Tag: اقتصادی راہداری منصوبے

  • اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا گیا، احسن اقبال

    اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا گیا، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے میں کسی مرحلے پر کسی صوبے سے کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا۔ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آبا د میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف ہو گئی ہے اور منصوبے پر شفافیت سے کام جاری ہے۔

    اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان کے حصے میں 7.1 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے جو کل رقم کا 21 فیصد بنتا ہے۔ توانائی منصوبوں میں کوئلےکے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے.

    کوئلے کے منصوبوں سے سستی اورجلد بجلی دستیاب ہوسکتی ہے۔ 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے35ارب ڈالرتوانائی جبکہ 11ارب ڈالر انفراسٹرکچر پر خرچ ہونگے اور توانائی منصوبوں سے 17ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

  • اقتصادی راہداری منصوبےکیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،آئی جی ایف سی

    اقتصادی راہداری منصوبےکیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،آئی جی ایف سی

    دکی / لورالائی : آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ دشمن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف ہے، عوام کے ساتھ مل کرسازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

    دکی میں میڈیکل سینٹر کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کاکہنا تھا کہ قلات آپریشن میں ہلاک نو دہشت گردوں کا تعلق سانحہ مستونگ میں ملوث گروپ سے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث شر پسند عناصر انسان نہیں درندے ہیں، جو چند پیسوں کی خاطر دہشت گردی کر رہے ہیں، ان دہشت گردوں کو خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔