Tag: اقدام قتل

  • قتل، اقدام قتل میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

    قتل، اقدام قتل میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

    لاہور: سی سی ڈی شیخوپورہ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل میں مطلوب 3 اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، شیخوپورہ سی سی ڈی نے رحیم یارخان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل میں مطلوب 3 اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے جنہیں اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrests-fugitive-in-murder-case/

    اس سے قبل شاہدرہ ٹاؤن کی پولیس ٹیم نے قتل ،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری مجرمان کو کوہاٹ اور پنڈ دادن خان ضلع جہلم سے گرفتار کیا تھا۔

    ایک اشتہاری مجرم نے 2023 میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ دوملزمان نے اپنی بھابیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

    سی سی ڈی فیصل آباد نے 4 سال سے قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم محسن علی کو گرفتار کیا۔ ملزم نے 2021 میں دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کر غلام نصیر نامی شہری کو 52 فائر مار کر بے دردی سے قتل کیا تھا۔

  • اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ابوظہبی سے گرفتار

    اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ابوظہبی سے گرفتار

    لاہور: اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزز کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا  کہ اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزز کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا گیا، اشتہاری قیصر شہزاد راولپنڈی میں شہری پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 146 ہوگئی، قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کر کے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

  • اقدام قتل کے ملزمان کی 12 سال کی سزا 3 سال میں تبدیل

    اقدام قتل کے ملزمان کی 12 سال کی سزا 3 سال میں تبدیل

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزمان کی 12 سال کی سزا کو 3 سال کی سزا میں تبدیل کردیا، ملزمان کو سنہ 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دہشت گردی پھیلانے، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے ملزمان کی 12 سال سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی بریت سے متعلق اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے ملزمان کی مجموعی 12 سالہ سزا کو 3 سال میں تبدیل کردیا۔

    ملزمان میں یحییٰ عتیق اور آصف عرف کالا عرف عباس شامل ہیں، ملزمان کو سنہ 2018 میں محمود آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    ٹرائل کورٹ نے 22 جنوری 2020 کو ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔

  • انسٹا گرام پر دوستی لڑکی کو موت کے منہ تک لے گئی

    انسٹا گرام پر دوستی لڑکی کو موت کے منہ تک لے گئی

    بنگلور: بھارتی شہر بنگلور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں انسٹا گرام پر دوستی کے بعد شادی سے انکار پر لڑکی کو ساٹھ فٹ گہرے کنوئیں میں پھینک دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ بنگلور کے نواحی علاقے میں پیش آیا،جہاں مقامی افراد نے خشک کنوئیں سے آنے والی لڑکی کی چیخ پکار پر مقامی پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا۔

    ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو کنوئیں سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا، مقامی افراد کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔

    اسپتال میں زیرِ علاج لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ اُس کی انسٹا گرام پر نوجوان آدی سے دوستی ہوئی تھی، آدی نے مجھ سے اکیلے میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر وہ بس کے ذریعے داوانہالی پہنچی تھی، یہاں سے آدی مجھے بائیک پر بٹھا کر اپنے گاؤں کے ایک فارم ہاؤس لے آیا۔

    زخمی لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم ہاؤس میں آدی نے مجھے شادی کی آفر کی، تو میں نے اسے بتایا کہ میں پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہوں، جس پر اس نے مجھے جان سے مار دینے اور کنوئیں میں پھینکنے کی دھمکی دی جس پر میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی، تاہم آدی نے مجھے کنوئیں میں دھکا دے دیا اور میرے مرنے کی بد دعائیں کرتا ہوا وہاں سے فرار ہوگیا۔

    متاثرہ لڑکی کو کنوئیں سے نکالنے اور اس کا بیان لینے کے بعد پولیس نے ملزم آدی کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی تین دن تک خشک کنوئیں میں زخمی حالت میں بغیر کچھ کھائے پئیے پڑی مدد کے لیے پکارتی رہی اور وہ خوش قسمت ہے کہ زندہ بچ گئی ہے۔