Tag: اقرباء پروری

  • پی آئی اے میں قوانین کی خلاف ورزی، نااہل افسرکی اگلے گروپ میں ترقی

    پی آئی اے میں قوانین کی خلاف ورزی، نااہل افسرکی اگلے گروپ میں ترقی

    کراچی : باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے دعویدار ادارے پی آئی اے میں اقرباء پروری اپنے عروج پر ہے، سی ای او نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند افسر کو اگلے گریڈ میں ترقی سے نواز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اربوں روپے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے پی آئی اے میں قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

    سی ای او نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خلاف قانون ڈی جی ایم فرحان سمیع اللہ کو گروپ8 سے9 میں ترقی دیدی، فرحان سمیع اللہ کو پروموشن بورڈ نے نااہل قرار دیا تھا۔

    سی ای او کی جانب سے خلاف قانون پروموشن بورڈ کی منظوری لیے بغیر فرحان سمیع اللہ کو ترقی دی گئی، پروموشن لیٹر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ذرائع کے مطابق فرحان سمیع اللہ کی ترقی کا تقرر نامہ عجلت میں جاری کیا گیا، پروموشن لیٹر میں 19 جنوری کے بجائے 20 جنوری کی تاریخ میں جاری کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پی آئی اے میں اقرباء پروری، جونیئرافسرکی غیرقانونی ترقی

    پی آئی اے میں اقرباء پروری، جونیئرافسرکی غیرقانونی ترقی

    کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اقرباء پروری عروج پر پہنچ گئی، بد عنوان جونیئر افسر کو سفارش کی بنیاد پر ترقی سے نوازدیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے خسارے کا شکار قومی ادارے پی آئی اے کو مزید تباہ کرنے کے لیے ادارے کے باکمال لوگوں نے اقرباء پروری کی انتہا کردی۔

    pia-post-01

    پی آئی اے نے اسٹیشن منیجر لاہور طارق مجید کو گروپ 8 سے9 میں ترقی دے دی، طارق مجید کو ڈپٹی جنرل منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

    pia-post-02

    یاد رہے کہ طارق مجید پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں، ذرائع کے مطابق طارق مجید ڈیلی ویجز ملازمین کے ذریعے چھ سال تک اپنی جعلی حاضری لگواتا رہا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا اور ساتھ ہی شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔

    pia-post-03

    اس حوالے سے ڈیلی ویجز ملازم غلام جیلانی نے تحقیقات کے دوران انتظامیہ کو حلفیہ بیان دیا کہ طارق مجید جو کہ لاہورایئرپورٹ پر منیجر تھا، چھ سال سے غیر قانونی طریقے سے اپنی حاضری مجھ سے لگوارہا تھا اور اپنا آفس کارڈ مجھے دیا ہوا تھا جو قانوناً جرم ہے۔

    pia-post-04

    پی آئی اے انتظامیہ نے جرم ثابت ہونے پر طارق مجید کی تنزلی بھی کردی تھی لیکن اس کے باوجود اہم شخصیات کی سفارش پر اسے گروپ آٹھ سے نو میں ترقی دی گئی جو قانونی جرم ہے۔ کسی بھی افسر کے خلاف تحقیقات کی جارہی تو اسے ترقی نہیں دی جاسکتی۔