Tag: اقلیتوں

  • پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستانی سفیر اسد مجید

    پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستانی سفیر اسد مجید

    واشنگٹن : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا عیسائی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری دنیا بھر میں اپنا مذہبی تہوار ایسٹر عقیدت و احترام منارہی ہے اس موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عیسائی و دیگر مذاہب کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

    ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے، کرتارپور راہداری پاکستان کی جانب سے امن و محبت کا پیغام ہے، سکھ کمیونٹی کی شدید خواہش تھی کہ کرتارپور راہداری کھلے۔

    اسد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال انتہائی بہتر ہوچکی ہے، پاکستان سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے، پاکستان نے اپنی ویزا پالیسی مکمل طور پر تبدیل کی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ ملک میں مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دے رہے ہیں، پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے بہترین تعلقات چاہتا ہے، بھارت کے ساتھ امن اور افغانستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : مسیحی  برادری ایسٹر کا تہوار کب مناتی ہے

    خیال رہے کہ مسیحی تہوار وں میں مرکزی اہمیت رکھنے والا تہوار ایسٹر 22 مارچ سے 25 اپریل کے درمیان ہر سال الگ الگ تاریخوں پر منایا جا تا ہے‘ 21 مارچ کے بعد آنے والے پہلے اتوار کے بعد آنے والے اتوار کو ایسٹر منایا جاتا ہے۔

    اس موقع پر عالمِ عیسائیت کی اہم ترین مذہبی تقریبات مشرق وسطیٰ میں یروشلم اورکیتھولک عیسائی عقیدے کے مرکز ویٹی کن میں منعقد ہوتی ہیں‘ کیتھلوک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپائے روم خصوصی دعا کرواتے ہیں۔

  • صوبوں اور قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری

    صوبوں اور قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبوں اور قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں کا کوٹہ طے کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی ساڑھے چار فیصدجنرل نشستوں پر ایک خاتون کو سیٹ ملےگی جبکہ ستائیس جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی۔

    پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی پچیس مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کو چودہ، پیپلزپارٹی کو خواتین کی نو مخصوص سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

    https://youtu.be/8AxJhVMDHSw

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں چار اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب سے پانچ جنرل سیٹوں پر ایک مخصوص نشست ملے گی۔

    پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی کی سینتیس جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ، سندھ میں ساڑھے چار جنرل نشستوں پر ایک خاتون کو مخصوص سیٹ ملے گی۔

    اسی طرح کے پی اسمبلی کی ساڑھے چار نشستوں پر ایک خاتون جبکہ تینتیس جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی۔

    بلوچستان اسمبلی کی سترہ جنرل نشستوں پر ایک اقلیت اور ساڑھے چارجنرل سیٹوں پر ایک مخصوص سیٹ ملےگی۔

    یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی آٹھ سوچالیس نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں سے آٹھ سو بتیس کانتیجہ آگیا ہے۔

    جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کوقومی اسمبلی میں سب سے زیادہ 114 سیٹیں ملی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلمانوں، اقلیتوں پرمظالم، بھارتی سائنسدان بھی سراپا احتجاج

    مسلمانوں، اقلیتوں پرمظالم، بھارتی سائنسدان بھی سراپا احتجاج

    ممبئی: بھارت میں اقلیتوں پرمظالم کیخلاف سائنسدان بھی سراپا احتجاج ہیں، سوسے زائد سائنسدانوں نے تحریری طورپرمودی سرکارسے احتجاج کیا جبکہ ایک سائنسدان نے احتجاجا سرکاری اعزازپدما بھوشن واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    بھارت میں مسلمانوں اوردیگراقلیتوں پرظلم کیخلاف دانشوروں،اداکاروں کے بعداب سائنسدان بھی میدان میں آگئے، ستاسی سالہ بھارتی سائنسدان پی ایم بھرگاوانے مودی سرکارکوملک میں مذہبی انتہاپسندی فروغ دینے کا ذمہ دارقراردیا اورسرکاری اعزازپدما بھوشن احتجاجاواپس کرنے کا اعلان کیا۔

    سوسے زائد دیگرسائنسدانوں نے بھی حکومت کوصاف صاف کہہ دیا اقلیتوں سے ہونا والا بدترین سلوک ناقابل قبول ہے، مودی سرکار ملک کو مذہبی بنیاد پرتقیسم کرنا چاہتی ہے۔

    گذشتہ روزاداکاروں اورفلم میکرزکے ایک گروپ نے بھی سرکاری اعزاز واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔