Tag: اقلیتی

  • سانحہ کوٹ رادھا کشن انکوائری رپورٹ میں ہولناک انکشاف

    سانحہ کوٹ رادھا کشن انکوائری رپورٹ میں ہولناک انکشاف

    قصور: معائنہ کارٹیم نے سانحہ کوٹ رادھاکشن سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلٰی پنجاب کو بھیج دی۔

    سانحہ کوٹ رادھا کشن کی انکوائری رپورٹ میں ہولناک انکشاف۔ جادو ٹونے کے معاملے کو مذہبی رنگ دے مسیحی جو ڑے کو آگ میں جھو نک دیا گیا، رپورٹ کے مطا بق مقتول شہزاد مسیح کا والد مبینہ طور پر جادو ٹونے کیا کرتا تھا،اکتیس اکتوبر کو شہزاد کے والد کاانتقال ہوا جس کے بعد لو احقین نے گھر میں مو جود تعویذ گنڈے نذر آتش کئے تو شرپسندوں نے مذہبی رنگ دیا بس کیا تھا سفاک لوگوں نے مسیحی جو ڑے پر بہیما نہ تشدد کیا ان درندہ صفت لو گوں کی سفاکیت کی آگ پھر بھی نہ بجھی تو اس شہزاد مسیح اور اس کی اہلیہ کو نیم مردہ حالت میں شعلے اگلتے اینٹوں کے بھٹے میں ڈال دیا۔

  • ایچ آرسی پی وفد کا دورہ، مسیحی جوڑہ بےقصورقرار

    ایچ آرسی پی وفد کا دورہ، مسیحی جوڑہ بےقصورقرار

    قصور: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے وفد نے کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا اور اپنی ابتدائی رپورٹ میں مسیحی جوڑے کو بے قصور قرار دے دیا۔

    ایچ آر سی پی کے وفد کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بحرمتی کے کوئی شواہد نہیں ملے،گواہوں مطابق مقتول شہزاد کا بھٹہ مالک سے رقم کا تنازعہ چل رہا تھا ۔جس پر بھٹہ مالک نے مقتول کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس کی موت واقع ہوگئی اور پھر کیس کو نیارخ دینے کے لیے مبینہ بحرمتی کی افواہ پھیلائی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مشتعل افراد کا ہجوم جمع ہوگیا۔

     پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر میاں بیوی کو اپنی تحویل میں لینا چاہا تو بھٹہ مالکان کی ہدایت پر ملازمین نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش پر اثرانداز نہں ہونا چاہتے لیکن انسانوں کے اس بیہمانہ قتل کیخلاف آواز اٹھائینگے اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائینگے۔

  • الطاف حسین کی میاں بیوی کو جلانے کی شدید مذمت

    الطاف حسین کی میاں بیوی کو جلانے کی شدید مذمت

    ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    لندن سے جاری کردہ ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ذاتی جھگڑوں یا انتقامی کارروائیوں کو مذہبی رنگ دے کر کسی شخص کو نشانہ بنانا درست نہیں ،اس قسم کی کے واقعات سے پاکستان میں اقلیتی برادری نا صرف عدم تحفظ کا شکار ہورہی ہے بلکہ عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص بری طرح متاثرہورہا ہے ۔ انہوں نے دل سوز واقعے پر مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم کا مسیحی جوڑے کوزندہ جلائے جانے کا نوٹس

    وزیراعظم کا مسیحی جوڑے کوزندہ جلائے جانے کا نوٹس

    اسلام آباد: وزیراعظم نواشریف نےمیاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا نوٹس لےلیا، اوراقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

    کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو جلانے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتےہوئے وزیراعطم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

    نوازشریف نےکہاحکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کےساتھ ا متیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائےگا،ذمہ داروں کوقانون کی گرفت سےبچنے نہیں دینگے، میاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔پولیس کے مطابق بھٹے کے مالک یوسف گجر، منشی شکیل اور ڈرائیوررمضان کوبھی نامزد کیاگیا ہے۔

  • کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کوزندہ جلادیاگیا

    کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کوزندہ جلادیاگیا

    قصور: کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلا دیا گیا،پولیس نے اڑتالیس افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاوّں چک نمبر انسٹھ کے رہائشی بھٹہ مزدور شہزاد مسیح شمع بی بی کو مشتعل افراد نے ایک کوارٹر میں بند کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بھٹے میں پھینک کر زندہ جلادیا،پولیس نے اڑتالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔۔وزیراعلی شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو بھی جائے وقوعے پر پہنچ گئے۔