Tag: اقلیتی برادری

  • ویڈیو رپورٹ: بی آر ٹی گرین لائن میں یوم آزادی کے حوالے سے اقلیتی برادری کا ایک حیرت انگیز سفر

    ویڈیو رپورٹ: بی آر ٹی گرین لائن میں یوم آزادی کے حوالے سے اقلیتی برادری کا ایک حیرت انگیز سفر

    کراچی میں یوم آزادی اور اقلیتی برادری کے دن کی مناسبت سے بی آر ٹی گرین لائن میں ایک خوب صورت سفر کا اہتمام کیا گیا، جس میں گیت اور نغمے پیش کیے گئے، تقاریر کی گئیں اور شرکا میں پرچم تقسیم کیے گئے۔

    بی آر ٹی گرین لائن کے نمائش اسٹیشن پہ اتوار کی صبح سے رونق تھی، کیوں کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی جمع ہو کر یگانگت کا پیغام دے رہے تھے۔

    منتظمین کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پاکستان سے محبت کا پیغام کا عام کرنا ہے، گرین لائن کے مسافر اس دل کش اور خوب صورت سفر کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • افواج پاکستان میں اقلیتی جانثاروں کی ایک طویل فہرست

    افواج پاکستان میں اقلیتی جانثاروں کی ایک طویل فہرست

    راولپنڈی : پاکستان کی مسلح افواج میں شامل اقلیتی برادری کی وطن عزیزکیلئے قربانیاں بھی کسی سے کم نہیں ، اقلیتی جانثاروں کی ایک طویل فہرست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بسنے والے کسی بھی قوم، عقیدے،مذہب یاذات سےتعلق رکھتےہوں لیکن جب دفاع وطن کامرحلہ آتاہےتوسب یکجان ہوکرسیسہ پلائی دیواربن جاتےہیں، افواج پاکستان میں اقلیتی جانثاروں کی ایک طویل فہرست ہے، جنہوں نےدفاع وطن کیلئےکسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کیا۔

    1948 کی کشمیر جنگ میں لانس نائیک یعقوب مسیح نے کیپٹن سرورشہید کے ہمراہ اڑی سیکٹر میں تلپترا پہاڑی کوفتح کےبعدسبزہلالی پرچم لہرایا ، اس پرچم کےسائےمیں لانس نائیک یعقوب مسیح نےاپنی جان پاکستان کی خاطرقربان کردی۔

    اسکواڈرن لیڈرپیٹرکرسٹی پاک فضائیہ کےنامور پائلٹ تھے، جنہوں نے 1965اور1971کی جنگوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔

    1971کی جنگ میں اسکواڈرن لیڈرپیٹرکرسٹی کو بھارتی فضائی اڈے جمنانگر کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا ، اسکواڈرن لیڈرپیٹرکرسٹی اپنےساتھی اسکواڈرن لیڈرخسروکےہمراہ مشن مکمل کرنےکےبعدواپس آرہےتھے کہ ایک بھارتی میزائل ان کے طیارے کو آ لگا جس سے مسیحی برادری کایہ پائلٹ وطن عزیزکی خاطر قربان ہوگیا، پیٹر کرسٹی کو ان کی بہادری کےاعتراف میں تمغہ جرأت عطا کیا گیا۔

    مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والےونگ کمانڈر مارون لیسلے1965اور1971کی جنگ میں دفاع وطن میں پیش پیش رہے ، 1971کی جنگ میں ونگ کمانڈرمارون لیسلےکوان کی بہادری اورپیشہ وارانہ ذمہ داریوں کےوجہ سے محافظ کراچی کا خطاب بھی دیا گیا۔

    12دسمبر1971میں ونگ کمانڈرمارون لیسلے کو امرتسر ریڈار تباہ کرنےکاہدف دیاگیا، جس کومکمل کرکے لوٹتےہوئےدشمن کی جانب سےفائرکیاگیامیزائل ان کےجہازمیں لگا، بھارتی فضائیہ کے مطابق وہ پیر اشوٹ کےذریعے جہاز سے سمندر میں آگرے اپنی جان دیکر پاکستان پرقربان ہو گئے، ونگ کمانڈر مارون لیسلے کو ان کی بہادری کے اعتراف میں دو مرتبہ ستارہ جرأت عطا کیا گیا۔

    مسیحی برادری کےایک اور دلیرسپاہی سکینڈ لیفٹیننٹ ڈینیل نےمشرقی پاکستان میں شجاعت کی داستان لکھی ، سکینڈلیفٹیننٹ ڈینیل کےسینےمیں 3 گولیاں لگیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا ، ان کاکہنا تھا یہ گولیاں میری ماں کویادگار کےطور پردےدینااورپھر جان مادروطن پر قربان کردی۔

    اس کے علاوہ کیپٹن مائیکل ولسن1971میں چھمب سکیٹر میں تعینات تھے،دشمن سےلڑتےہوئےگولیوں کی بوچھاڑمیں جان قربان کردی۔

  • اقلیتی برادری کو معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر پنجاب

    اقلیتی برادری کو معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔

    گورنر ہاؤس میں کرسمس سے متعلق کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلیغ الرحمٰن، سینیٹر کامران مائیکل، بشپ آزاد مارشل اور ماڈریٹر چرچ آف پاکستان نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اقلیتوں کومساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

  • خیبر پختون خوا کی عیسائی، سکھ، ہندو اور کیلاش برادریوں کے لیے خوش خبری

    خیبر پختون خوا کی عیسائی، سکھ، ہندو اور کیلاش برادریوں کے لیے خوش خبری

    پشاور: خیبر پختون خوا میں بسنے والی اقلیتی برادری کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ صوبائی حکومت ان تمام مذاہب کے تین تین مذہبی تہوار سرکاری سطح پر منائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ صوبے میں بسنے والی اقلیتی برادری جن میں عیسائی، سکھ، ہندو اور کیلاش قبیلہ شامل ہیں، کے تین تین مذہبی تہوار سرکاری خرچ پر حکومت منائے گی۔

    دنیا کے منفرد کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے معاون خصوصی وزیر زادہ اس سلسلے میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ 300 ملین روپے کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، معاہدے پر صوبائی حکومت کی جانب سے سیکریٹری محکمہ اوقاف نے دستخط کیے۔

    اقلیتی برادریوں کے جن تہواروں کو حکومتی سطح پر منایا جائے گا، ان میں سکھ مت کے پرکاش اتسو (دیگر آٹھ گروؤں کے یوم پیدائش)، گروگڑی دیوس، جیوتی جوت دیوس (دوسرے سکھ گروؤں کی برسی) شامل ہوں گے۔

    اسی طرح ہندو کمیونٹی کے لیے دیوالی، ہولی اور نوراتری یا دیگر تہوار شامل کیے جائیں گے، عیسائی برادری کے تہوار ایسٹر اور کرسمس جب کہ کیلاش برادری کے تہوار چلم جوش، اوچاو میلہ اور چوموس یا چترموس شامل ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کے ساتھ 3 سو ملین کا جو معاہدہ ہوا ہے اس میں مذہبی تہواروں کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کے مطابق خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے اقلیتی نوجوانوں کے لیے یوتھ ایکسپوزر پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت اقلیتی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھارا جائے گا اور انھیں ملک بھر کے دورے کروائے جائیں گے۔

    وزیر زادہ نے ہندوستان میں اقلیتی برادری کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور بی جے پی ترجمان کی حالیہ گستاخی کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک کے ساتھ تعلقات رکھنے ہی نہیں چاہیے۔ انھوں نے حکومت سے ہندوستانی سفیر کو واپس بجھوانے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • پاکستان میں کسی کوریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے‘ فواد چوہدری

    پاکستان میں کسی کوریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مذہب کی جبری تبدیلی اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کوریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے، فی الحال علم نہیں کہ مسعود اظہر کہاں ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کوحقوق کی مکمل آزادی ہے، مذہب کی جبری تبدیلی اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، ایسا ہوا ہے تو ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کوہندو برادری سے متعلق نامناسب بات پر ہٹایا گیا، پی ٹی آئی پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ کی بہت عزت کرتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دو ہندو لڑکیوں کو سندھ سے اغوا کرکے رحیم یارخان منتقل کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگرایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔

  • وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے ہندوبرادری سےمتعلق بیان پرمعذرت کرتے ہوئے کہا میرا مخاطب بھارتی وزیراعظم، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھا، پاکستان میں ہندو اقلیت نہیں۔

    .تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری سے متعلق متنازعہ بیان گلے پڑگیا، پارٹی قیادت کا نوٹس وزیر کو معافی کو معافی مانگی پڑگئیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے اقلیتی برادری کے خلاف بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا پاکستان میں ہندوؤں کی دل آزادی ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، بھارتی افواج اور انڈین میڈیا کو مخاطب کیا تھا، میرے مخاطب پاکستان میں موجود ہندواقلیت نہیں تھے۔

    مزید پڑھیں : اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

    یاد رہے فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیزگفتگو پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

    نعیم الحق نے ٹوئٹ میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    خیال رہے  وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مودی کےاقدامات کی وجہ سےبھارت کوجگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا، بھارتی عوام بھی سوچتے ہیں مودی نے الیکشن مہم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، مودی نے جنگی جنون کی وجہ سےاپنی ہی الیکشن مہم کابیڑہ غرق کردیا ہے۔

  • اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

    اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

    اسلام آباد : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی، اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیز گفتگو پر پارٹی قیادت نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیز بیان پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: باکس آفس پرفلم طیارے زمین پرعرصے تک چھائی رہےگی ،فیاض الحسن چوہان

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا جائے۔

  • وزارتِ مذہبی امور میں ہندو، سکھ، مسیحی برادری کا اہم اجلاس

    وزارتِ مذہبی امور میں ہندو، سکھ، مسیحی برادری کا اہم اجلاس

    اسلام آباد: پاکستان کی ہندو، سکھ اور مسیحی برادری نے وزارتِ مذہبی امور اسلام آباد کے آفس میں اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں اقلیتی برادری کے مسائل زیرِ بحث لائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اقلیتی برادری کی جانب سے وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

    [bs-quote quote=”وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”اقلیتی برادری کے قائدین کا اعلان”][/bs-quote]

    نور الحق قادری نے اس موقع پر اقلیتی برادری سے کہا کہ تمام مذاہب کے مقدس مقامات پر تعلیم، صحت اور فلاحی خدمات مہیا کی جائیں گی۔

    اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد، جوائنٹ سیکرٹری بین المذاہب ہم آہنگی طاہر احسان، سیکرٹری متروکہ املاک بورڈ طارق وزیر، اقلیتی برادری کے اراکین اسمبلی اور وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق متروکہ وقفِ املاک بورڈ کی تنظیم نو کی جائے گی، حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی کام کرنا چاہتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ اور پاکستان کی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان بھر میں مختلف مذہبی مقامات کی حفاظت، ان کی تعمیر نو، مقامی غیر مسلم آبادی اور دیگر زائرین کو سماجی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت : اقلیتوں کو شہریت دینے کے بل سے مسلمان مہاجرین خارج

    انھوں نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو کے ذریعے اس ادارے کو مزید مستحکم کیا جائے گا، بورڈ کی آمدن سے تعلیم اور صحت جیسے فلاحی کام کیے جائیں گے، اس کام کے لیے تمام مذاہب کے عوامی نمائندوں اور مذہبی قائدین سے باقاعدہ مشاورتی عمل کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

    اقلیتی برادری کے قائدین نے مشاورتی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا وہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی بحالی، تعمیر نو اورسماجی خدمات کی کوششوں میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • بھارتی مظالم کے خلاف اقلیتی برادری کا احتجاج

    بھارتی مظالم کے خلاف اقلیتی برادری کا احتجاج

    لاہور: مقبوضہ وادی میں جاری مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف اقلیتی برادری کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقلیتی برادری کے تحت لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    اس موقع پر پنجاب میں بسنے والی مختلف اقلیتی جماعتوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور افواج کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

    پڑھیں:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت،12سالہ بچہ شہید

     اقلیتی برادری کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن کے لیے عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر فوری مداخلت کرے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔

    یاد رہے حریت رہنماء برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور کشمیری تحریک آزادی کے لیے ایک بار پھر متحد ہوگئے ہیں، حریت کمانڈر کے نماز جنازہ میں شرکت پر بھارتی افواج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد سے وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی جانب بُری نگاہ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے، ہندو برادری

     احتجاجی مظاہروں کے باعث قابض بھارتی افواج نے وادی میں 91 روز سے مسلسل کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاہم مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 100 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد کشمیری گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرفیو کے باعث اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کا شدید سامنا ہے۔
  • بلاول بھٹو کل پی پی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے

    بلاول بھٹو کل پی پی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے

    اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کے لئے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے وسطی پنجاب کے عہدیداروں کی ملاقاتیں ہو ں گی۔ جن میں صوبے میں اکتیس اکتوبر سے شروع ہونے والے بلدیاتی انتخا بات اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی قیام کریں گے، جہاں جنوبی پنجا ب کے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔