Tag: اقوامِ متحدہ

  • اقوامِ متحدہ کی مسئلہ فلسطین پر کانفرنس، امریکا نے دنیا کو خبردار کردیا

    اقوامِ متحدہ کی مسئلہ فلسطین پر کانفرنس، امریکا نے دنیا کو خبردار کردیا

    امریکا نے دنیا بھر کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ میں ہونے والی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر منعقدہ کانفرنس سے دور رہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خفیہ سفارتی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے زور دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر ہونے والی اقوامِ متحدہ کی کانفرنس میں شرکت نہ کریں۔

    امریکا نے خبردار کیا کہ کانفرنس کے بعد اسرائیل کے خلاف کوئی بھی قدم واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کے خلاف تصور ہوگا، جس کے نتائج نکل سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے تحت مسئلہ فلسطین کے پر امن دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس 17 سے 19 جون تک ہوگی۔ جس کی سرابراہی سعودی عرب اور فرانس کریں گے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔

    دوسری جانب اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا ہدف ترک کر دیا ہے۔

    سفیر مائیک ہکابی نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست اب ہماری پالیسی کا حصہ نہیں ہے اور امریکا اب آزاد فلسطینی ریاست کے مقصد کے حصول کے پیچھے نہیں ہے۔

    سفیر نے واضح کہا کہ امریکا اب ایک آزاد فلسطینی ریاست کے مقصد کی پیروی نہیں کر رہا ہے جسے تجزیہ کار امریکی مشرق وسطیٰ کی سفارت کاری کا سب سے واضح ترک قرار دیتے ہیں۔

    ڈنمارک میں امریکی فوجی اڈوں کے قیام کی منظوری دیدی گئی

    بلومبرگ نیوز کے ساتھ انٹرویو کے دوران یہ پوچھے جانے پر کہ کیا فلسطینی ریاست امریکی پالیسی کا مقصد بنی ہوئی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ”میں ایسا نہیں سوچتا۔“

  • اقوامِ متحدہ کا آسٹریلیا سے تارکین وطن کے حقوق دینے کا مطالبہ

    اقوامِ متحدہ کا آسٹریلیا سے تارکین وطن کے حقوق دینے کا مطالبہ

    اقوامِ متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 پناہ گزینوں اور پناہ کی تلاش جانے والوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی سال سے گرفتار کرکے رکھا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی 2 دفعات کی خلاف ورزی کی ہے، ایک صوابدیدی حراست اور دوسری حراست کو عدالت میں چیلنج کرنے کے حق کا تحفظ شامل ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنیوا میں یو این کے ادارے نے آسٹریلیا سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ آسٹریلیا تارکینِ وطن کو مناسب معاوضہ ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کے دوبارہ اس قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔

    دوسری جانب یونان میں تارکینِ وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

    یونان بھر میں الم ناک کشتی حادثے کے بعد احتجاج شروع ہو گیا،جس میں پاکستانیوں سمیت سینکڑوں تارکین وطن کی جانیں گئیں۔

    ملک کے دارالحکومت ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں، پناہ گزینوں کو بچانے کے ناکافی اقدامات پر عوام نے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کے پتھراؤ کا جواب پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ سے دیا۔

    کینیڈا کے امریکی ریاست بننے سے دنیا میں کیا تبدیلیاں آئیں گی؟

    مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھتے تھے جن پر یونانی اور یورپی مہاجرین اور ہجرت کی پالیسی کی مذمت کی گئی تھی، بینرز پر لکھا تھا کہ ”انھوں نے بحیرہ روم کو ایک مائع قبرستان بنا دیا ہے، ہم کبھی بھی مذبح خانے کے عادی نہیں بنیں گے۔“

  • ایران کی اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

    ایران کی اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

    ایران کی اسرائیل کی جانب سے حماس کے سینئر سابق رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امین سعید نے یو این سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا، جس میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل سنگین جرم ہے۔

    اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امین سعید نے یو این سیکریٹری جنرل کو خط میں لکھا کہ ایران جوابی کارروائی کا حق محفوط رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں اسرائیل نے قتل کیا تھا۔

    اسرائیل کی وزارت دفاع میں ایک تقریب میں کاٹز کا یہ بیان اس بات کا پہلا عوامی اعتراف ہے کہ جولائی 2024 کے آخر میں ایرانی دارالحکومت میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا۔

    اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ہم حوثیوں پر سخت حملہ کریں گے اور ان کی قیادت کا سر قلم کریں گے جیسا کہ ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں ہنیہ، یحییٰ سنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا تھا، ہم الحدیدہ اور صنعا میں بھی ایسا کریں گے۔

  • اسرائیل کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کا انخلاء ہے: نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ

    اسرائیل کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کا انخلاء ہے: نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ

    نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ پاؤلا گیویرا بیٹنکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کا انخلاء ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ پاؤلا گیویرا بیٹنکر نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

    اقوامِ متحدہ کی نمائندہ خصوصی پاؤلا گیویرا بیٹنکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کا انخلاء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جگہ جگہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور اسرائیلی حملے اس جانب اشارہ ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈ کوارٹرز میں بھی متعدد شہادتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جبکہ خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بمباری کی گئی۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی وار بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

    اسرائیلی فوج نے فلسطین کی خاتون سیاستدان خالدہ جرار کو گرفتار کرلیا

    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار سمیت 55 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • چین نے فلسطین کو اقوامِ متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت کردی

    چین نے فلسطین کو اقوامِ متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت کردی

    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے فلسطین کو اقوامِ متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت بھی کر دی۔

    بدھ کے روز چین کے صدر شی جن پنگ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے بیجنگ میں چین کے عظیم ہال آف دی پیپل میں ایک تقریب میں شرکت کی۔

    تقریب میں چینی صدر نے اپنے فلسطینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہا کہ چین فلسطین کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

    چینی صدر نے کہا کہ  آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔

    چینی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے ایک اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا کہ چین اقوام متحدہ کا مکمل رکن ریاست بننے کے لیے فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔

  • اسرائیلی وزیر کا دورہ مسجد اقصیٰ: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

    نیویارک : اسرائیلی وزیر کے مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر کے دورۂ مسجدِ اقصیٰ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

    سخت گیر دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے پر متحدہ عرب امارات اور چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے جہاں اسرائیل وزیر نے مسجدِ اقصی کے جس حصے کا دورہ کیا تھا، یہ مسجدِ اقسی کا وہ حصہ ہے جو صرف مسلمانوں کے لیے مختص ہے اور یہاں یہودیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے۔

    اس پابندی پر اسرائیل اور فلسطین کے رہنماؤں کے بھی دستخط ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے پروٹوکول کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا۔

    عالمی سطح پر بھی اسرائیلی وزیر کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان، مصر، اردن، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی وزیر کے اقدام کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

    اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکہ نے بھی اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

  • لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستے پر حملہ، 1 اہلکار ہلاک 3 زخمی

    لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستے پر حملہ، 1 اہلکار ہلاک 3 زخمی

    لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستے کے قافلے پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں  1 اہلکار ہلاک جبکہ  3 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں العقبیح سے بیروت روانہ ہونے والی یو این امن دستوں کی دو بکتر بند گاڑیوں پر برسا دی جس میں آئرلینڈ کے تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    امن دستوں کی فورس کے ترجمان اینڈریا ٹیننٹی نے کہا کہ ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

    آئرش ڈیفنس چیف کے مطابق قافلہ آٹھ اہلکاروں کو لے کر بیروت جا رہا تھا۔۔ آئرش وزیرِ اعظم نے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے امن دستے پر حملے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ چار اہلکاروں کو راعی اسپتال لایا گیا، ایک کی موت کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک ہلکار کی سرجری ہوئی ہے جس کی حالت خراب ہے، دیگر دو زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی۔

    واقعے میں ہلاک ہونے والے اور مرنے والے اہلکاروں کا تعلق آئرلینڈ کی 121 انفنٹری بٹالین سے تھا جس میں 333 اہلکار شامل ہیں، اس بٹالین کو پچھلے  مہینے ہی جنوبی لبنان میں تعینات کیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ امن دستوں کے تقریباً 13 ہزار اہلکار لبنان میں تعینات ہیں، 1978 سے اب تک 47 اہلکار فرائض کی انجام دہی میں وفات پاچکے ہیں

  • عاصمہ ایک شاندار، اصول پرست، بہادر اور نیک دل ہستی تھیں، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل

    عاصمہ ایک شاندار، اصول پرست، بہادر اور نیک دل ہستی تھیں، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ ایک شاندار، اصول پرست، بہادر اور نیک دل ہستی تھیں، عاصمہ جہانگیر کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا انسانی حقوق کی ایک علمبردار سے محروم ہوگئی۔ عاصمہ ایک شاندار، اصول پرست، بہادر اور نیک دل ہستی تھیں۔

    انتونیو گوتریز کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر نے بطور پاکستانی وکیل یا پھر حقوقِ انسانی کی عالمی کارکن کے طور پر عوام کے حقوق اور برابری کے لیے انتھک محنت کی اور وہ ایسی رہنما تھیں جنھیں بھلایا نہیں جا سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ عاصمہ نے اپنی ساری عمر ’ہر کسی کے لیے انصاف اور مساوات کی جنگ‘ بڑی ہمت سے لڑی اور کبھی حوصلہ نہ ہارا۔


    مزید پڑھیں : معروف وکیل ‘ سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں


    یاد رہے گذشتہ روز معروف وکیل اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں، ان کی ساری زندگی جمہوریت کے فروغ اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کی جدوجہد کرتے گزری۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    اسلام آباد: بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف سرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط لکھ کراپنا کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی لائن آف کنٹرول پرجاری جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کوخط تحریرکیا ہے۔

    سرتاج عزیزنے خط میں اقوامِ متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے حل میں اپناکردارادا کرے اوراس سے متعلق منظورکی گئی قراردادوں پرعمل درآمد کروائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے دیہات میں رہائش پذیرغریب لوگوں کا جانی ومالی نقصان کررہا ہے۔ عالمی برادری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کوروکنے کےلیے کردارادا کرے اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کم کرنے کے لئے مؤثراقدامات کرے۔