Tag: اقوامِ متحدہ ماہرین

  • اقوامِ متحدہ نے دِنیپرو میں میزائل حملے کو ممکنہ جنگی جرم قرار دے دیا

    نیویارک: اقوامِ متحدہ نے دِنیپرو میں میزائل حملے کو ممکنہ جنگی جرم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین جنگ میں شدت برقرار ہے، یوکرینی شہر دِنیپرو پر روس کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہو گئی، 34 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

    روسی صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی افواج صرف فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہیں، روس عمارت پر حملے کا ذمہ دار نہیں ہے، دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے دِنیپرو میں میزائل حملے کو ممکنہ جنگی جرم قرار دے دیا۔

    ترجمان سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگی جرائم کی مؤثر تحقیقات کی ضرورت ہے، جرمنی نے روسی رہنماؤں کے خلاف خصوصی ٹریبیونل کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    روسی افواج نے باخموت شہر کا گھیراؤ شروع کر دیا، مہلک میزائل حملہ

    ادھر یوکرین کو ٹینکس کی فراہمی پر روس نے برطانیہ کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی۔

    روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ برطانوی ٹینکس کو تہس نہس کر دیں گے، یوکرین کو جدید اسلحہ دینے سے جنگ کا رخ نہیں بدلے گا، برطانیہ کو روس کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

  • اقوامِ متحدہ ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے پر خطرےکی گھنٹی بجادی

    اقوامِ متحدہ ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے پر خطرےکی گھنٹی بجادی

    نیویارک : اقوامِ متحدہ ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے پر خطرےکی گھنٹی بجادی اور کہا بھارت نے ستمبر2020 تک ایک لاکھ 44ہزار سے زیادہ ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے میں مصروف ہے، ستمبر2020تک ایک لاکھ 44ہزار سے زیادہ ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا گیا اور بھارت نےمقامی 377683مسلمان کشمیریوں کوڈومیسائل دینے سے انکار کیا۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلیاں کشمیریوں کو مذہبی، ثقافتی ،سیاسی حقوق سے دورلے جائیں گی، تبدیلیوں کے نتیجے میں مقامی کشمیریوں کےگروپس کی سیاسی نمائندگی میں کمی آئے گی۔

    اقوامِ متحدہ ماہرین نے کہا ہے کہ کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیاد ہ ہے،کشمیر کا ایک خاص اسٹیٹس بھی خطرے میں ہے، یوکے پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلے بھی آواز اٹھا چکی ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں چارکشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہاتھا کہ بھارت کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی مسلسل کوشش کررہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جاسکے۔

    واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد بھارتی شہریوں اور غیر مقامیوں کو کشمیر میں جائیدادیں خریدنے اور انہیں مقامی پتے کے شناختی کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔