Tag: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ، یو این کے صدر کی مذمت

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، یو این کے صدر کی مذمت

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کی یو این کے صدر  نے شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت کی دعا کی ہے۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوز نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ٹوئٹر پر مذمت کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

    ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان پرحملےکی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

    اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، او آئی سی نے شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، او آئی سی کی مذمت

    برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

    عمران خان آپریشن کے بعد اسپتال کے کمرے میں منتقل

    سعودی عرب نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے کی ہے، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب پاکستانی عوام کی سلامتی، خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

    اوی آئی سی نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، اسلامی تعاون تنظیم کے چیئرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، تشدد، انتہا پسندی، دہشت گردی کی چاہے کوئی بھی شکل ہو قابل مذمت ہے۔

  • اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی کے صدر آج 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر آج 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر آج 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ وزیرخارجہ سمیت پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر آج 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچیں گے، وولکن بوزکر28مئی تک پاکستان میں قیام کریں گے، دورےمیں وزیرخارجہ سمیت پاکستان کی قیادت سےبھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وولکن بوزکر پہلےترک نژاداقوام متحدہ اسمبلی کےصدربنےہیں، وہ سابق سفارتکاراورسینئرسیاستدان ہیں، پاکستان دورے میں اقوام متحدہ کےصدرکو ایوان صدر میں پاکستان کےسول ایوارڈسےنوازاجائے گا۔

    خیال رہے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکراگست2020میں حلف اٹھانےسےپہلےپاکستان کادورہ کرچکےہیں، جس میں انھوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر کو 75ویں سیشن کی صدارت ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

    واضح رہے وولکن بوزکر گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن میں صدر منتخب ہوئے تھے۔