Tag: اقوام متحدہ سلامتی کونسل

  • پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    پاکستان نے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے نشست سنبھال لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے تقریب میں قومی پرچم نصب کیا، پاکستان جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

    تقریب سے خطاب میں پاکستانی متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر کار بند رہیگا، پاکستان مقبوضہ اور مظلوم اقوام کے حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھاتا رہیگا۔

    عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے،کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون پر یقین رکھتے ہیں، ہماری کامیابی یواین چارٹر، سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عملد رآمد میں ہے، پرامن و محفوظ دنیا کیلئے اجتماعی کوششوں میں کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔گزشتہ سال جون میں پاکستان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193رکن ممالک میں سے 182 کے ووٹ ملے تھے۔

    سلامتی کونسل 5 مستقل اور 10غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے۔ مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ،روس،چین اور فرانس شامل ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا

    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر کرارا جواب دے دیا ہے، پاکستانی سفارت کار محمد راشد سبحانی نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی سفارت کار محمد راشد سبحانی نے یو این سلامتی کونسل کے مباحثے میں کہا جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا نہ ہے، اسی کونسل کی قراردادوں میں اسے متنازعہ علاقہ قرار دیا جا چکا ہے، اس لیے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کا پابند ہے۔

    راشد سبحانی نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، جب کہ کشمیری حق خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں، پانچ اگست 2019 کا بھارتی اقدام جنیوا کنونشن کے خلاف ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔

    ’بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ 6 ماہ میں ہوگا‘

    پاکستانی سفارت کار نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہوا، پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی بھارت ملوث ہے، بھارت میں اقلیتوں کو بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے، دوسری طرف بھارتی مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ بھی نسل پرستانہ نظریے پر کار بند ہیں۔

    پاکستانی سفارت کار نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی ختم کروائی جائے، اور عالمی برادری بھارت سے بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کروائے۔

    سلامتی کونسل میں پاکستانی قائم مقام مستقل مندوب عامر خان نے بھی مباحثے سے خطاب کیا، انھوں نے کہا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فیصلوں پر عمل درآمد میں دہرا معیار باعث تشویش ہے، جموں و کشمیر ظالمانہ قبضے کی عالمی مثال ہے، جہاں کئی دہائیوں سے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

    عامر خان نے کہا 75 سال سے بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکاری ہے، بھارت نے عالمی قوانین کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بھی کی ہیں، 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج کئی دہائیوں سے مقبوضہ وادی میں تعینات ہے، بھارت عالمی فوجداری قانون کی خلاف ورزیوں کا سہارا لے رہا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت فورسز نے مظاہرین کے خلاف براہ راست گولہ بارود کا استعمال کیا، بھارت 5 اگست 2019 سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی جرائم کے ثبوتوں کا نوٹس لے، اور بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے جواب دہ ٹھہرائے۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا اور روس آمنے سامنے

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا اور روس آمنے سامنے

    نیویارک: امریکا کی درخواست پر بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور روس آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی یورپ میں فوجی تعطل پر ماسکو کو بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے، امریکا نے یوکرین کے قریب اپنی فوجیں جمع کرنے پر روس پر تنقید کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پیر کے اجلاس کا استعمال کیا ہے۔

    واشنگٹن نے روس کو یوکرین پر حملے کی صورت میں سخت پابندیوں کی دھمکی دی ہے، امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین نے اجلاس سے قبل کہا کہ روسی اقدامات عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ جب کہ روسی نائب سفیر نے کہا کہ امید ہے سلامتی کونسل امریکی پی آر اسٹنٹ کی حمایت نہیں کرے گا۔

    ادھر روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان سیکیورٹی کونسل کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

    اجلاس کے ذریعے امریکا نے ماسکو پر یوکرین کی سرحد پر تعینات ایک لاکھ سے زائد فوجیوں کو واپس بلانے کے لیے دباؤ ڈالا۔

    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ روس کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین قلب پر حملے کے مترادف ہیں، یہ امن اور سلامتی کے لیے اتنا ہی واضح خطرہ ہے جتنا کہ کوئی تصور کر سکتا ہے۔

    انھوں نے اپنے الفاظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میری بات واضح طور پر سن لیں، کئی دہائیوں میں یہ یورپ میں فوجیوں کی نقل و حرکت کی کارروائیوں میں سب سے بڑی نقل و حرکت ہے۔

    دوسری طرف روسی سفیر واسیلی نیبنزیا نے سختی سے امریکا کے دلائل کو مسترد کر دیا، اور واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ بیان بازی کے ذریعے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

    نیبنزیا نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود حملے کی دعوت دے رہے ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ یہ ہو، اور آپ اس کے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، گویا آپ اپنے الفاظ کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔