Tag: اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

  • عالمی برادری فلسطین کے دوریاستی حل کو زندہ رکھے، یواین سیکریٹری جنرل

    عالمی برادری فلسطین کے دوریاستی حل کو زندہ رکھے، یواین سیکریٹری جنرل

    اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دوریاستی حل کو زندہ رکھے اور ممکن بنانے کی کوشش کرے۔

    تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ نیشن کے سیکریٹری جنرل نے دو ریاستی حل کے وژن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے، انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا دوریاستی حل ضروری ہے۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو نکالنا یا حقوق کے بغیر زندگی گزارنا بالکل ناقابل قبول ہے۔

    دریں اثنا اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کار ٹام فلیچر کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد حاصل کرنے کی کوشش میں فلسطینیوں کو مارے جانے کے خوفناک مناظر جان بوجھ کر کیے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا روز بہ روز غزہ میں فلسطینیوں کے خوفناک مناظر دیکھ رہی ہے اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

    سلامتی کونسل میں غزہ پر قرار داد امریکا نے ویٹو کردی

    غزہ میں اس وقت لوگوں کو گولی ماری جا رہی ہے، زخمی کیا جا رہا ہے یا قتل کیا جا رہا ہے جب وہ صرف خوراک حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوتے ہیں۔

    فلیچر نے بین الاقوامی تنظیم کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی امدادی مراکز کے قریب ہونے والے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرانے کی اپیل کو بھی دہرایا، انھوں نے واضح کیا کہ یہ الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں اور مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانا بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ غزہ دنیا میں بھوکا اور پیاسہ ترین علاقہ بن گیا ہے، غزہ کی پوری آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے، اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں بھوک پھیلانے کی مہم پر گامزن ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gaza-coverage-bbc-white-house/

  • محسن نقوی کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے ملاقات

    محسن نقوی کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے ملاقات

    نیویارک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں امن مشنز کیلئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے، جہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےوفاقی وزیرداخلہ کا خیرمقدم کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ، جس میں یو این امن مشنز اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم اور اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں اقوام متحدہ امن مشنز کیلئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، 128 پاکستانی پولیس افسر جلد یو این جائیں گےاور ان کی تعیناتی کی جائے گی ۔

    ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس یونٹ کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی ، وزیرداخلہ نے سی ٹی ڈی یونٹ سےمتعلق تجربے، مہارت اورپروفیشنل اپروچ سےآگاہ کرتے ہوئے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کیلئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ،سی ٹی ڈی فورس کیلئےہر ممکن تعاون کریں گے، پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    سیکرٹری جنرل نے پنجاب پولیس میں میثاق سینٹرز،تحفظ سینٹرو دیگر اصلاحات پردلچسپی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے، خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کوبھی یقیناًکنسیڈر کیاجائے گا۔

    وفاقی وزیر نے 2022 میں سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی پرانتونیوگوتریس کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے، دنیا میں امن کے قیام کیلئےاقوام متحدہ خصوصاً آپکی کاوشوں کی قدرکرتےہیں ، آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کیلئے آواز بلند کی ہے۔