Tag: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب

  • عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، ملیحہ لودھی

    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی دہشتگردی کا شکار کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا،حریت قائدین اور مسئلہ کشمیر سے متعلق اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر سے متعلق پاکستان کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اقوام متحدہ کے نوآبادیاتی ایجنڈہ مکمل نہیں ہو سکتا، تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت سے رابطے جاری رکھے گا۔

    عالمی برادری کو وہاں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ بہتر تعلقات اور سرحدی کشیدگی کاخاتمہ چاہتا ہے ۔

  • فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے، ملیحہ لودھی

    فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو فروغ دینا چاہیے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسلام کوبدنام کرنےکی سازش قابل تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام برداشت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔