Tag: اقوام متحدہ کا اجلاس

  • کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز

    کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز

    کراچی: وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیرپراخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکیا ہے،پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اورعالمی قدروں اور اصولوں کا احترام کرتا ہے،  مشیرخارجہ نے کہا کہ حکومت جموری انداز میں کام کررہی ہے، مسائل کا حل مستحکم جمہوریت سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔

  • ایل او سی کشیدگی، سرتاج عزیز کا بانکی مون سے ٹیلی فونک رابطہ

    ایل او سی کشیدگی، سرتاج عزیز کا بانکی مون سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: پاکستان کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے متعلق فون کیا اور ان کو فائرنگ سے ہو نے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انھوں نے بان کی مون کو لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سرتاج عزیزنے بان کی مون کو بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ اوراس سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔

    سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ بھارت کو اشتعال انگیزاقدامات سے روکا جائے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم عالمی امن کو قائم رکھنے کے لئے عالمی برادری کو زور دینگے کے وہ بھارت کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    سیکرٹری جنرل بان کی مون نےلائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔ مشیرِخارجہ نے اس سے پہلے گیارہ اکتوبرکو سیکرٹری جنرل کومعاملے پرخط بھی تحریرکیا تھا۔

  • اقوام متحدہ کا اجلاس: وزیرِاعظم کا مہنگے ترین ہوٹل میں قیام

    اقوام متحدہ کا اجلاس: وزیرِاعظم کا مہنگے ترین ہوٹل میں قیام

    نیویارک: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں ہیں وہاں میاں صا حب نیویارک کے مہنگے ترین ہوٹل والڈروف میں قیام فرما ئیں گے، جس کا یومیہ کرایہ ہے آٹھ ہزارڈالر سے زائد ہے جو کہ تقریباً آٹھ لا کھ پاکستانی روپے روزانہ ہے جو پاکستانی خزانے سے ادا کیا جا ئے گا، اسی ہو ٹل میں امریکی صدر بارک اوبا مہ بھی قیام پذیر ہو نگے جن سے ملا قات کیلئے اس ہو ٹل کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

    نواز شریف اس ملک کے وزیر اعظم ہیں جہاں پچاس فیصد سے زائد افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،عوام کو پینے کا صاف پا نی میسر نہیں، لو گ خون بیچ کر بجلی کا بل ادا کررہے ہیں، لیکن میاں صا حب بادشاہوں کی طرح نا صرف یہ کہ ملک میں زندگی گزارتے ہیں بلکہ بیرونِ ملک بھی ان کا طرز زندگی کسی شہنشاہ سے کم نہیں اسی لئے انہوں نے پاکستانی ہوٹل روز ویلیٹ کو چھوڑ کر جہاں اب تک مشرف سمیت تمام سربراہانِ مملکت قیام کرتے رہیں ہیں کہ بجائے نیو یارک کے مہنگے ترین ہوٹ کو ترجیح دی۔

  • اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم امریکا روانہ

    اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم امریکا روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوگئے ہیں، وہ چھبیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیرِاعظم چھبیس ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اجلاس میں دنیا بھر کے ایک سو بیس ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں، اجلاس سے قبل مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

    جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عراق اور شام میں جاری کشیدہ صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں تعطل، ابیولا وائرس اورموسمیاتی تبدیلیوں سمیت کئی معاملات زیر غور آئیں گے۔