Tag: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل

  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل پر پابندیوں کیلئے پاکستانی قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل پر پابندیوں کیلئے پاکستانی قرارداد منظور

    جنیوا : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل پر پابندیوں کیلئے پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی، قراردادمیں اسرائیلی حملوں کونسل کشی کےمترادف قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل پر پابندیوں کیلئے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی۔

    قرارداد کے حق میں سینتالیس رکن ممالک میں سے اٹھائیس نے ووٹ دیا جبکہ تین نے مخالفت کی اور تیرہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

    قرارداد میں اسرائیلی حملوں کو نسل کُشی کےمترادف قراردیا گیا جس میں بچوں، خواتین سمیت تینتیس ہزار سے زائدافراد شہید ہوچکے ہیں۔

    قرارداد میں عالمی برادری سےاسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نےجنوری میں فیصلہ دیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے، اسرائیل کو ہتھیاروں، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت، منتقلی یا فراہمی روکی جائےتاکہ انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کو روکا جاسکے۔

    یاد رہے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی چھ ماہ سے جاری ہے، اقوام متحدہ کے مطابق چھ ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا کارکن منتخب ہونا پاکستان کیلیے بڑا اعزاز

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا کارکن منتخب ہونا پاکستان کیلیے بڑا اعزاز

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کا کارکن منتخب ہونا پاکستان کیلیے بڑا اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہونا بڑا عزاز ہے، انسانی حقوق کامعاملہ پاکستان کےلیےبہت اہمیت رکھتاہے، حکومت ملک میں انسانی حقوق کےتحفظ کیلئے سرگرم ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کےخلاف ورزیوں پرتشویش ہے، انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیر،اسلاموفوبیا اورانسانی حقوق کا تحفظ ترجیح ہوگی، بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آوازدبانے کی کوشش کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب

    وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا 3سال کیلئےانسانی حقوق کونسل رکن منتخب ہوناباعث اعزازہے، انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم فورم کی رکنیت عالمی برادری کےپاکستان پراعتماد کا اظہار ہے، واضح ثبوت ہے دنیا پاکستان کوانسانی حقوق کےتحفظ کا داعی سمجھتی ہے۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پیغام میں کہا پاکستان ایشیاپیسفک ریجن میں انسانی حقوق کونسل کا کارکن منتخب ہوگیا ، پاکستان نے سب سے زیادہ میں 191میں سے169ووٹ حاصل کئے، مجرمہ مریم صفدر فرما رہی تھیں پاکستان سفارتی سطح پرناکام ہوگیا، این آر او ملنے میں ناکامی کو یہ پاکستان کی ناکامی بناکرپیش کر رہی ہیں۔

    خیال رہے پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا تھا، پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے۔

  • بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے کی مذموم سازش کررہا ہے،  تہمینہ جنجوعہ

    بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے کی مذموم سازش کررہا ہے، تہمینہ جنجوعہ

    جینیوا : وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے کی مذموم سازش کررہا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بےنقاب کردیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مورخہ 26 اگست2019 کو جینیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےخصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انتہا پسندی کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کو جبری طور پر دنیا سے کاٹ کر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے کی مذموم سازش کررہاہے اور پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز اٹھائے گا۔

    تین ہفتوں سے کشمیری عوام آزادی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تین ہفتوں سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، قابض فورسز کے محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے،۔

    حالات سنگین شکل اختیار کر گئے ہیں، ادویات کی قلت اور غذائی بحران کے باعث کشمیری عوام کاجینا محال ہے ـ بھارت کشمیر کی صورتحال دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام عالم کو کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور یک طرفہ بھارتی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے حصول میں مدد کرنی چاہیئے۔