Tag: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

  • وزیراعظم شہباز شریف  آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کا مطالبہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل پر زور دیں گے ساتھ ہی عالمی اقتصادی تعلقات میں مساوات اور مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت اجاگر کریں گے۔

    وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اسلاموفوبیا کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی جنگ سے روکنا ہوگا، جس سے مشرق وسطیٰ میں وسیع تنازع پیدا ہورہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کیا جائے، جس میں ہتھیاروں اور تجارتی پابندیاں بھی شامل ہوں، فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت کا احتساب ہونا چاہیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا ہوگا، تنازعات کے حل نہ کرنے سے ہمارا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے یوکرین جنگ کو پھیلاؤ سے روکنا ہوگا،

    انھوں نے زور دیا سلامتی کونسل یوکرین کی جنگ ختم کرنے کیلئے جامع اور غیر جانبدار منصوبہ بنائے اور طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے میں کے امن کو خطرہ درپیش ہے، سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، کونسل کو کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے اور اپنی ان قراردادوں کے مطابق کشمیر میں حق خود ارادیت کے لیے استصواب رائے کرانا چاہیے۔

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنگ بندی قرارداد کی منظوری، فلسطین کا پاکستان کو خراج تحسین

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنگ بندی قرارداد کی منظوری، فلسطین کا پاکستان کو خراج تحسین

    نیویارک : فلسطینی سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد کی منظوری پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا پاکستان نے ہماری بہترین وکالت کی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب نے جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد کی منظوری کو تاریخی دن قرار دے دیا۔

    فلسطینی سفیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قرار داد سے بھرپور پیغام گیا ہے، جارحیت کو روکنے تک ایسے اجتماعی فرض کو انجام دیتے رہنا ہوگا۔

    فلسطینی مندوب نے قرارداد کی منظوری پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

    اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے منیر اکرم کو قرارداد سے متعلق وکالت ادا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان نے ہماری بہترین وکالت کی۔

    پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم گزشتہ رات ہی قطر سے نیویارک پہنچے اور جنرل اسمبلی اجلاس میں بہترین ترجمانی کی۔

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظورکرلی گئی، جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی۔

    قرارداد کی ایک سو ترپن ممالک نے حمایت جبکہ دس ملکوں نے مخالفت کی اور تئیس ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

    قرارداد میں میں تمام یرغمال افراد کو غیرمشروط رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں امریکا، اسرائیل کے علاوہ چیک ریپبلک، آسٹریا، پیراگوئے، پاپوا نیوگینی، لائیبریا اور مائیکرونیشیا سمیت نؤرو شامل ہیں۔

    کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے رہنماؤں نے الگ الگ مشترکہ بیان میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو شکست دینے کی قیمت تمام فلسطینی شہریوں کی مسلسل تکلیف نہیں ہو سکتی۔

    گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

    اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ قرارداد میں اب بھی غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ موجود ہے۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ برطانیہ نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

    امریکا کے مطابق یہ مطالبہ حماس کو اس قابل بنا دے گا جو اس نے 7 اکتوبر کو کیا تھا۔

    خیال رہے صہیونی فورسزکی جانب سے غزہ میں قتل و غارت جاری ہے، مزید دو سوفلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ، شہدا میں سات بچے بھی شامل ہیں۔

    رفح میں اسرائیلی طیاروں نےدوگھروں کونشانہ بنایا، خان یونس میں ایک گاڑی پر میزائل سے حملہ کیا گیا جبکہ بیت الحنون میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے دو اسکول تباہ کر دیے گئے۔

    اسرائیلی فوج مسلسل اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے، دوماہ میں العودہ اسپتال کے پانچ ڈاکٹرشہید ہوچکے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد اٹھارہ ہزارچار سو سے زائد ہوچکی ہے، جس میں ساڑھے آٹھ ہزار بچے شامل ہیں جبکہ پچاس ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی  کیلئے قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور

    جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے محصور غزہ تک امداد کی رسائی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 120 ووٹ پڑے، جب کہ 45 غیر حاضر رہے اور 14 بشمول اسرائیل اور امریکہ نے قرارداد کیخلاف ووٹ دیا۔

    واضح رہے کہ عرب ریاستوں کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کا مسودہ اگرچہ قانون کے نفاذ کا پابند نہیں ہے تاہم یہ سیاسی وزن ضرور رکھتا ہے۔

    گزشتہ دو ہفتوں میں سلامتی کونسل نے چار بار اجلاس میں ناکامی کے بعد جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد کو پاس کیا ہے، قرارداد کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار تھی جس میں غیر حاضری شمار نہیں ہوتی۔

    اس سے قبل سربراہ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزیاں کی ہیں، مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق عالمی قانون سے بالاتر نہیں۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہا کہ مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق عالمی قانون سے بالاترنہیں۔ فلسطینیوں نے اپنی سرزمین کو اسرائیلی قبضے میں جاتے دیکھا ہے۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ میں زیادہ انسانی امداد کی اجازت دینے پر بھی زور دیا، انھوں نے کہا کہ غزہ میں ایندھن ختم ہونے والا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ امداد کی ترسیل کو آسان اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ فلسطینی عوام 56 سال سے گھٹن کا شکار ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نگراں وزیراعظم کی تقریر تیار

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نگراں وزیراعظم کی تقریر تیار

    نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریر تیار کرلی گئی، انوارالحق کاکڑخطاب میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سیشن سے خطاب کریں گے، ان کی جنرل اسمبلی سیشن سے تقریر تیار کرلی گئی۔

    نگران وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت دنیا کے سامنےاٹھائیں گے اور افغانستان سےمتعلق معاملات پربات کریں گے۔

    وزیراعظم افغان عبوری حکومت کےوعدوں،عالمی برادری کی ذمہ داری سمیت ترقی پذیرممالک کےمعاشی مسائل پر بھی خطاب میں بات کریں گے۔

  • ایرانی صدر کا ہاتھ میں قرآن اٹھا کر  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

    ایرانی صدر کا ہاتھ میں قرآن اٹھا کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

    نیویارک : ایرانی صدر نے ہاتھ میں قرآن اٹھا کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کےجذبات مجروح کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مسلم رہنماؤں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔

    ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ہاتھ میں قرآن پاک اٹھا کر کہا قرآن میں تمام انسانوں کو مساوی قراردیا گیا ہے، مغرب میں اسلامو فوبیا کے واقعات انسانیت کے خلاف ہیں۔

    ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ مغرب آزادی اظہار سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، مغربی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے لے کر اسکولوں میں حجاب پر پابندی کےاقدامات قابل مذمت ہیں۔

    ایرانی صدر نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کےجذبات مجروح کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا مغربی ممالک اسلامو فوبیا سمیت نسل پرستی میں مبتلاہیں، بے حرمتی کے واقعات ناقابل برداشت سطح پر پہنچ چکے ہیں

  • ‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کو سیلاب کے بعد بڑے انسانی المیے سے آگاہ کروں گا’

    ‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کو سیلاب کے بعد بڑے انسانی المیے سے آگاہ کروں گا’

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب اور ملاقاتوں میں دنیا کو پاکستان میں بڑے انسانی المیے سے آگاہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں ، یہاں دنیا کو پاکستان میں سیلاب کے بعد بڑے انسانی المیے سےآگاہ کروں گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اورملاقاتیں کروں گا، میں پاکستان کا مقدمہ ، مسائل پیش کروں گا ، ایسے مسائل پیش کروں گا جن پردنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد نیویارک پہنچے ، جہاں پاکستان کے سفیرمسعود خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیراکرم نے استقبال کیا۔

    خیال رہے وزیراعظم تئیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ اجلاس کی سائیڈلائن پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد شہباز شریف وطن واپس روانہ ہوں گے۔

    خیال رہے ملک میں سیلاب سے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شہباز شریف سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آن لائن خطاب کریں گے ،جس میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر عالمی مسائل پر بات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ویڈیو لنک کے ذریعےقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم آن لائن خطاب میں کورونا سمیت اہم معاملات پر بات کریں گے۔

    عمران خان خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچائیں گے اور بھارتی جارحیت کو ایک بار پھر بےنقاب کریں گے جبکہ علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب دکھایا جائے گا، وزیر اعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : وائٹ کالر کرمنلز ہر سال ایک ٹریلین ڈالر ترقی پذیر ممالک سے ہڑپ کرجاتے ہیں

    خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بار جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس آن لائن ہو رہا ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کےغربت میں کمی اوراحتساب سےمتعلق فورم سےخطاب میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا ہرسال ترقی پذیرممالک سےاربوں ڈالرغیرقانونی طورپرنکل جاتےہیں جب کہ وائٹ کالر کرمنلز ایک ٹریلین ڈالرترقی پذیرممالک سے ہڑپ کرجاتے ہیں، ایسےقوانین بننے چاہئیں، جس سےترقی پذیرممالک کالوٹاپیسہ واپس آئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کےٹیکس چوری کےاقدامات کوروکاجائے، عالمی برادری کوانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

  • وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے  خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب ریکارڈڈ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سیشن سےخطاب کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے وزیراعظم کے خطاب کی ترتیب سے پاکستان کو مطلع کردیا ہے، وزیراعظم کا دوپہر کے سیشن میں خطاب تیسرے نمبر پر ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق 25 ستمبر کو رات پونے 12 بجے وزیراعظم خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب ریکارڈڈ ہو گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر پاکستان کے دورے پر آئے تھے ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے وولکان بوزکر سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا تھا اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت سے آگاہ کرتے ہوئے وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اعتماد میں لیا۔

    وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنےکی بھارتی کوششوں پرروشنی ڈالی اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کےکردار ادا کرنےکی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا تھا مسئلہ کشمیر دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، یواین اپنی قراردادوں اورخودارادیت دینے کے وعدے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

    وزیر اعظم نے قرضوں میں سہولت کے لیےعالمی اقدامات پر بات کرتے ہوئے ترقی پذیرممالک کوکورونا کے باعث زیادہ مالی سہولت کی ضرورت پر زور دیا تھا۔