Tag: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

  • مشن کشمیر، وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    مشن کشمیر، وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    نیویارک : وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیرجھنجھوڑنے کے لیے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے اور مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے جبکہ  توہین رسالت اوراسلامو فوبیا پر غلط فہمیوں کے خلاف بھی آوازاٹھائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان آج سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کریں گے، پاکستانی وقت کےمطابق رات8 بجے جنرل اسمبلی سے خطاب ہوگا۔

    عمران خان اپنے خطاب میں بھارتی فوج کےظلم وستم کیخلاف عالمی ضمیرجھنجھوڑیں گے، جوہری جنگ سےبچنےکیلئےمسئلہ کشمیرکےحل کی تجاویزدیں گے اور توہین رسالت،اسلاموفوبیاپرغلط فہمیوں سےمتعلق آوازاٹھائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان آج یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گرتریس سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی7 دن میں70عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں جبکہ بین الاقوامی فورمز،انٹرویوز میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول سےباہرہونے سے پہلےعالمی برادری مداخلت کرے، وزیراعظم

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل اسمبلی آنےکااصل مقصد دنیا کو مسئلے کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کرنا ہے۔

    عمران کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے، کشمیرمیں کرفیو اٹھتے ہی خوں ریزی ہوگی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹے ہی حالات بد سے بدترہوں گے، عالمی  برادری ،امریکا کیلئے کشمیر کے معاملے پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے، عالمی برادری اور امریکا مداخلت کرے، اس سے پہلے حالات کنٹرول سے باہر نکل جائیں۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ  مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورتحال جنم لےرہی ہے، 80لاکھ افراد52روزسےکرفیوکےباعث محصورہیں، کشمیر میں خوں ریزی کے خطرناک  نتائج وادی سے باہر بھی برآمد ہوں گے اور کشمیر میں خون خرابےسے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھے گی۔

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا

    نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کاباقاعدہ آغازآج ہوگا، اجلاس 30 ستمبر تک جاری رہے گا ، وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کے74ویں اجلاس کاباقاعدہ آغازآج ہوگا، دنیا بھر کے سربراہان اور نمائندے نیویارک پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کےافتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس کے پہلے روز  برازیل، امریکا اور  ترکی کے صدر تقریر کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس چوبیس ستمبر سے تیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

    وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کوجنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

  • وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  مصروفیات کوحتمی شکل دی گئی

    وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مصروفیات کوحتمی شکل دی گئی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کو حتمی شکل دی گئی جبکہ ملاقاتوں کا حتمی شیڈول بھی طے کرلیا گیا ہے، وزیرخارجہ نے کہا 58 ممالک کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت معمولی بات نہیں، بھارت کیلئےلمحہ فکریہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا،پارٹی رہنمااورارکان پارلیمان شریک ہوئے ، اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔

    پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں یواین جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی مصروفیات کوحتمی شکل دے دی گئی جبکہ وزیراعظم کی ملاقاتوں کا حتمی شیڈول بھی طے کرلیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا کے کامیاب دورے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کواپنے3روزہ دورےسےمتعلق بریف کیا اور 58 ممالک کی طرف سے بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا، 58 ممالک کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت معمولی بات نہیں۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غیرمعمولی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیا ہے، یورپی یونین نے اپنے بیان میں یواین قرارداد کا تذکرہ کیا، یہ ہمارے مؤقف کی تائید اور بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا 58ممالک کاہمارےمؤقف کوسراہنابھارت کیلئےلمحہ فکریہ ہے، وزیراعظم سےنشست میں دورہ امریکاپربھی بات ہوئی، وزیراعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کو حتمی شکل دی گئی۔

    خیال رہے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے  اور  27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے معاملے کو اٹھائیں گے۔

  • دنیا مان گئی ہےکہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں، ملیحہ لودھی

    دنیا مان گئی ہےکہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں، ملیحہ لودھی

    نیویارک : پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی، دنیا مان گئی ہےکہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں، امریکی صدرنے پاکستانی وزیراعظم سے امن عمل میں مدد کی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب میں کہا افغانستان میں دیرپاامن کے لئے سفارتی کوششوں میں تیزی درکارہے، وزیراعظم عمران خان نےہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی، دنیا مان گئی ہے کہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں۔

    [bs-quote quote=” وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی،” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں بدامنی سے پاکستان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم سے امن عمل میں مدد کی درخواست کی، وزیراعظم عمران خان نےٹرمپ کے خط کا مثبت جواب دیا، قطر میں امریکہ کی طالبان سے بات چیت خوش آئند پیشرفت ہے۔

    انھوں نے کہا مسئلہ فلسطین سے متعلق کہا مسئلہ فلسطین کامنصفانہ حل خطےکےامن کیلئےناگزیرہے، فلسطینیوں کے لئے پاکستان اپنےعزم پر مضبوطی سےقائم ہے، پاکستان سمیت155 ممالک نے مسئلے کے حل کے لئے کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے چند ماہ قبل ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، طالبان اورافغان حکومت میں سیزفائرسےامید پیدا ہوئی،  پاکستان افغان امن عمل کی شروعات کے لیے کوششوں کا حامی ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان جامع مذاکرات کے لیے فریم ورک ہے۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا تھا  کہ داعش، ٹی ٹی پی سے افغانستان ، پڑوسیوں سمیت دنیا کوخطرہ ہے، لچک نہ دکھائی توسیاسی حل کے لیے مذاکرات التوا کا شکارہوسکتے ہیں۔

  • بھارتی وزیرِ خارجہ کی ہرزہ سرائی، وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی کا ذمے دار پاکستان کو قرار دے دیا

    بھارتی وزیرِ خارجہ کی ہرزہ سرائی، وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی کا ذمے دار پاکستان کو قرار دے دیا

    نیویارک: بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے حسبِ روایت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف زہر اُگلا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وزیرِ خارجہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگیں، سُشما سوراج نے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی کی ذمہ داری بھی پاکستان پر ڈال دی۔

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے سشما سوراج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ناکامی کا ذمہ دار بھی پاکستان کو قرار دے دیا۔

    دوسری طرف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے خالصتان کے قیام اور بھارت کی مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں بھارت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سکھ برادری اور کشمیری شامل تھے، مظاہرین نے بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  سارک ممالک کی ترقی میں بھارت بڑی رکاوٹ ہے، شاہ محمود قریشی


    بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، یہ احتجاج جنر ل اسمبلی میں بھارتی وزیرِ خارجہ کے خطاب کے موقع پر کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی خاتون وزیرِ خارجہ نے سفارتی آداب کے منافی طرزِ عمل کا بھی مظاہرہ کیا تھا، جب انھوں نے سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کی سائیڈ لائن کانفرنس سے مختصر خطاب کیا اور کانفرنس سے چلی گئیں۔

    دوسری طرف سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کی سائیڈ لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت سارک ممالک کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہترویں اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں قیام امن اور امریکی ترجیحات پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کئی روز سے مصروف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں، بھارت کی آبی جارحیت اور طالبان کے حوالے سے اہم امور پرپاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

    افغانستان کے حوالے سے امریکی خواہشات بھی وزیر خارجہ کے اجلاس کے اہم نکات میں شامل ہوں گی۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے وزیرخاجہ کو ایل او سی پر بھارتی جارحیت ، کشمیر میں بھارتی مظالم اورمتنازع ڈیموں کی تعمیر کے معاملات بھر پور انداز میں اٹھانے چاہیئں۔

    خیال رہے بھارت کی جانب سے مذاکرات سے فرار اور پاکستان پر تازہ ترین الزمات کےبعد شاہ محمود قریشی کا خطاب زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی، ملاقات میں جنوبی ایشیائی خطےکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، پاکستان بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہے، بھارت بامعنی مذاکرات سے آنکھیں چرا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیےاپنا کردارادا کرے‘ شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نےنیویارک میں وزرائےخارجہ کی طے شدہ ملاقات منسوخ کی،اقوام متحدہ کشمیر پر منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔

    شاہ محمود قریشی کی روسی وزیرخارجہ سرگی لاوروو سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیرخارجہ نےعلاقائی صورتحال پر روشنی ڈالی جبکہ روس کی جانب سے پاکستان کے توانائی شعبے میں تعاون کو سراہا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائجر کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر نائجر کے اصولی موقف کو سراہا۔

    نائجر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جائزجدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،  نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے منتظرہیں۔

  • امریکی مخالفت کے باجود پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا رکن منتخب

    امریکی مخالفت کے باجود پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا رکن منتخب

    نیو یارک : پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کونسل کا دو سال کیلئے چوتھی بار رکن منتخب ہوگیا، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مخالفت کے باجود پاکستان کو دوتہائی اکثریت سے منتخب کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کونسل کے رکن کی حیثیت سے دو سال2018-20کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

    پاکستان چوتھی بارانسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہوا ہے، انتخاب میں پاکستان کو دوتہائی اکثریت سے منتخب کیا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان پراعتماد کا اظہار کرنے پرعالمی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ فتح اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردارکی توثیق ہے،امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی مخالفت کے باوجود پاکستان نے یہ کامیابی حاصل کی ہے، یہ پاکستان کے حق میں اعتماد کاووٹ ہے۔

    اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، جو ممالک سمجھتے تھے کہ پاکستان تنہائی کاشکار ہو اور رکن منتخب نہ ہو ان کے پروپیگنڈے کو شکست ہوئی۔


    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیرحل کرنےکا مطالبہ


    اس موقع پر دیگر ممالک کے سفیروں نے ملیحہ لودھی کو مبارک باد پیش کی، پاکستان کے علاوہ ایشیا بحرالکاہل ریجن سے ا فغانستان، نیپال اورقطر بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روبوٹک حسینہ صوفیا کی دھوم


    علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی رکنیت سے انسانی حقوق کے قومی اور عالمی ایجنڈے کیلئے ہمارے کردار اورخدمات پر عالمی برادری کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی صدراوباما کا وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدراوباما کا وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: امریکی صدرباراک اوباما کہتے ہیں امریکا پاک بھارت تعلقات خوشگوار دیکھناچاہتا ہے۔

    امریکی صدرنے وزیراعظم نوازشریف کوفون کیا اوردورہ بھارت سے قبل اعتماد میں لیا، وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے باراک اوباما نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا، امریکی صدر کاکہناتھا امریکا پاک بھار ت تعلقا ت کوخوشگوار دیکھنا چاہتا ہے، امریکی صدرنے وزیراعظم نوازشریف سے ایسے وقت میں رابطہ کیاہےجب آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکا کے سات روزہ دورے پرہیں۔

  • جنرل اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم  نیو یارک پہنچ گئے

    جنرل اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم نیو یارک پہنچ گئے

    نیویارک : وزیر اعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں، نیویارک میں وزیرِاعظم کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان اور پاکستان کے امریکہ میں سفیر جلیل عباس جیلانی نے کیا۔

    وزیرِاعظم آج نیپال، ناروے اور ہالینڈ کے وزرائےاعظم کے ساتھ ساتھ عالمی بینک اور یورپی کمیشن کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امریکی صدر بارک اوباما تمام ممالک کے سربراہان کوعشایہ دیں گے، جس میں نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔

    چھبیس ستمبر کو وزیر اعظم نواز شریف امریکی نائب صدر جو بائیڈن کےہمراہ اقوام متحدہ کے امن سے متعلق کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کرنے کےعلاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

     

  • اسلام امن کادین ہے، باراک اوباما

    اسلام امن کادین ہے، باراک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ دنیا اس وقت جنگ اورامن،خوف اورامیدکےسنگم پرکھڑی ہے اور اسلام امن کادین ہے امریکاکی جنگ اسلام کےخلاف نہیں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا تھا کہ یورپ میں رو س کی جارحیت مستردکرتےہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایران کےپاس نیوکلیئرڈیل کابہترین موقع ہے اسےضائع نہ کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن کادین ہے ،امریکاکی جنگ اسلام کےخلاف نہیں، امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بیروزگاری،کرپشن اور جہالت کا شکار علاقےشدت پسندوں کی آماجگاہ ہیں۔