Tag: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

  • بھارت پھر ناکام، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت

    بھارت پھر ناکام، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت

    نیویارک : بھارت کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کو قانون کے شکنجے میں لانے پرزور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گرد حملےکی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

    سلامتی کونسل کی جانب سے بیان میں دہشت گردوں، سہولت کاروں اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذمتی بیان کامطالبہ چین کیجانب سےکیاگیا ، سلامتی کونسل کے تمام اراکین کی متفقہ طورپرمذمتی بیان کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

    بھارت کی جانب سےبیان کورکوانےکی تمام ترکوششیں ناکام ہوئی اور سلامتی کونسل کےمذمتی بیان سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارتی میڈیااس معاملے پر سلامتی کونسل کی خاموشی کا پروپیگنڈاکررہا تھا۔

    مذمتی بیان دنیا کیجانب سے ملک کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کی تائید ہے جبکہ پاکستان واضح کہہ چکا ہے دہشت گردی کےواقعےمیں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں ، بھارتی منفی رویے کے باوجود صدر،سیکریٹری جنرل اور دیگرممالک پہلے ہی مذمتی بیان جاری کرچکے ہیں۔

    یاد رہے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کے اتحاد کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں چاردہشت گرد مارے گئے جبکہ حملہ آوروں سے مقابلے میں سب انسپکٹر اورتین سیکیورٹی گارڈزشہید ہوئے۔

    ہلاک دہشت گردوں کےقبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بی بی سی کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب

    بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب

    نیویارک : بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہوگیا، پاکستان نےغیرمستقل ارکان کےانتخاب میں بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا۔ بھارت کا انتخاب آئندہ دو سال کیلئے ہوا۔ ووٹنگ کے دوران بھارت نے 193 میں سے 184 ووٹ حاصل کئے۔ تاہم پاکستان نے بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

    بھارت کے علاوہ آئرلینڈ،میکسیکواورناروےبھی دوسال کیلئےسیکورٹی کونسل کےغیرمستقل رکن منتخب ہوئے ہیں۔

    پاکستانی مندوب منیراکرم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت کی حمایت نہیں کرسکتے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، بھارت سلامتی کونسل کےممبرشپ کیلئے اہل نہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے دور میں پاکستان نے گزشتہ سال بھارت کی حمایت کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل کی نشست کیلئے بھارت کی توثیق کی تھی تاہم موجودہ کشیدہ حالات کے مد نظر پاکستان نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

    خیال رہے پاکستان بھی سات مرتبہ سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن رہ چکا ہے۔

  • اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل  کے غیرمستقل ارکان کا انتخاب آج کیا جائے گا

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کا انتخاب آج کیا جائے گا

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کا انتخاب آج کیا جائے گا، بھارت ایشیا پیسفک گروپ کیلئےغیرمستقل رکنیت کاامیدوار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کے انتخاب کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، بھارت سیکورٹی کونسل کے ایشیا پیسفک گروپ سے غیرمستقل رکینت کا امیدوارہے، یہ سیٹ انڈونیشیا کی رکنیت مکمل ہونے پرخالی ہوئی ہے۔

    پانچ غیرمستقل رکن ممالک کا انتخاب دوسال کے لئے کیا جائے گا، غیرمستقل ارکان کا انتخاب عام طورپراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال میں خفیہ رائے شماری سے کیا جاتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کے باعث طریقہ کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔

    طریقہ کار کے مطابق رکن ممالک طے کردہ وقت اورمقام پرووٹ کاسٹ کریں گے، ووٹنگ کے لئے ایک سے زیادہ مقامات پرہوگی۔

    خیال رہے اقوام متحدہ میں کسی بھی ملک کو سیٹ حاصل کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت سے ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں جبکہ بھارت آخری بار 2010 میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا تھا۔

    یاد رہے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کی ممبرشپ کےلئےایک مرحلہ ہوتا ہے، بھارت سلامتی کونسل کا ممبربن بھی گیا تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی، بھارت پہلے بھی 7بار سلامتی کونسل کا ممبر بن چکا ہے۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی مظالم کیخلاف پھر آواز اٹھائے جانے کا امکان

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی مظالم کیخلاف پھر آواز اٹھائے جانے کا امکان

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز پھر اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان اور بھارت میں موجود اقوام متحدہ مبصرین کے کردار کو مزید بڑھانے پرغورکیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اقوام متحدہ کے دو ذیلی ادارے کشمیر کی صورتحال پربریفنگ دیں گے، لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ بندش، نوجوانوں کی گمشدگی، رہنماؤں کی نظربندی پر رپورٹ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

    اجلاس میں امن مشنز، ایل او سی پربھارتی جارحیت کی تفصیل بھی بتائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان اور بھارت میں موجود اقوام متحدہ مبصرین کے کردار کو مزید بڑھانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، گذشتہ سال اگست میں سلامتی کونسل میں 5 دہائیوں بعد پہلی بار مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی  صورتحال کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے مطالبے پر چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھایا تھا اورپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کو بنیاد بناکر سلامتی کونسل میں کشمیر پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلیں تھیں۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا اور 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • النصرۃ فرنٹ کی مدد روکے بغیر شام میں امن ممکن نہیں، روس

    النصرۃ فرنٹ کی مدد روکے بغیر شام میں امن ممکن نہیں، روس

    جنیوا : اقوام متحدہ میں روس کے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ شام میں النصرۃ فرنٹ کو ہتھیاروں کی فراہمی روکے بغیرامن کا قیام ممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے خصوصی مندوب نے سلامتی کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے مغرب پرالنصرہ فرنٹ کی مسلسل مدد کا الزام لگاتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر النصرہ فرنٹ کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی نہ روکہ گئی تو یہ جنگ یوں ہی جاری رہے گی۔

    روسی مندوب کا کہنا تھا کہ مغرب نے النصرہ فرنٹ کو ٹینکس اوربھاری ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شام میں دہشت گردی کی کارروائی میں اضافہ ہوجاتا ہے اور امن مزاکرات ناکامی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کی جانب سے حلب میں محصور شہریوں کو انسانی امداد کی عدم فراہمی کا الزام ماسکو اوردمشق پر لگایا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے روسی مندوب کا کہنا تھا کہ انسانی امداد کی عدم فراہمی کی وجہ دہشت گردی ہے۔

    روسی مندوب نے مطالبہ کیا کہ امریکا حزب اختلاف کے گروہوں اوردہشت گردوں میں فرق واضح کرے اوران کی گراؤنڈ پوزیشنزسے آگاہ کرے تا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے راست اقدام اُٹھائی جا سکیں۔

  • عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، ملیحہ لودھی

    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی دہشتگردی کا شکار کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا،حریت قائدین اور مسئلہ کشمیر سے متعلق اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر سے متعلق پاکستان کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اقوام متحدہ کے نوآبادیاتی ایجنڈہ مکمل نہیں ہو سکتا، تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت سے رابطے جاری رکھے گا۔

    عالمی برادری کو وہاں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ بہتر تعلقات اور سرحدی کشیدگی کاخاتمہ چاہتا ہے ۔

  • فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے، ملیحہ لودھی

    فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو فروغ دینا چاہیے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسلام کوبدنام کرنےکی سازش قابل تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام برداشت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

  • امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    نئی دہلی: امریکا نےسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کااعلان کردیا، دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہواہے۔

    امریکا اوربھارت نے باہمی تجارت کے فروغ اورہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کرلیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بتایا بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتے پر پیش رفت ہوئی ہے ،دفاع کے شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

    باراک اوباما نے دہشت گردی اورخطے میں امن کیلئے بھارتی اقدامات کوسراہا اورسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےبھارت کی حمایت کااعلان کیا۔

     امریکی صدر نے یمن کی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہامعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اس موقع پر نریندرمودی نے کہادونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں بھارت امریکا تعاون دنیاکے امن کےلیےضروری ہے،تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

  • سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    نیویارک: وینزویلا ، ملائیشیا ، انگولا اور نیوزی لینڈ نے اگلے دو سال کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی سیٹ جیت لی تاہم ترکی اور اسپین کا فیصلہ اگلے مرحلے میں ہوگا ۔

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کے الیکشن میں وینزویلا، لاطینی امریکا ، ملائیشیا برِاعظم ایشیاء ، انگولا افریقا سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

    مغربی یورپ کی دو سیٹوں کے لئے تین ممالک ترکی، اسپین اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جس میں ایک سیٹ پر نیوزی لینڈ کو ایک سو پینتالیس ووٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔

    ترکی اور اسپین کے مابین فیصلہ الیکشن کے اگلے مرحلے میں ہوگا، تمام ممالک جنوری دو ہزار سترہ تک سلامتی کونسل کے رکن رہیں گے۔