Tag: اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل

  • اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل تاریخی دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

    اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل تاریخی دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل تاریخی دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے ، اپنے قیام کے دوران وہ وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اوروزیرخارجہ سے ملاقاتوں کے ساتھ عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس 4 روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے، دورے کے دوران انتونیوگوتریس وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایوان صدرمیں صدرعارف علوی سے ملاقات اور ڈنر میں شرکت کریں گے۔

    انتونیوگوتریس وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملیں گے اور اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے، کانفرنس کامقصدافغان امن کیلئےپاکستان کی کاوشوں کواجاگرکرنا ہے، کانفرنس میں یواین ایچ سی آر کے سربراہ فلپوگرانڈی بھی شریک ہوں گے۔

    یواین سیکریٹری جنرل اٹھارہ فروری کو لاہور اورگوردوارہ کرتارپور کا دورہ کریں گے اور لاہور میں اسکول کے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے جبکہ بادشاہی مسجد اورشاہی قلعہ بھی جائیں گے۔

    اپنے قیام کے دوران انتونیوگوترس اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرورگروپ اور نسٹ میں سینٹرفارپیس اینڈاسٹیبلٹی کے دورے کے علاوہ یواین امن مشن میں پاکستان کے سفر پر تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے۔

    سیکریٹری جنرل مختلف امن مشن میں خدمات دینےوالےاہلکاروں سےملاقات بھی کریں گے ، امن دستوں کی تربیت کیلئےسینٹرفارپیس اینڈسٹیبلٹی مارچ2013میں قائم ہوا تھا اور 2013 میں یواین کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔

    سینٹرمیں ملٹری،پولیس،سول حکام کویواین امن مشن کی تربیت دی جاتی ہے، سینٹرفارانٹرنیشنل پیس اینڈسٹیبلٹی امن مشن پر11مختلف کورسز کرارہا ہے ، یو این ملٹری آبزرورز، اسٹاف، پروٹیکشن کورسز اس کے علاوہ ہیں ۔

    حال ہی میں خواتین کیلئےٹیم کورس،جینڈرکورسزکابھی آغازکیاگیا، سینٹرمیں116امن مشن کورسزمیں1876اہلکاروں کوتربیت دی جاچکی ہے اور تربیت مکمل کرنے والوں میں 206الائیڈ آفیسرز اور 108خواتین شامل ہیں ۔