Tag: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

  • اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  سے ملاقات

    اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

    نیویارک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے تعاون کایقین دلایا اور کہا کہ پاکستان عالمی امن مشن سمیت یواین چارٹرکی حمایت کرتا ہے۔

    نائب وزیراعظم نے ملاقات میں تنازع کشمیرکواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرکاحل چاہتا ہے۔

    نائب وزیراعظم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان القدس الشریف بطور دارالحکومت آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کےقیام کاحامی ہے۔

    انھوں نے افغانستان کی جانب سے کراس بارڈر ٹیررازم پر تشویش کا اظہار کیا۔

    سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

  • وزیراعظم  آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بل گیٹس سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بل گیٹس سے ملاقات کریں گے

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح مباحثے کا تیسرا روز ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف آج نیویارک میں سرکاری سرگرمیوں سے بھرپور دن گزاریں گے۔

    شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم کی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کیساتھ بھی ملاقات شیڈول ہے۔

    وزیر اعظم جاپان، بیلجیئم اور ملائشیا کے وزرا ئے اعظم سے دو طرفہ امور پر الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

    شہباز شریف پاکستان مشن کی جانب سے سیلاب کی تباہی پرتصویری نمائش کادورہ کریں گے اور نیویارک میں نیوز ایجنسی کو انٹرویو بھی دیں گے۔

    گزشتہ روزشہباز شریف نے اہم ملاقاتیں کیں، امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

    اینٹنی بلنکن نے کہا مشکل وقت میں امریکہ ،پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر اورصدر ورلڈ بینک کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔

  • ‘ کرونا وائرس پرقابونہ پایاگیا تو لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں’

    ‘ کرونا وائرس پرقابونہ پایاگیا تو لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں’

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس پرقابونہ پایاگیا تو لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں اور  اس  وبا سے غریب اور ترقی پذیر ممالک ک متاثر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا گیا تو اس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

    انتونیو گوتریس  نے کہا کہ  اگر کرونا وائرس کو جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے سے نہ روکا گیا تو اس وبا سے سب سے زیادہ غریب اور ترقی پذیر ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    سیکریٹری جنرل یواین کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک موجودہ صورت حال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کریں۔

    خیال رہے دنیا بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس اب تک دولاکھ پینتالیس ہزار افراد کو شکار بنا چکا ہے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار تک جا پہنچی ہے ۔

    اٹلی میں صورتحال بدستورسنگین  ہے ، چونتیس سو ہلاک اور اکتالیس ہزارمتاثر ہیں، برطانیہ میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،ایک سو چوالیس افراد ہلاک اوربتیس سو سے زیادہ وائرس سے متاثر ہیں۔

    ایران میں کرونا وائرس تباہی مچارہا ہے، اب تک بارہ سو چوراسی افراد جان سے گئےاوراٹھارہ ہزارمتاثرہیں، اسی طرح بھارت میں ایک سوستانوے،کینیڈا اورآسٹریلیا میں مریضوں کی تعداد آٹھ سو تجاوز کرگئی۔

    سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد دوسوچوہتر ، ملائشیامیں 900 ، قطرمیں 460 ،ترکی میں 360 ہوگئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارارت میں 140 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب چین نے کورونا پر مکمل قابو پا لیاہے اور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں گزشتہ روز ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔

  • پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کو60روز گزر گئے ہیں، پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں عوام کے ساتھ کیے گئے بھارتی مظالم کا خیال آگیا، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے کشمیرکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں80لاکھ لوگ دو ماہ سے قید میں ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کو60روزگزر گئے ہیں، کشمیرمیں 80لاکھ لوگ بنیادی ضرورتوں سےمحروم ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے پاکستان اور بھارت بامقصد مذاکرات کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراقوام متحدہ کاموقف تبدیل نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد دنیا کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول ہوگئی ہے اور مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے جس کے باعث دینا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مقبوضہ کشمیر کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کررہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں 60ویں روز بھی کرفیو، نظام زندگی مفلوج 

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 60ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • آرمی چیف سے جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

    آرمی چیف سے جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

    راولپنڈی: افغانستان کے لیے جاپان کے خصوصی ایلچی نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر گفت و شنید کی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان مطابق جاپان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل باکی مون کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے نامزد کیے گئے جاپان کے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی نے آرمی چیف سے ملاقات میں افغانستان میں امن اور استحکام اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت کی جب کہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔

    خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات و بہادری کی تعریف کی۔

    ملاقات میں چار ممالک کے رابطہ گروپ برائے امن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے قیام اور استحکام کے لیے باہمہ رابطے اور تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

    انہوں خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے متحرک کردارکو سراہا اورپڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پاکستانی خواہش کو احسن اقدام قراردیا۔

  • بان کی مون 2روزہ دورے پر تیونس پہنچ گئے

    بان کی مون 2روزہ دورے پر تیونس پہنچ گئے

    تیونس: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون دو روزہ دورے پر تیونس پہنچ گئے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اپنے دو زورہ دورے پر تیونس کے صدر مونسیف مرزوکی کے ساتھ  ملاقات میں مشرق وسطی میں جاری بحران اورامن کے حوالے سے بات چیت کی۔

    ایک پریس کانفرنس میں بان کی مون نے قائم امن اور دہشتگردی کے حوالے اپنی تشویش کا اظہار کرتے تمام ممالک کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ قائم امن کے لئےاپنا کردار ادا کریں تا کہ دنیا میں جاری موجودہ بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

    بان کی مون تیونس کے وزیرِخارجہ کے ساتھ ملاقات کے علاوہ سول سوسائٹی کے کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔