Tag: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

  • مسلمانوں سے اظہاریکجہتی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ

    مسلمانوں سے اظہاریکجہتی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ

    کرائسٹ چرچ : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے رمضان میں مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے کرائسٹ چرچ میں حملے کا شکار ہونے  والی مساجد کا دورہ کیا اور کہا مسلمانوں نے اسلام کی اصل روح کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹریس نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردحملوں کا نشانہ بننے والی النوراورلن ووڈ مساجد کا دورہ کیا اور پھول رکھے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ان کے ہمراہ تھی۔

    انتونیوگوٹریس کا کہنا تھا محبت کا پیغام لے کرمسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آیا ہوں، مسلمانوں نے اسلام کی اصل روح کا مظاہرہ کیا۔

    یاد رہے اس سے اقوام متحدہ کا کہنا تھا سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبيا، تعصب اور نسل پرستی کے جذبات میں اضافہ ہورہا ہے، ہ مذہبی تعصب کے بڑھاوے کو کم کرنے کی ضرورت ہے، نفرتوں کے بجائے محبت بانٹنی ہے۔

    مزید پڑھیں : مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے: اقوام متحدہ

    خیال رہے چند روز قبل برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کےہمراہ کرائسٹ چرچ کی النور مسجد کا دورہ کیا تھا اور سانحہ کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا تھا نیوزی لینڈ نے ثابت کردیا کہ نفرت کی جنگ کو محبت سے جیتا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفیدفام دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 افراد کو شہید کردیاتھا، شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے، ملزم نے اپنے گھناؤنے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی تھی۔

    واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا، بعدازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

  • مسئلہ کشمیر : بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا

    مسئلہ کشمیر : بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے۔ ۔جس میں انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی ہے۔ افسوس عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول نہیں ہو رہی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا واحد قصور حق خود ارادیت کا مطالبہ ہے۔ بھارت کو نہتے کشمیریوں کا حق سلب کرنے سے روکا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے، بلاول نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔ رائے شماری ہی اس مسئلہ کا واحد حل ہے۔

    بلاول بھٹو نے اس معاملے میں اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بانکی مون سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

     

  • وزیراعظم نواز شریف کی دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

    مالٹا: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے مالٹا میں دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل بیرونس اسکاٹ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ملاقات کے دوران دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل بیرونس اسکاٹ لینڈ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے بیرونس اسکاٹ لینڈ کو سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

    ملاقات کے دوران بیرونس اسکاٹ لینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا اہم رکن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

  • پاکستان پھانسیوں پرعملدرآمد روکے، بان کی مون

    پاکستان پھانسیوں پرعملدرآمد روکے، بان کی مون

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیرِاعظم نوازشریف کوفون کرکے پھانسیوں پر عملدرآمد روکنے پر زوردیا، ترجمان حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے، غیر معمولی حالات میں غیرمعمولی اقدام کرنے پڑرہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق بان کی مون نے وزیرِاعظم نواز شریف سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے زور دیا کہ پھانسیاں روک کر سزائے موت پر عمل درآمد پر عائد پابندی دوبارہ نافذ کی جائے، انہوں نے پشاورمیں بچوں کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پھانسیوں پرعملدرآمد کے سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، حکومتِ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوغیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدام کرنےپڑرہے ہیں، پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے۔