Tag: اقوام متحدہ

  • امدادی کارکنان کے لیے 2024 مہلک ترین سال رہا

    امدادی کارکنان کے لیے 2024 مہلک ترین سال رہا

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2024 امدادی کارکنان کے لیے مہلک ترین سال رہا ہے، جس میں اب تک ریکارڈ 281 کارکن ہلاک ہوئے۔

    یو این امدادی شعبے کے سربراہ نے جمعہ کو کہا کہ اس سال اب تک دنیا بھر میں حیران کن طور پر 281 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں جس سے یہ سال امدادی کارکنان کے لیے مہلک ترین بن گیا ہے۔

    اقوامِ متحدہ کے نئے ماتحت سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور رابطہ کار برائے ہنگامی امداد ٹام فلیچر نے کہا ’’انسانی ہمدردی کے کارکنان کے قتل کی شرح بے مثال ہے اور ان کے ہمت و حوصلے اور انسانیت کو گولیوں اور بموں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا 2024 کا ابھی ایک ماہ سے زیادہ وقت باقی ہے اور اس سے پہلے ہی یہ سنگین سنگِ میل آ پہنچا، یہ تشدد غیر معقول اور امدادی کارروائیوں کے لیے تباہ کن ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس امدادی کارکنوں کی اموات 33 ممالک میں ہوئی ہیں۔

    نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انھیں گرفتار کر لیا جائے گا، برطانوی حکومت

    ٹام فلیچر کے مطابق غزہ میں 333 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی انروا سے ہیں، اور اسرائیل کی تباہ کن بمباری ان ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ متصادم ریاستوں اور فریقین کو انسانی ہمدردی کا تحفظ، بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے، اور ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا سے استثنیٰ کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا افغانستان، جمہوریہ کانگو، سوڈان اور یوکرین سمیت کئی ممالک میں امدادی کارکنان کو اغوا اور زخمی کیا گیا، اور ہراسانی و من مانی حراست کا نشانہ بنایا گیا۔

    یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ مئی میں امدادی کارکنوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور دھمکیوں کے جواب میں ایک قرارداد بھی منظور کی تھی۔

  • غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ٹرک لوٹے جانے کا انکشاف

    غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ٹرک لوٹے جانے کا انکشاف

    غزہ: اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے تقریباً 100 ٹرکوں کو لوٹا گیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے دو امدادی اداروں نے بتایا کہ 16 نومبر کو فلسطینیوں کے لیے خوراک لے جانے والے تقریباً 100 ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کے بعد پُرتشدد طریقے سے لوٹ لیا گیا۔

    فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے الاونروا کی سینیئر ایمرجنسی افسر لوئیس واٹریج نے انکشاف کیا کہ امدادی قافلے کو اسرائیل نے مختصر نوٹس پر کیرم شلوم بارڈر کراسنگ کے ایک غیر معروف راستے سے روانہ ہونے کی ہدایت کر دی تھی، یہ قافلہ الاونروا اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے فراہم کردہ خوراک لے جا رہا تھا۔

    لوئیس واٹریج کے مطابق قافلے کے 109 ٹرکوں میں سے 98 پر حملہ کیا گیا اور کچھ ٹرانسپورٹر اس واقعے میں زخمی ہوئے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا تھا۔ یو این اداروں کے مطابق غزہ میں 13 ماہ کی جنگ کے دوران انسانی امداد کے نقصانات میں سے یہ سب سے بدترین واقعہ ہے، جہاں غذائی قلت مزید بڑھ گئی ہے۔

    اسرائیلی بمباری سے 200 سے زائد لبنانی بچے شہید، یونیسیف کی ہوشربا رپورٹ

    دوسری طرف حماس کے ٹی وی چینل الاقصیٰ نے بتایا کہ حماس کی سیکیورٹی فورسز نے امدادی ٹرک لوٹنے والے ایک گینگ کے 20 سے زائد ارکان کو ایک کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان نے لوٹ مار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بہت سے راستے اس وقت سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ناقابلِ رسائی ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ شمال میں واقع علاقوں تک امداد کی ترسیل ناممکن ہو گئی ہے۔

  • اقوام متحدہ کا افغانستان میں افیون کی کاشت بڑھنے پر اظہار تشویش

    اقوام متحدہ کا افغانستان میں افیون کی کاشت بڑھنے پر اظہار تشویش

    اقوامِ متحدہ نے افغانستان میں افیون کی کاشت میں 19 فیصد اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد عالمی سطح پر افیون کی فراہمی کا اہم مرکز بن چکا ہے۔

    یو این او ڈی سی کا کہنا ہے کہ 19 فی صد سالانہ اضافہ طالبان کے سپریم رہنما ہبت اللہ اخوندزادہ کے اپریل 2022 میں فصل پر پابندی لگانے کے بعد کا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افیون کی صنعت سے جڑے افراد ہتھیاروں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہورہے ہیں، افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا۔

    طالبان نے اقتدار میں آنے کے تقریباً ایک سال بعد افیون کی کاشت پر پابندی عائد کی تھی، جب یہ پابندی عائد کی گئی تب 2 لاکھ 32 ہزار ہیکٹر رقبے پر یہ فصل اگائی جا رہی تھی اور اس وقت افغانستان میں 12 ہزار 800 ہیکٹر پر پوست کاشت کی جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جون تک افیون کی قیمت 730 ڈالر فی کلو گرام تھی جس سے طالبان مالی فوائد حاصل کررہے ہیں، طالبان کے غیر مؤثر اقدامات کے باعث افیون کی عالمی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ بند کردیا ہے، اقوام متحدہ

    اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ بند کردیا ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور OCHA کے ترجمان ‘جینس لیرکے’ نے غزہ کے شمالی حصے پر اسرائیلی حملوں اور ناکہ بندی میں مزید سختی اور انسانی امداد کی صورتحال کے بارے دردناک انکشاف کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور OCHA کے ترجمان ‘جینس لیرکے’ کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں غزہ کے شمالی حصے میں محدود مقدار میں امداد داخل ہوئی، اس کے بعد امداد داخل نہیں ہونے دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے 6 تا 20 اکتوبر کے دوران بیت حانون، جبالیہ اور بیت لاہیا میں مربوط انسانی امدادی سرگرمیوں کی 28 درخواستوں کو مسترد کردیا اور 7 درخواستوں کو روک دیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ رواں مہینے کے پہلے دو ہفتوں میں امداد کی 85 فیصد کوششیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ 2 تا 15 اکتوبر کے دوران کسی بھی غذائی امداد کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    اسرائیلی حکام نے اکتوبر کے پہلے 20 دنوں میں غزہ کی جنوبی چیک پوسٹ سے شمال کی طرف طے شدہ 66 انسانی امدادی مشن میں سے صرف 4 کو داخلے کی اجازت دی ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ OCHA کی ٹیموں نے 19 اکتوبر کو غزہ کے شمالی حصے کے کچھ علاقوں کا دورہ کیا۔ ٹیموں کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق بے گھر انسانوں کے ہجوم کی وجہ سے فوری پناہ گاہ کی ضرورت ہے۔

    خیموں یا پناہ گاہوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کچھ بے گھر افراد بیت الخلاء میں رہنے پر مجبور ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تباہ حال فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے کفن تک نہیں مل رہا۔

    بے گناہ فلسطینی عوام پر پے سر پے اسرائیلی حملوں میں مزید شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے، شہیدوں کو دفنانے کیلئے تابوت اور کفن کم پڑ گئے۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے درجنوں افراد کی لاشیں سڑکوں اور ملبے تلے بکھری پڑی ہیں۔

    70 اسرائیلی فوجی واصل جہنم، حزب اللہ کا دعویٰ

    غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمی ہماری آنکھوں کے سامنے دم توڑ چکے ہیں اور ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکے، انہوں نے لوگوں سے کوئی بھی کپڑا عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔

  • کیا یحییٰ سنوار کے ساتھ اقوام متحدہ کا کوئی اہلکار بھی ہلاک ہوا تھا؟

    کیا یحییٰ سنوار کے ساتھ اقوام متحدہ کا کوئی اہلکار بھی ہلاک ہوا تھا؟

    اقوام متحدہ نے حماس سربراہ یحییٰ سنوار کے ساتھ کسی یو این اہلکار کی ہلاکت کی سختی سے تردید کی ہے۔

    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم X پر اپنے اکاؤنٹ سے انرا (UNRWA) کے ڈائریکٹر جنرل فلپ لازارینی نے لکھا ہے کہ حماس کے مقتول رہنما کے ہمراہ یو این ادارے کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔

    انھوں نے لکھا ’’سوشل میڈیا اور بعض اسرائیلی اخباری و نشریاتی اداروں کے ذریعے یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے ساتھ ان کے ادارے کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے، اور یہ کہ ہلاک ہونے والے شخص کے پاس سے ایسا دستاویزی ثبوت ملا ہے جس سے اس کا انرا سے تعلق ظاہر ہوتا ہے۔‘‘

    فلپ لازارینی نے کہا ’’جس شخص کی بات کی جا رہی ہے وہ زندہ ہے اور اس وقت مصر میں مقیم ہے، جہاں وہ اپنے خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ رواں برس اپریل میں ہجرت کر گئے تھے۔‘‘ انھوں نے کہا غلط اطلاعات اور خبریں پھیلانے کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو بدھ کے روز 16 اکتوبر کو شہید کر دیا تھا، دوران مزاحمت ان کی شہادت سے یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے حماس رہنماؤں کے خلاف جھوٹ پھیلایا جاتا ہے کہ وہ عوام کو یرغمال بنا کر لڑتے ہیں۔

    اسرائیل نے یحییٰ سنوار کی لاش کی تصویر والے پمفلٹس غزہ بھیج دیے

    اسرائیل نے جنوبی غزہ میں طیاروں کے ذریعے اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کی لاش کی تصویر والے پمفلٹس بھی گرائے ہیں، خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فضا سے گرائے گئے پمفلٹس میں فلسطینیوں کے لیے پیغام لکھا تھا کہ حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی۔

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارتی مندوب کی ہرزہ سرائی پر کرارا جواب

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارتی مندوب کی ہرزہ سرائی پر کرارا جواب

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارتی مندوب کی ہرزہ سرائی پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا جموں وکشمیرکبھی بھارت کاحصہ نہیں رہااورنہ ہی کبھی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارتکار انصار شاہ نے بھارتی مندوب کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔

    انصار شاہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ، جس کے حتمی فیصلے کا حق کشمیری عوام کے پاس ہے اور جو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے طے ہونا ہے۔

    پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو ان کا حق دینے کے بجائے پاکستان کے خلاف جارحیت کا راستہ اپنا رہا ہے اور آزادکشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی جائز آزادی کی تحریک کو دہشت گردی کے طور پر پیش کر رہا ہے، حقیقتاً بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑاسرپرست ہے۔

    انصار شاہ نے مزید کہا کہ بھارتی دہشت گردی اب گلوبل سطح پر آچکی ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اور امریکا میں قتل کی سازش کی منصوبہ بندی ہے، بھارت عرصے سے بڑی جمہوریت ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے درحقیقت وہ ایک بڑی عفریت بن چکا ہے۔

  • بین الاقوامی منظم جرائم سے پاکستان کو درپیش چیلنجز، وجوہ اور حل کیا ہے؟

    بین الاقوامی منظم جرائم سے پاکستان کو درپیش چیلنجز، وجوہ اور حل کیا ہے؟

    کراچی: اقوام متحدہ میں بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف یو این کنونشن (UNTOC) کے لیے کانفرنس آف پارٹیز (COP) کا 12 واں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان کی نمائندگی ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی اور یو این کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب کر رہے ہیں۔

    ‏UNTOC بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف جنگ میں ایک اہم بین الاقوامی ادارہ ہے، جس کی کانفرنس آف دی پارٹیز (COP) ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ 12 ویں اجلاس سے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے بھی خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ڈی جی ایف آئی اے نے بین الاقوامی منظم جرائم کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اس کی بنیادی وجوہ کو حل کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔

    ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ معاشی تفاوت، علاقائی تنازعات اور مواقع کی کمی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے لیے زرخیز زمین پیدا کرتی ہے، اس لیے جامع اور پائیدار ترقی ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور سائبر کرائم جیسے منظم جرائم سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے منظم جرائم کی مختلف اقسام بالخصوص انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں پر بھی زور دیا۔

    بدعنوانی اور غیر قانونی مالیاتی بہاؤ کے اہم مسئلے پر ڈی جی ایف آئی اے نے پاکستان کی قانون سازی کی اصلاحات کو اجاگر کیا، اور کہا کہ قانون سازی اور اصلاحات کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ترقی پذیر ممالک کو چوری شدہ اثاثوں کی واپسی کو تیز بنائے تاکہ ان وسائل کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

    ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ یو این ٹی او سی (ٹرانزیشنل آرگنائزڈ کرائم) کے مقاصد کے حصول کے لیے ایک متحد عالمی کوشش ضروری ہے۔ انھوں نے منظم جرائم کی وجہ سے درپیش کثیر الجہت چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

  • بھارت  میں جوہری مواد کی چوری اور  فروخت: پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

    بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور فروخت: پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

    نیویارک : پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے جاری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت ہورہا ہے، رواں سال سو ملین ڈالر کا تابکاری مواد پکڑا جاچکا ہے ، اقوامِ متحدہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

    پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں رواں سال دس کروڑ ڈالر کا تابکاری مواد پکڑا جا چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔ ۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مشرقی ہمسایہ ملک میں جوہری اور دیگر ریڈیو ایکٹیو مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے گہری اور سنجیدہ تشویش کا معاملہ ہونے چاہییں، انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کالیفورنیم ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا۔

    خیال رہے سال 2021 میں بھی کالیفورنیم کی چوری کے تین واقعات سامنے آئے تھے۔

  • اقوام متحدہ کے بے بس سیکریٹری جنرل نے اپنا مطالبہ پھر دہرا دیا

    اقوام متحدہ کے بے بس سیکریٹری جنرل نے اپنا مطالبہ پھر دہرا دیا

    اقوام متحدہ کے بے بس سیکریٹری جنرل نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی سے متعلق اپنا مطالبہ پھر دہرا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی جائے۔

    انھوں نے کہا مشرق وسطیٰ میں صورت حال ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے، اور ہر فضائی اور راکٹ حملہ کشیدگی بڑھا رہا ہے، جس سے لاکھوں شہریوں کے لیے مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ فوری جنگ بندی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے ویڈیو پیغام میں گوتریس نے کہا کہ ہم غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ نہ چھوڑ سکتے ہیں نہ چھوڑیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ’’یرغمالیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، اور ان لوگوں کو زندگی بچانے والی امداد فوری پہنچائی جائے جنھیں اشد ضرورت ہے۔‘‘

    سیکریٹری جنرل نے فلسطین کے مسئلے کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا، اور کہا کہ اس خطے کے تمام لوگوں کا امن سے رہنے کا حق ہے۔

    لبنان: اقوام متحدہ کی امن فورس کو بھی اسرائیلی فوج سے خطرات لاحق

    واضح رہے کہ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری بدستور جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 5 بچوں سمیت 25 فلسطینی شہید ہو گئے، شجاعیہ کے قریب گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید ہوئے، نصیرات اور البریج کیمپ پر بمباری میں 8 فلسطینی جان سے گئے۔

    اسرائیلی فورسز نے گزشتہ رات بھی بیروت پر بمباری کی، اور رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا، لبنانی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 36 افراد شہید جب کہ 150 زخمی ہوئے۔ لبنان کے سرحدی علاقوں پر کشیدگی برقرار ہے، اور لڑائی جاری ہے، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، اسرائیل کے تین فوجی شدید زخمی ہوئے۔

  • سیکریٹری جنرل پر اسرائیلی پابندی، اقوام متحدہ کا رد عمل سامنے آ گیا

    سیکریٹری جنرل پر اسرائیلی پابندی، اقوام متحدہ کا رد عمل سامنے آ گیا

    اقوام متحدہ نے یو این سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر اسرائیل کی جانب سے سفری پابندی کو اسرائیلی حکومت کی طرف سے اپنے عملے پر ایک اور حملہ قرار دیا ہے۔

    ترجمان سیکریٹری جنرل اسٹیفن ڈجارک نے کہا ہے کہ انتونیو گوتریس سے متعلق پابندی کا بیان اقوام متحدہ کے عملے پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے سے ایک اور حملہ ہے۔

    ترجمان نے اسرائیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گوتریس نے حماس کی کارروائیوں کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے انتونیو گوتریس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے لیے ملک کے دروازے بند کر دیے۔

    خیال رہے کہ اسرائیل غزہ جنگ کے آغاز ہی سے نہ صرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر الزامات عائد کرتا رہا ہے، بلکہ یو این کے مختلف پناہ گزین کیمپوں اور اسکولوں پر بمباری بھی کرتا رہا ہے۔

    اسرائیل نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا ملک میں داخلہ بند کر دیا

    الجزیرہ کے مطابق انتونیو گوتریس نے عالمی ادارے کی طاقت ور سلامتی کونسل کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی ناگزیر ہو گئی ہے۔

    بدھ کو گوتریس نے کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا غزہ میں اسرائیل کی بمباری اور لبنان پر حملوں میں خطے کے شہری ایک خوف ناک قیمت ادا کر رہے ہیں جس کی میں مکمل مذمت کرتا ہوں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ لبنان میں ’’ہمہ جہت جنگ‘‘ کو روکنا ضروری ہے، جس کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

    مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آپہنچا ہے، اقوام متحدہ