Tag: اقوام متحدہ

  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آپہنچا ہے، اقوام متحدہ

    مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آپہنچا ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ لبنان میں حملوں کے تبادلے کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے، صورتحال بدتر سے بدترین ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کیلیے فرانس کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے مسئلہ فلسطین کیلئے کسی صورت سودمند نہیں۔ لبنان میں وسیع پیمانے پر جنگ سے اجتناب کیا جانا چاہئیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور لبنان میں شرانگیز حملے فوری روکے جائیں۔ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آپہنچا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران نے دوٹوک مؤقف اپنایا ہے کہ اگر اسرائیل نے مزید کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی سفیر سفیر امیر سعید نے بتایا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو جواب دینا ناگزیر تھا اور تقریباً 200 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ ضرورت تھا، دشمن کو جارحیت کا جواب دینا ضروری تھا اور اسرائیل کو یہ برداشت کرنا پڑے گا۔

    امیر سعید نے کہا کہ اسرائیل نے بار بار علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بار بار حملوں کے جواب میں تہران نے ضروری قدم اٹھایا، اپنے دفاع کے مکمل حق کے مطابق فوجی اہداف پر حملہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس رہنما کو ایران کی سرزمین پر شہید کیا جبکہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنایا، اس نے لبنان میں ایک ایرانی فوجی مشیر کو قتل کیا۔

    فلسطینی صحافی اسماء حریش کو اسرائیل نے رہا کردیا

    اجلاس میں سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مسلسل ایرانی سرزمین اور مفادات کی خلاف ورزی کی، تہران اب اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔

  • لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ

    لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ

    تازہ اسرائیلی حملوں کے باعث لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں نے گشت کا عمل روک دیا ہے، حملوں کی شدت کی وجہ سے اہلکاروں کے کام میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی آرٹلری اور ٹینکوں کی لبنان میں شدید گولہ باری کی وجہ سے گشت کا عمل روک دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں تعینات امن دستے، جن کی تعداد 10ہزار سے زائد ہے، 1978 سے وہاں موجود ہیں اور 2006 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ان کا کردار مزید مضبوط ہوا۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفان دجارک نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے یونفیل بلیو ہیلمٹس اپنے علاقے میں موجود ہیں لیکن لڑائی کی شدت ان کی نقل و حرکت اور ان کے مقررہ کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت میں رکاوٹ بن رہی ہے۔”

    حال ہی میں ہونے والی شدید لڑائی سے پہلے بھی کئی امن دستوں کے اہلکار اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ تحریک کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جنوبی لبنان میں دراندازی پر لبنانی فوج نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے شروع کردیئے ہیں۔

  • اقوام متحدہ میں تقریر، سعودی وزیر خارجہ کا بڑا مطالبہ

    اقوام متحدہ میں تقریر، سعودی وزیر خارجہ کا بڑا مطالبہ

    نیویارک: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شہزادہ فیصل بن فرحان نے یو این فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصفانہ اور زیادہ مساوی عالمی نظام کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے نظام میں اصلاح کی جانی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانی تباہی پر اسرائیل کو جواب دہ نہ ٹھہرایا جانا عالمی اداروں کی نااہلی ہے، اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، بہتر مستقبل کے لیے اقوام متحدہ کے نظام میں اصلاحات ایک فوری ضرورت بن گئی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے ایک دن قبل ’’مستقبل کے لیے معاہدہ‘‘ کے حق میں ووٹ دیا تھا، اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اس معاہدے پر مذاکرات میں حصہ لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان شرکا کا شکریہ جنھوں نے حتمی معاہدے کی دستاویز پر شدید بحث کے دوران سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا۔

    نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اپنے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے یہ اس لیے کیا کیوں کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمیں ایک بہتر دنیا، ایک سرسبز دنیا بنانے کے لیے سب کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

  • لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے، انتونیو گوتریس

    لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے، انتونیو گوتریس

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جا سکتا، لبنان اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا۔

    عرب نیوز کو انٹرویو میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ہمیں لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے، لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیا جا سکتا۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ طویل ہو گئی ہے، اور بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے لبنان پر بھی بدترین بمباری شروع کر دی ہے۔

    دوسری طرف اسرائیلی حملوں کے باعث لبنانی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، نجیب میقاتی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ہونے والے قتل عام کو روکے، اور شہریوں کو فوجی اور جنگی اہداف بننے سے بچانے کے لیے بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کرائے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی فوج نے ہفتے کے روز لبنان پر 400 حملے کیے، جس کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے حیفہ شہر کے قریب رمات ڈیوڈ پر 20 راکٹ فائر کر دیے۔

    امریکا کی لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیاروں نے جنوبی لبنان میں سیکڑوں مقامات پر بمباری کی ہے، جب کہ لبنانی گروپ اسرائیلی علاقے کے اندر میزائل داغ رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 290 اہداف پر حملہ کیا۔ اور آج صبح کے اوائل میں 110 دیگر مقامات پر حملوں کا بھی دعویٰ کیا۔

    حزب اللہ نے کہا کہ اس نے حیفہ کے قریب اسرائیل کے رمات ڈیوڈ ایئربیس پر میزائلوں کے دو راؤنڈ داغے، حزب اللہ نے بعد میں رافیل دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی کے احاطے پر ایک اور میزائل اور راکٹ حملے کا دعویٰ کیا۔

    اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ رمات ڈیوڈ کو نشانہ بنانے والے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے، جب کہ بعد کے حملوں میں کریات بیالیک میں تین دیگر زخمی ہوئے، جب کہ متعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے آج صبح حیفہ پر 85 راکٹ داغے اور کچھ راکٹوں نے اثر کیا۔

    اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے مزید اہداف پر حملے کرے گی، اور حملوں میں اضافہ ہوگا۔

  • اسرائیل حزب اللہ کشیدگی، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

    اسرائیل حزب اللہ کشیدگی، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بنے گا، جس کے نتائج مشرق وسطی کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیاسی امور کی سربراہ روز میری ڈیکارلو نے پندرہ رکنی کونسل کو بتایا اسرائیل کا لبنان پر حملہ ایسی خطرناک تباہی کا پیشہ خیمہ بن سکتا ہے، جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کسی تاخیر کے بغیر عالمی برادری سفارت کاری کے ذریعے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کرے۔

    دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل شہید ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حزب اللہ کی رضوان فورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ارکان کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے جبکہ حملے کے نتیجے میں ابراہیم عقیل شہید ہوگئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل حزب اللہ کے بانی رہنماؤں میں آخری زندہ شخصیت سمجھے جاتے تھے اور تنظیمی ڈھانچے کے سینئر ترین رکن تھے۔

    ابراہیم عقیل پر 1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانے میں دھماکے کرنے کا بھی الزام تھا، بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔

    اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کر کے حزب اللہ کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا

    ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا اور ان کے سر پر 70 لاکھ ڈالرکا انعام رکھا گیا تھا۔

  • اقوام متحدہ کی غزہ سے متعلق رپورٹ میں دل دہلا دینے والا انکشاف

    اقوام متحدہ کی غزہ سے متعلق رپورٹ میں دل دہلا دینے والا انکشاف

    اقوام متحدہ کی غزہ سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزّہ کے شہریوں کو 2 دن میں صرف ایک بار کھانا میسر ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 11 ماہ سے اسرائیلی درندگی کا شکار غزہ کے عوام کو اوسطاً 2 دن میں صرف ایک بار کھانا مل رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ایجنسی انروا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث بے گھر ہونے والے مہاجرین کی تعداد 2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ مگر ان مہاجرین کے لئے غذائی امداد کا 83 فیصد حصہ غزہ میں نہیں پہنچ پارہا۔

    امدادی ایجنسی انروا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی اوسطاً 2 دن میں صرف ایک وقت کا کھانا حاصل کر پا رہے ہیں۔

    انروا اور اس کے ساجھے داروں کی جانب سے ناکافی خوراک کے اثرات میں کمی کے لئے بچوں میں ہائی انرجی والے بسکٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ غزّہ پر 7 اکتوبر سے اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ان حملوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقے قحط سالی کی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔

    غزّہ میں بے شمار انسانوں کو اسرائیل کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے خوراک، پینے کا صاف پانی، حفظان صحت کی اشیاء اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات مہیا کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل فضائیہ کی جانب سے جنوبی لبنان کے 70 سے زائد مقامات پر بمباری کی اطلاعات ہیں۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے مس الجبل، طیبہ اور بلیدہ میں بمباری کی گئی ہے، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے وادی بقا میں 70 مقامات کو نشانہ بنایا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    جوبائیڈن کا اسرائیل حزب اللہ کشیدگی پر اہم بیان

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

  • فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے حملے کر رہا ہے، پاکستان

    فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے حملے کر رہا ہے، پاکستان

    نیو یارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کو افغانستان سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عالمی تعاون کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب میں فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹی پی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھے گا۔ دہشت گردی کیخلاف علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کیلئے تیار ہیں۔

     منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے۔ بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔

  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور

    اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور

    نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی مذکورہ قرارداد فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

    مذکورہ قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 12 ماہ کے اندر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرے۔

    فلسطین اتھارٹی کی قرارداد کے حق میں124 اور مخالفت میں صرف 14ووٹ آئے، جبکہ 43 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، قرارداد کی مخالفین میں امریکا اوراسرائیل بھی شامل تھے۔

    قرارداد میں اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں سے واپسی کیلئے ایک سال کی ڈیڈلائن دی گئی ہے،

    واضح رہے کہ جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد عالمی عدالت انصاف کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کے بعد پیش کی گئی۔

  • لبنان میں پیجر دھماکوں کی پیشرفت تشویشناک ہے، اقوام متحدہ

    لبنان میں پیجر دھماکوں کی پیشرفت تشویشناک ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کی جانب سے لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی پیشرفت انتہائی تشویشناک ہے۔ لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

    دوسری جانب روسی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ لبنان میں کئے گئے پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے خصوصی اجلاس میں دی تھی جس کا مقصد کارروائیوں کو نئے مرحلے میں داخل کرنا تھا۔

    روسی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے وزرا اور سیکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی اسی ہفتے میٹنگ میں کارروائی کی منظوری دی تھی۔

    ایران کا لبنان دھماکوں پر ردِعمل سامنے آگیا

    واضح رہے کہ دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 8 سے زائد افراد شہید اور 4 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 سو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ایرانی سفیر مجتبی عمانی کے بارے میں انکی اہلیہ نے واضح کیا ہے کہ انکی حالت بہتر ہے۔

  • غزہ بمباری روکنے کے لیے کیا امریکا اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا؟ یو این سربراہ کا حیران کن بیان سامنے آ گیا

    غزہ بمباری روکنے کے لیے کیا امریکا اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا؟ یو این سربراہ کا حیران کن بیان سامنے آ گیا

    اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ کی تباہی پر امریکا سے اظہار مایوسی کر دیا ہے، انتونیو گوتریس نے کہا کہ امریکا کو اسرائیل پر غزہ بمباری ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے، لیکن انھوں نے اعتراف کیا کہ ’’میں امریکی سیاسی زندگی کو اتنا جانتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوگا۔‘‘

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے الجزیرہ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’ہم نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کے خلاف ایک مضبوط مؤقف اختیار کرے، اور یہ کہ امریکا کو اسرائیل کو روکنے کے لیے اس پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’میرے پاس جنگ کو روکنے کی طاقت نہیں ہے، ہمارے پاس ایک آواز ہے، اور یہ آواز شروع سے ہی بلند اور واضح ہے کہ یہ جنگ بند ہونی چاہیے، فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔‘‘

    گوتریس نے امریکی ویٹو کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غزہ جیسے بڑے تنازعات کو حل کرنے میں ناکامی پر بھی تنقید کی، انھوں نے عالمی طاقتوں کو اس بات کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا کہ انھوں نے قوموں اور تحریکوں کو بغیر سزا کے کام جاری رکھنے کے قابل بنایا۔ گوتریس نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے اس فیصلے کا بھی حوالہ دیا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے اور ان علاقوں کو آزاد فلسطینی ریاست بننا چاہیے۔

    فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے یورپی اور مسلم ممالک کا اجتماع

    گوتریس نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صورت حال ایسی بنا دی گئی ہے کہ ممالک یا دنیا میں کہیں بھی کوئی تحریک یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں، کیوں کہ انھیں کوئی سزا نہیں ہوگی۔

    انھوں نے کہا فلسطین پر اسرائیل کا 57 سالہ قبضہ نسل پرستی کی ایک غیر قانونی شکل ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں یو این ادارے ’’بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)‘‘ میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ چل رہا ہے۔