Tag: اقوام متحدہ

  • اسرائیلی فوج کی اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری، ایجنسی کے 6 اہلکار شہید

    اسرائیلی فوج کی اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری، ایجنسی کے 6 اہلکار شہید

    اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں اقوام متحدہ کے ماتحت ایک اسکول پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایجنسی کے 6 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے 6 اہلکاروں کی شہادت غزہ میں اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک کسی بھی حملے میں شہید اہلکاروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    سول ڈیفنس ایجنسی کے ماتحت النصیرات کیمپ میں اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے الجونی اسکول پر اسرائیلی حملے میں 14 افراد شہید ہوگئے ہیں، اسکول میں ہزاروں بے گھر فلسطینی پناہ لئے ہوئے تھے۔

    انروا کے مطابق یہ گزشتہ 11 ماہ کے دوران پانچواں حملہ ہے جب اسرائیلی افواج نے بے گھر فلسطینیوں کیلئے پناہ گاہ بنے یو این کے اسکول کو نشانہ بنایا ہے۔

    اس سے قبل یورپی یونین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ غزہ اور مصر کے درمیان سرحد کا کنٹرول دوبارہ لینے پر غور کر رہے ہیں۔

    غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر واقع فلاڈیلفی کوریڈور غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، نیتن یاہو بہ ضد ہیں کہ اس کوریڈور کا کنٹرول اسرائیل کے پاس رہے گا، جب کہ حماس کی شرط ہے کہ اسرائیل یہاں سے بھی نکل جائے گا۔

    اب یورپی یونین کے خارجہ اور سلامتی امور کے نمائندے جوزف بوریل نے اعلان کیا ہے کہ یونین اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور سرحدی نگرانی کے مشن کو دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت کر رہی ہے۔

    نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری اسی ماہ جاری ہونے کا امکان

    جوزپ بوریل نے ہسپانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یونین اس حوالے سے مذاکرات کر رہی ہے کہ مصر اور غزہ کی سرحد پر کئی سالوں سے اس کا جو بارڈر مانیٹرنگ مشن تعینات تھا، وہ واپس آ کر ایک کراسنگ پوائنٹ کھول سکے اور اس کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے امداد نہ ملنے والے زخمیوں کو غزہ سے نکالا جا سکے۔

  • پاکستان کا سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ

    پاکستان کا سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ

    نیویارک : پاکستان نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں نئے مستقل رکن کی شمولیت کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی پر بحث کے دوران پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ڈھانچہ آج کے حقائق کی عکاسی کرنے میں ناکام ہے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ یہ انیس سو پینتالیس میں اس وقت کی طاقتوں کے لحاظ سے بنایا گیا تھا جس وقت بیشتر رکن ممالک نوآبادیاتی حکومت کے زیراثر تھے۔

    نئے مستقل ارکان کی شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس طرح کا اقدام موجودہ عدم مساوات کو بڑھا دے گا اور کونسل کی غیر فعالیت کو مزید گہرا کرے گا۔

  • رد عمل ممکنہ غزہ جنگ بندی کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا، ایران نے اقوام متحدہ کو بتا دیا

    رد عمل ممکنہ غزہ جنگ بندی کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا، ایران نے اقوام متحدہ کو بتا دیا

    تہران: ایرانی مشن نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کا حقِ دفاع ممکنہ غزہ جنگ بندی کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ ایران کو دفاع کا قانونی حق حاصل ہے اور اس حقِ دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا ایران کا ردعمل ممکنہ جنگ بندی کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا، ردعمل کا وقت اور انداز جنگ بندی کی کوششوں پر اثر انداز نہیں ہوگا، ایران کی ترجیح ہے کہ غزہ میں دیرپا جنگ بندی ہو، جنگ بندی معاہدہ اگر حماس کو منظور ہوا تو ایران کو بھی قبول ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فداوی نے کہا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ کے اسرائیل کو سزا دینے کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا، اور اسماعیل ہنیہ پر حملے کا جواب اسرائیل کو بھرپور طریقے سے دیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحری قوت میں اضافہ کیا ہے، بحری بیڑے میں جدید کروز میزائل نصب کر دیے گئے ہیں، پاسدارانِ انقلاب نے بحریہ کو مزید ڈھائی ہزار سے زائد میزائل سسٹم اور ڈرونز سے لیس کیا، لانگ اور شارٹ میزائل، جاسوس ڈرون اور ریڈار بھی بحری بیڑے میں شامل ہیں۔

  • برطانیہ نے اقوام متحدہ کے تحت بنگلادیش کے حالات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

    برطانیہ نے اقوام متحدہ کے تحت بنگلادیش کے حالات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

    لندن: برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بنگلادیش کے حالات کا اقوام متحدہ کے تحت تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ بنگلادیشی عوام اقوام متحدہ کے زیر قیادت مکمل اور آزاد تحقیقات کے مستحق ہیں، برطانیہ بنگلادیش کا پُرامن اور جمہوری مستقبل یقینی بنانے کے لیے اقدامات دیکھنا چاہتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تمام فریق امن کی بحالی کے لیے تشدد اور مزید ہلاکتیں روکنے میں تعاون کریں۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ نے بھی بنگلادیش میں اقتدار کی پرامن منتقلی اور احتساب کا مطالبہ کیا ہے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ بنگلادیش میں اقتدار کی پرامن منتقلی کے دوران انسانی حقوق کو مدِ نظر رکھا جائے اور پرتشدد واقعات کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    بنگلادیش میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی

    واضح رہے کہ بنگلادیش میں حسینہ واجد کی رخصتی کے بعد آج کرفیو ہٹا دیا گیا ہے، اور تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، صنعتیں آج بند رہیں گی، ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج آج جشن میں تبدیل ہو گیا ہے اور ڈھاکا کی سڑکوں پر عوام کا سمندر اُمڈ آیا ہے۔

    بنگلادیش میں طلبہ تحریک نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوجی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، طلبہ تحریک نے کہا کہ عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے، کسی ایسی حکومت کو قبول نہیں کریں گے جو ہماری تجاویز اور حمایت کے بغیر بنائی گئی ہو۔

  • اقوام متحدہ کا بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

    اقوام متحدہ کا بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

    جنیوا : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے جنیوا میں اپنے تازہ اجلاس میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں بشمول مسلمانوں، مسیحیوں اور نچلی ذات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    یو این ہیومن رائٹس کمیٹی نے مقبوضہ جموں کشمیر، آسام اور منی پور میں نام نہاد انسداد دہشت گردی قوانین کے نفاذ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر امتیازی قوانین کا خاتمہ کرے۔

    انسانی حقوق کمیٹی نے زور دیا بھارت اپنے سرکاری ملازمین، عدلیہ اور کمیونٹی لیڈرز کو مناسب تربیت فراہم کرے۔

    کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی قوانین اور فوج کا اسپیشل پاورز ایکٹ عالمی قوانین سے متصادم ہے، مقبوضہ کشمیر، آسام اور منی پور میں نافذ انسداد دہشت گردی قوانین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا باعث ہیں۔

    یو این ہیومن رائٹس کمیٹی نے مزید کہا کہ طاقت کے بے دریغ استعمال سے غیر قانونی ہلاکتیں، حراستیں، جنسی تشدد، جبری گمشدگیاں اور تشدد عام ہے، بھارت متاثرہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کا تعین کیلئے میکنزم تشکیل دے۔۔۔۔

  • کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار

    کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار

    اقوام متحدہ نے کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار دیدیا ہے۔

    کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی و دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے، بالخصوص عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں افغان طالبان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں حملے کرنے کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی کوافغانستان کے طالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کو القاعدہ سے آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ مل رہی ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے لوگ دہشت گرد کارروائیوں کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد کررہے ہیں، افغانستان میں دہشت گرد گروپ کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 سے ساڑھے 6 ہزار کے درمیان جنگجو ہیں، ان دہشتگردوں کو مقامی جنگجوؤں کے ساتھ القاعدہ کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کیمپ ننگرہار، قندھار، کنڑ اور نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں قائم ہیں، کابل پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کو تیار نہیں، افغانستان دہشت گردی کا مرکز بنتا جارہا ہے جسکی براہ راست ذمہ دار افغان طالبان حکومت ہے۔

  • دنیا کی آبادی چند برس میں کتنی ہوجائے گی؟ اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    دنیا کی آبادی چند برس میں کتنی ہوجائے گی؟ اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    گزشتہ سال 2022 میں دنیا کی مجموعی آبادی 8 ارب تھی جو اب 8.2 ارب تک پہنچ گئی ہے، جو محض چند سال بعد 10 ارب سے بھی تجاوز کرجائے گی۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا کی موجودہ آبادی 8.2 ارب ہے جو چند برسوں میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔

    یو این کی ’ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس‘نامی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں بھر میں لوگوں کی کل تعداد 2080 کی دہائی میں اپنے عروج پر ہوگی اور اس کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی۔

    آبادی کا سنگ میل

    تخمینے کے مطابق سال 1950 میں مردم شماری کے وقت دنیا کی کُل آبادی ڈھائی ارب نفوس پر مشتمل تھی جس میں اب تک تین گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

    رپورٹ تیار کرنے والے اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے سربراہ جان ولموتھ کا کہنا ہے کہ موجودہ صدی میں دنیا کی آبادی کے عروج پر پہنچنے کا امکان تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔

    رپورٹ میں مزید پیشگوئی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں پیدا ہونے والے لوگ اوسطاً 73.3 سال تک زندہ رہیں گے۔ واضح رہے کہ یہ عمر سال 1995 میں پیدا ہونے والوں کی عمر کے مقابلے میں 8.4 سال زیادہ ہے۔

    سال2024 کے ’ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس‘ کے مطابق دنیا میں ہر چار افراد میں سے ایک شخص ایسے ملک میں رہتا ہے جس کی آبادی پہلے سے ہی اپنے عروج پر ہے۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو کرارا جواب

    پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو کرارا جواب

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو کرارا جواب دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتکار رابعہ اعجاز  نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کا ڈھونگ بے نقاب کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بچوں کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

    سفارتکار رابعہ اعجاز نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی دنیا کے سامنے آچکی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو بھارتی تعاون حاصل ہے، گرفتار بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن دہشتگردی کا اعتراف کر چکا ہے۔

    رابعہ اعجاز نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو کمزور نہیں کر سکی، جموں و کشمیر کے مستقبل کا تعین یو این قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ سے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی کی تحقیقات کا مطالبہ

    پاکستان کا اقوام متحدہ سے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی کی تحقیقات کا مطالبہ

    نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ سے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق اقوام متحدہ پروگرام کے ایکشن ایس اے ایل ڈبلیوکی چوتھی کانفرنس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد گروہوں سے برآمد ہتھیاروں پر روشنی ڈالی۔

    جائزہ کانفرنس سے پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے خطاب میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی سمیت دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیار ہیں، دہشت گرد گروپوں کے پاس جدید ترین ہتھیار کہاں سے آئے؟

    پاکستانی مستقل مندوب نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں کیسے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیار پہنچتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یواین اورتمام ریاستوں کی ذمہ داری ہےغیرقانونی ہتھیاروں کی تجارت روکے، دہشت گرد اور مجرم خود یہ ہتھیار نہیں بناتے کیسے حاصل کرتے ہیں۔

    پاکستانی مندوب نے بتایا کہ دہشت گردہتھیارغیرقانونی اسلحہ منڈیوں سےحاصل کرتےہیں، ہتھیارایسےاداروں سے حاصل کیے جاتے ہیں ، جوکسی ملک یاخطےمیں استحکام نہیں چاہتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلحے کا غیر قانونی پھیلاؤ، ضرورت سے زیادہ جمع تنازعات کو بڑھا رہاہے، اسلحے کا پھیلاؤ دہشت گردی کو ہوا اور امن وسلامتی کوخطرہ بنا رہا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب نے نئی ٹیکنالوجیز جیسے یو اے ویز اور ڈرونز کی آمد کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سےمہلک چھوٹے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے میں چیلنجز درپیش ہیں۔

    منیراکرم نے پروگرام آف ایکشن اور انٹرنیشنل ٹریسنگ انسٹرومنٹ کوعالمی اتفاق رائے قرار دیا اور پی اواے اور آئی ٹی آئی کیساتھ پاکستان کی مستحکم وابستگی کااعادہ کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم نےقانون سازی کےفریم ورک کومضبوط اور منتقلی کے کنٹرول کوبڑھایاہے، پروگرام آف ایکشن کےدائرہ کارپراتفاق رائےپیداکرناضروری ہے۔

    پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ غیر قانونی تجارت کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال اہم ہے اور اسلحے پرپابندی کے اقدامات کوسلامتی کونسل کی جانب سے محدود کرنا ضروری ہے۔

  • پاکستان 8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب

    پاکستان 8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب

    نیویارک : پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا 8 ویں مرتبہ غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا، پاکستان نے ایشیائی ممالک کے گروپ سے متفقہ امیدوار کے طور پر حمایت حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہلے کہ پاکستان کا سیکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں ترقی پذیر ممالک کی آواز بنے گا، فیصلہ ساز کونسل کا رکن منتخب ہونا بہت اہم ہے، عالمی قوانین پر عمل در آمد کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

     اقوام متحدہ
    اقوام متحدہ

    انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر گفتگو بھی ترجیحات میں شامل ہے، اور یوکرین کی جنگ بھی فوری طور پر رکنی چاہیے۔

    پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کا پڑوسی ممالک کے ساتھ برتاؤ قابل تشویش ہے، سیکیورٹی کونسل میں کئی ممالک کا پاور پلے ہے جس کو ختم کرنا ہوگا۔

    منیر اکرم

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات ہوتے دیکھنا چاہتا ہے، بھارت کے ساتھ تمام معاملات پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طالبان نے ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں، طالبان کو واضح کردیا ہے کہ دہشت گردی کسی ملک کے مفاد میں نہیں۔

    پاکستانی مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دیتے ہوئے دنیا کو فلسطین کو ایک ریاست کا درجہ دینا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں انتہا پسند لیڈر شپ معاملات میں بگاڑ پیدا کر رہی ہے، یوکرین کی جنگ بھی فوری طور پر رکنی چاہیے۔

    خیال رہے کہ سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے، جس میں 5 مستقل اور 10 غیرمستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی 2 سال کی مدت کے لیے منتخب کرتی ہے جب کہ پاکستان سلامتی کونسل کا 7مرتبہ غیر مستقل رکن رہ چکا ہے، جب کہ یہ پانچوں امیدوار اس سے پہلے بھی یو این ایس سی میں خدمات انجام دے چکے ہیں، پاکستان 7 بار، پاناما 5، ڈنمارک 4، یونان 2، اور صومالیہ ایک بار اس نشست پر منتخب ہوچکا ہے۔