Tag: اقوام متحدہ

  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہ فوری جنگ بندی کی جائے اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی اندھا دھند بمباری کی وجہ سے غزہ میں وسیع پیمانے پر قتل عام اور تباہی ہوئی، اسرائیلی فوج بمباری کی مہم میں مصنوعی ذہانت کو شناخت کرنے کے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ ہلاکتیں ہورہیں ہیں۔

    انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ غزہ پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں ہونے والی انسانی تباہی کی مثال نہیں ملتی، جس میں 10 لاکھ سے زائد لوگ غذائی قلت اور بھوک کا سامنا کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 91 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 750 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔

  • پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر

    پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی 2024، 2025 میں تیزی سے آگے بڑھے گی۔

    اقوام متحدہ نے پاکستان کی اقتصادی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رواں اور آئندہ سال کے دوران ترقی کی شرح 2 فیصد سے 2.3 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے اہم اقتصادی سروے میں 2024 میں 26 فیصد رہنے والی مہنگائی 2025 میں 12.2 فیصد تک کم رہنے کی خوشخبری بھی سنائی ہے۔

    اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ پیسفک (یو این ای ایس سی اے پی) کی جانب سے جاری ’2024 اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسفک ریجن‘ میں بتایا کہ پاکستان کو گزشتہ مہینوں میں معیشت کو سیاسی بدامنی کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق سیاسی بے چینی کے باعث کاروبار اور صارفین کے رجحان پر منفی اثرات مرتب ہوئے جب کہ 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے زرعی پیداوار کو متاثر کیا۔

    یو این اے سروے میں کہا گیا چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 2023 کے دوران پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں مدد فراہم کی۔

     سروے کے مطابق پاکستان کو مجموعی بہتری کے ساتھ ساتھ ٹیکس ریونیو میں بڑے پیمانے پر اضافہ کی ضرورت ہوگی۔

  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطین اورمقبوضہ کشمیر میں خواتین پر مظالم کیخلاف آواز اٹھادی

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطین اورمقبوضہ کشمیر میں خواتین پر مظالم کیخلاف آواز اٹھادی

    نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطین اورمقبوضہ کشمیرمیں خواتین پر مظالم کیخلاف آواز اٹھادی اور شرکا کو اسرائیل اور بھارتی فوجی مظالم سےآگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پر مباحثہ ہوا،پاکستانی مستقل مشن نے یواین ہیڈکوارٹرز میں پینل مباحثے کا اہتمام کیا۔

    مستقل مندوب منیر اکرم نے خواتین پر اسرائیل اور بھارتی فوجی مظالم سے شرکا کو آگاہ کیا، کشمیری رہنمامشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی خواتین کو بنیادی انسانی حقوق بھی حاصل نہیں۔

    پروفیسرڈاکٹرامینہ ضیا نے مباحثے میں حقوق نسواں کی تحریکوں کاجائزہ پیش کیا اور کہا تنازعات سے متاثرہ خواتین کی آواز عالمی فورمز کو سننی چاہیئے۔

    مباحثے میں مقبوضہ علاقوں میں خواتین کی حالت زاربہتر بنانےکیلئے اقدامات پر زور دیا گیا۔

  • اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ایک اور قرارداد منظور

    اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ایک اور قرارداد منظور

    نیویارک : اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ایک اور قرارداد منظور کرلی گئی ، منظور قرارداد میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی ایلچی مقررکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے ایک اور قرارداد پیش کردی، پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش کی۔

    پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد جنرل اسمبلی میں ایک سو پندرہ ووٹوں سے منظور کرلی گئی، جنرل اسمبلی میں قرارداد کی کسی نے مخالفت نہیں کی، چوالیس ارکان غیرحاضر رہے۔

    یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب 15 مارچ کو اسلام فوبیا کے روک تھام کے لیے عالمی طور پر منایا جاتا ہے۔

    منظور قرارداد میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ عالمی برادری اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے، خصوصی ایلچی کی تقرری کا مقصد اسلاموفوبیا کیخلاف اقدامات شروع کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کا سب سے بڑا ثبوت غزہ پر اسرائیلی حملہ ہے، بھارت میں مودی سرکارمسلم دشمنی میں اسلامی ورثےکوختم کررہی ہے۔

    منیر اکرم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مسلمانوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی جیسی نفرت انگیز واقعے دیکھے ، صرف پچھلے ایک سال میں اس طرح کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف قانون سازی اور اقدامات کیے جائیں تاکہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کا مقابلہ کیا جاسکے۔

  • اسرائیلی سازش بے نقاب ہوتے ہی کینیڈا اور سویڈن نے غزہ فنڈنگ بحال کر دی

    اسرائیلی سازش بے نقاب ہوتے ہی کینیڈا اور سویڈن نے غزہ فنڈنگ بحال کر دی

    اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے عملے کے حماس کے ساتھ تعلقات کے اسرائیلی الزامات کے بعد کئی ممالک نے غزہ فنڈنگ روک دی تھی، اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ اسرائیلی سازش تھی۔

    الجزیرہ کے مطابق کینیڈا اور سویڈن نے یو این ایجنسی کو غزہ فنڈنگ بحال کر دی ہے، ایک کمپین گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اقوام متحدہ کے ادارے کے عملے کے ارکان پر تشدد کیا تھا اور انھیں حماس کے ساتھ تعلقات رکھنے کے غلط بیانات دینے پر مجبور کیا۔

    گروپ کے مطابق اسرائیل نے UNRWA کے کچھ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں ایجنسی کے حماس سے تعلقات کے بارے میں جھوٹے اعترافات کرنے پر مجبور کیا۔ کمپین گروپ نے یو این عملے پر اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کی۔

    ’تشدد کے خلاف عالمی تنظیم‘ (WOAT) کے سیکریٹری جنرل جیرالڈ سٹیبروک نے سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا ’’تشدد اور ایسی کسی بھی معلومات کا استعمال دونوں ہی یو این کنونشن اگینسٹ ٹارچر کی خلاف ورزی ہے۔‘‘

    گزشتہ ہفتے یو این ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ ’’اسرائیلی حکام کی جانب سے یو این ایجنسی کے عملے کے ارکان کو حراست میں رکھنے کے دوران دھمکیوں اور جبر کا نشانہ بنایا گیا، اور ایجنسی کے خلاف جھوٹے بیانات دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔‘‘

    کینیڈا اور سویڈن نے اس کے بعد سے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے لیے مالی امداد کی تجدید کر دی ہے، جو غزہ کی پٹی میں انسانی امداد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

  • غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، انتونیو گوتیریس

    غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، انتونیو گوتیریس

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ان کی کامیابیوں کے اعتراف، مساوات اور مستقبل کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کا دن بھی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہداری کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبرصی اقدام غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی اجازت دے گا تاہم اسرائیلی معیارات کے مطابق سیکیورٹی چیک کیے جائیں گے۔

    ٹرمپ نے بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو بدترین قرار دیدیا

    اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل جنگ کے اصولوں کے مطابق اور دنیا بھر میں امریکا اور ہمارے اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو انسانی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے رکوانے کے لئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    پاکستان کا اقوام متحدہ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے رکوانے کے لئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ میں افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان عبوری حکومت کالعدم ٹی ٹی پی سےتعلقات ختم کرے اور اور کالعدم ٹی ٹی پی کو جدید فوجی سازوسامان ملنے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

    منیر اکرم نے زور دیا کہ ’اقوام متحدہ سرحد پارسےپاکستان پر حملےروکنےکیلئے دباؤ ڈالے اور کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی اعانت کے ذرائع کی نشاندہی کی جائے، جس کی وجہ سے اس کے 50 ہزار جنگجوؤں اور ان کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد مل رہی ہے۔‘

    پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق کی جائے کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا۔

    منیر اکرم نے متنبہ کیا کہ ’اگر عالمی ادارے نے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کو نہ روکا تو ٹی ٹی پی، جسے القاعدہ اور کچھ ریاستی سرپرستوں کی حمایت حاصل ہے، عالمی دہشت گردی کا خطرہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘

  • غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے، اقوام متحدہ کا تحقیقات کا مطالبہ

    غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے، اقوام متحدہ کا تحقیقات کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہادتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کی جانب سے بھی نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں بھوک کے ستائے نہتے شہریوں پر امداد لینے کے دوران اسرائیلی فورسز نے گولیاں برسادیں۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ شہر کے جنوب میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 104 فلسطینی شہید اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    کھانے کو ترستے بھوکے پیاسے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کے درمیان خون میں نہلا دیا۔ درجنوں ممالک اور عالمی اداروں کے مسلسل وارننگ کے باوجود اسرائیل نے ظلم و ستم کے نئے پہاڑ توڑ دیے۔

    اسرائیلی میڈیا نے فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا فوجیوں نے غزہ شہر میں فلسطینی امداد کے متلاشیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر دی جو ”خطرناک طریقے سے”ان کے قریب پہنچے۔

    نیوزی لینڈ نے حماس کو دہشت گرد تنظیم نامزد کردیا

    ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے ایک فوجی اہلکار نے کہا کہ ہجوم کے کچھ ارکان نے اسرائیلی فورسز کی طرف بڑھنا شروع کیا جو امداد کی ترسیل کی نگرانی کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں خطرہ محسوس اور فوجیوں نے فائرنگ کر دی۔

  • رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا تو یہ تباہ کن ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام ِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں قدم قدم پر موت کا راج ہے، اقوامِ متحدہ غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے کوئی پریشر برداشت نہیں کرے گا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں، جبری نقل مکانی میں فریق نہیں بنیں گے، جنگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچانا ضروری ہے، غزہ میں آزادانہ نقل و حرکت چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رفح میں اس وقت 14 لاکھ فلسطینی بے گھر آبادی نے پناہ لے رکھی ہے مگر اسرائیل اس گنجان آباد چھوٹے شہر کو اپنی بھر پور جنگی قوت سے نشانہ بنانے کا اعلان کر چکا ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ رفح آپریشن کے بعد اسرائیلی فتح محض چند دنوں میں ممکن ہو جائے گی، اگر ہمارا جنگ بندی کے لیے معاہدہ ہو بھی گیا تو اس سے کچھ التوا تو ہو سکتا ہے مگر یہ ہو کر رہے گا۔

  • افغان لڑکیوں کو کالجز میں داخلے کی اجازت ملنے پر اقوام متحدہ کا خیر مقدم

    افغان لڑکیوں کو کالجز میں داخلے کی اجازت ملنے پر اقوام متحدہ کا خیر مقدم

    کابل: افغان طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو میڈیکل کالجوں میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کو افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے مشن (یو ایم اے ایم اے) نے سراہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیکل کالجوں کے اگلے تعلیمی سال میں طالبان انتظامیہ نے لڑکیوں کو داخلے حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کا آغاز مارچ میں ہوگا۔

    اقوام متحدہ کے مشن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ یو ایم اے کی جانب سے افغان عبوری حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس کے تحت ملک کے 11 صوبوں میں لڑکیاں میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرسکیں گی۔

    اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے لئے ثانوی اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی ضروری ہے، یہ فیصلہ جنگ زدہ ملک میں طبی سہولیات میں پائے جانے والا خلا کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی وزارت اطلاعات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کے احکامات کے بعد افغانستان کے 11 صوبوں میں انرولمنٹ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق اس فیصلے کے بعد بارھویں تک تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیاں ملک کے صوبوں کپیسا، پکتیا، پاروان، پنجشیر، پکتیکا، بامیان، بدخشاں، غزنی، میدان واردک، خوست اور لوغار میں میڈیکل کالجوں میں داخلہ لے سکتی ہیں۔

    امریکی صدر نے روسی اپوزیشن رہنما کی بیوہ اور بیٹی سے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ افغانستان میں قائم طالبان کی عبوری حکومت کو اگست 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کرنے پر دنیا بھر سے تنقید کا سامنا تھا۔