Tag: اقوام متحدہ

  • غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے، اقوام متحدہ

    غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رفح میں موجود فلسطینی مایوس، بھوکے اور خوفزدہ ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ رفح میں پناہ گزینوں کے لیے قائم عارضی کیمپ میں گنجائش سے زیادہ لوگ رہنے پر مجبور ہیں۔

    اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 28000 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ لاکھوں اپنے آشیانوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب ایران کی 2 اہم بڑی گیس پائپ لائنوں پر اسرائیل کی جانب سے حملے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رواں ہفتے ایران کی 2 بڑی گیس کی لائنوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث لاکھوں ایرانیوں کو گیس کے تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔

    مغربی اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جس طرح گیس کی پائپ لائنوں پر حملے کیے اس کے لیے ایران کے انفرا اسٹرکچر کے بارے میں مکمل معلومات اور غیرمعمولی مہارت کی ضرورت درپیش تھی۔

    منی پور میں حالات کشیدہ، املاک اور درجنوں گاڑیاں جلا دی گئیں

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مکمل معلومات اکٹھی کرنے کے بعد 2 ایرانی گیس لائنوں کو ایک ہی وقت میں متعدد حملوں کا نشانہ بنایا۔

  • غزہ مایوسی کا پریشر ککر بن چکا ہے، اقوام متحدہ

    غزہ مایوسی کا پریشر ککر بن چکا ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے سبب ہزاروں فلسطینیوں کو پناہ فراہم کرنے والا رفح مایوسی کے پریشر ککر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس میں جاری جارحیت پر انتہائی تشویش ہے، جس کے باعث حالیہ دنوں میں رفح میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کے مطابق 2.3 ملین افراد کی نصف آبادی کو پناہ فراہم کرنے والا رفح اب مایوسی کے پریشر ککر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ہزاروں فلسطینی جنوب کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ اسرائیل کی جنگ کے دوران غزہ کے 17000 بچے خاندانوں سے الگ ہو گئے۔

    اقوام متحدہ کے بچوں کی ایجنسی کے اندازے کے مطابق غزہ کی پٹی میں کم از کم 17,000 بچے تقریباً چار ماہ تک اسرائیل کے انکلیو پر حملے کے بعد اپنے خاندانوں سے لاوارث خاندانوں سے الگ ہو چکے ہیں۔

    یونیسیف کے مطابق پٹی کے تقریباً تمام بچوں کو ذہنی صحت کی مدد کی ضرورت ہے۔

    یونیسیف کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے کمیونیکیشن کے سربراہ جوناتھن کرکس نے کہا کہ ہربچے کے نقصان اور غم کی ایک دل دہلا دینے والی کہانی ہے۔

    شمالی کوریا کا متعدد کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

    انہوں نے یروشلم سے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یہ 17,000 اعداد و شمار مجموعی طور پر بے گھر ہونے والی آبادی کے 1 فیصد کے مساوی ہیں۔

  • اقوام متحدہ کا امریکا سے امدادی ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا امریکا سے امدادی ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے لیے فنڈنگ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے خدشات کو سمجھتا ہوں، میں خود ان الزامات سے خوفزدہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انتہائی خطرناک حالات میں موجود دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے امدادی ادارے انروا کے 12 ملازمین کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدای ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر اسرائیل پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک بھی انروا کے لیے فنڈنگ بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

    امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا

    اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ حکومت نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے، منیر اکرم  کا مطالبہ

    فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے، منیر اکرم کا مطالبہ

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے تاکہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی وزارتی سطح کی بحث کے دوران ’’مشرق وسطیٰ کی صورت حال بشمول فلسطین کے سوال‘‘ پر بیان میں کہا وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے تمام ارکان اسرائیل کاامن کو مسلسل مسترد کرنے پر احتساب کریں۔

    منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے تاکہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

    یاد رہے اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کےظالمانہ حملوں پرآوازنہ اٹھاناشرم کی بات ہے، فلسطین کی عوام کو حق رائےدہی کاحق دیناہوگا۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست بنانےکا حق ملنا چاہیے، اسرائیل فلسطینی عوام کو فلسطین سے نکالناچاہتاہے اور ناجائز قبضے کے ذریعےگریٹراسرائیل کامنصوبہ بنا رہا ہے۔

  • پاک ایران حالیہ تنازعے پر گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ

    پاک ایران حالیہ تنازعے پر گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے پر گہری تشویش ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا پاک ایران کشیدگی پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کشیدگی مزید نہ بڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کے مطابق مسائل حل کریں، سلامتی کے تمام خدشات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھتی نہیں دیکھنا چاہتا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکا دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ دیکھنا نہیں چاہتا۔

    خلیج عدن، امریکی جہاز پر حوثیوں کا ایک اور حملہ

    ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کسی صورت نہیں چاہتے۔ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • اسرائیل نے غزہ کو جان بچانے والی دواؤں کی فراہمی روک دی: اقوام متحدہ

    اسرائیل نے غزہ کو جان بچانے والی دواؤں کی فراہمی روک دی: اقوام متحدہ

    غزہ: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کو جان بچانے والی دواؤں کی فراہمی روک دی۔

    اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی حکام دوائیں اور فیول لے جانے والے قافلوں کو شمالی غزہ جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 132 فلسطینی شہید

    رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امدادی اداروں نے اسرائیل سے امداد اور دواؤں کی ترسیل کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے جبکہ الاقصیٰ اسپتال فیول ختم ہونے سے تاریکی میں ڈوب گیا۔

    یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسپتالوں، اسکول اور گھروں پر شدید بمباری سے کل سے اب تک مزید 132 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جس کے بعد شہیدوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    ادھر  اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے ۔جنگ کے خاتمے کے بعدغزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے ۔ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔

  • افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی کی تقرری کے حوالے سے یو این قرارداد منظور

    افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی کی تقرری کے حوالے سے یو این قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا تاکہ طالبان رہنماؤں کے ساتھ روابط بڑھائے جا سکیں۔

    قرارداد کی حمایت میں سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے ووٹ دیا، چین اور روس رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہے، امریکا کا کہنا ہے کہ وہ بھی اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

    نومبر میں ایک آزاد تشخیصی رپورٹ جاری ہوئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ افغانستان کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں، اب قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ خصوصی ایلچی کے لیے نام دیں تاکہ اس آزاد رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد ہو سکے بالخصوص صنفی اور انسانی حقوق کے حوالے سے۔

  • اقوام متحدہ غیر اہم ہو گیا، غزہ جنگ اس سے حل نہیں ہو پائے گا، قطری پروفیسر کا اظہار مایوسی

    اقوام متحدہ غیر اہم ہو گیا، غزہ جنگ اس سے حل نہیں ہو پائے گا، قطری پروفیسر کا اظہار مایوسی

    دوحہ: قطر کے ایک ممتاز حیثیت کے مالک پروفیسر نے اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ غیر اہم اور غیر متعلقہ ہو گیا ہے، غزہ جنگ اس سے حل نہیں ہو پائے گا۔

    الجزیرہ کے مطابق دوحہ انسٹی ٹیوٹ فار گریجویٹ اسٹڈیز میں پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ پروفیسر تامر قرموط نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے قرارداد منظور کرنے میں ناکامی نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ یہ بین الاقوامی ادارہ اب جنگ کے حل کے لیے ’غیر متعلق‘ ہو گیا ہے۔

    تامر قرموط نے الجزیرہ کو بتایا ’’جب دوسری عالمی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا تھا، تو اس کا مقصد غزہ کی صورت حال کی طرح کے تنازعات کو روکنا اور اس سے نمٹنا تھا۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’لیکن یہ ایک سیاسی تنظیم ہے جو طاقت ور ممالک کے زیر کنٹرول ہے، خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والے، لہٰذا اقوام متحدہ کی ہر پالیسی اور ہر چھوٹے سے چھوٹے کام میں بھی سیاست ہوتی ہے۔‘‘

    غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملے، 2 روز میں 390 فلسطینی شہید

    پروفیسر تامر قرموط نے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ اس جنگ کو اقوام متحدہ کے چینلز کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، اقوام متحدہ غیر متعلقہ، غیر اہم، بہت زیادہ سیاسی ہوتا جا رہا ہے اور اب اس کے مینڈیٹ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

  • اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    اقوامِ متحدہ کی جانب سے غزہ میں بہت جلد قحط پڑنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو این انڈر سیکریٹری مارٹن گریفیتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہفتوں سے کہہ رہے ہیں ہر گزرتا دن غزہ میں بھوک بڑھا رہا ہے، غزہ کی پوری آبادی قحط کا شکار ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے، شہداء کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 8 ہزاربچے، 6200 خواتین شامل، 6700 افراد لاپتہ ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق مظالم کی انتہاء یہ ہے کہ 11 نہتے فلسطینیوں کو اہلخانہ کے ساتھ شہید کردیا گیا، اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے رفع اورخان یونس میں 55 افرادشہید ہوگئے۔

    غزہ اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں، مہاجر کیمپس اور اسپتالوں پرمسلسل حملے کئے جارہے ہیں، غزہ میں جاری جھڑپوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوچکے ہیں۔

    ویڈیو: مصری نوجوان سرحدی دیوار سے مظلوم فلسطینیوں کو روٹیاں پہنچانے لگا

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں کوئی بھی اسپتال فعال نہیں ہے، غزہ میں پانی کی شدید قلت کے باعث اموات اوربیماریوں میں اضافہ ہورہاہے۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس جدید امریکی فوجی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ

    پاکستان کا اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس جدید امریکی فوجی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ

    پاکستان نے اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس انتہائی جدید امریکی فوجی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

     منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ انتہائی جدید فوجی اسلحہ ان دہشت گردوں کے ہاتھ کیسے لگا؟ اور وہ انھوں نے اس کو کس ذریعے سے حاصل کیا ہے؟

    واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں، کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی۔

    ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، جبکہ کچھ افغان نیشنل آرمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔