Tag: اقوام متحدہ

  • افغانوں کی واپسی، ترجمان دفتر خارجہ کا یو این ہائی کمشنر کے بیان پر رد عمل

    افغانوں کی واپسی، ترجمان دفتر خارجہ کا یو این ہائی کمشنر کے بیان پر رد عمل

    اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں یو این ہائی کمشنر کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل میں کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا منصوبہ تمام غیر قانونی افراد پر لاگو ہوتا ہے، یہ فیصلہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق پاکستان کے خود مختار ملکی قوانین کے مطابق ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان میں قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہری اس پلان کے دائرہ کار سے باہر ہیں، حکومت پاکستان ان لوگوں کے تحفظ کی ضروریات سے متعلق وعدوں کو پورا کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا لاکھوں افغان بھائیوں اور بہنوں کی میزبانی کا گزشتہ 40 سال کا ریکارڈ سب کے سامنے ہے، بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کے حالات سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی ہے، اس سلسلے میں کراچی کے علاقے سلطان آباد میں قائم حاجی کیمپ کو ہولڈنگ کیمپ کا درجہ دے دیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی ظہور مری کہتے ہیں کہ کیمپ میں نادرا، ایف آئی اے، پولیس، پی ڈی ایم اے کے نمائندے معاونت کریں گے۔ نادرا کی مدد سے ایف آئی اے کا عملہ تارکین وطن کا ڈیٹا مرتب کرے گا۔

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کی  فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فوری جنگ بندی  کا مطالبہ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    نیویارک : اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز فلسطینی معصوم شہریوں پر حملےکررہی ہے اور نہ صرف رہائشی عمارتوں بلکہ اسپتالوں پر بھی بم برسارہی ہے۔

    منیراکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین پر اسرائیلی جارحیت مذمت کرتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہو اورجلد سے جلد فلسطینیوں کیلئے امداد کی ترسیل شروع کی جائے۔

    پاکستانی مندوب نےکہا اسرائیلی فورسزکےنہتےاورمعصوم فلسطینیوں پرحملےجنگی جرائم ہیں ، اسرائیل فلسطینیوں کےحقوق بری طرح پامال کررہا ہے، جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارےمیں اسرائیلی بمباری بندہونی چاہیے ، فلسطینی شہریوں کاتحفظ یقین بناناہوگا، عرب لیگ اوراوآئی سی کا مطالبہ ہے کہ فوری جنگ بندی کی جائے۔

    خیال رہے اسرائیل کی بحری اور فضائی فوج نے رات بھر غزہ پربم برسائے ، جس میں کثیر منزلہ عمارتیں، گھر نشانہ بنے، شمالی اور وسطی غزہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

    پانی، ایندھن اور بجلی کے بعد فون اور انٹر نیٹ سروسز بھی بند کردی گئی ہے، جس کے باعث زمینی صورتحال اور اموات کی تعداد سامنے نہ آسکی، ایک رات میں ہزاروں افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ہے۔

  • روس نے  اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد کو مسترد کردیا

    روس نے اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد کو مسترد کردیا

    نیویارک : روس نے اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد کو مسترد کردیا اور کہا قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد کو روس نے مسترد کردیا اور کہا روس اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانےوالی امریکی قراردادکی حمایت نہیں کرے گا۔

    اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے کہا کہ پوری دنیاسلامتی کونسل سےفوری جنگ بندی کےمطالبےکی توقع کررہی ہے،امریکی قراردادمیں جنگ بندی کاکوئی ذکرہی نہیں ہے۔

    روسی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ امریکا قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔

    یاد رہے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں امریکا کو اسرائیلی حملے نظر نہ آئے اور حماس کی مذمت کا مطالبہ کردیا۔

    امریکی وزیرخا رجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہےکہ حماس کی مذمت کرے، اقوام متحدہ کوکسی بھی ملک کےاپنےدفاع کےحق کی توثیق کرنی چاہیے۔

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ کونسل کاکوئی رکن،اپنےلوگوں کےقتل عام کوبرداشت نہیں کرسکتی، ضروری ہےہم تنازع میں تمام شہریوں کےتحفظ کےلیےکام کریں، ہمارابنیادی مقصدہےکہ ہر شہری کی زندگی قیمتی ہے۔

    امریکی وزیرخا رجہ نے واضح کہا کہ خطے میں کہیں بھی امریکی اہلکاروں پر حملہ ہوا تو دفاع کریں گے، ایران کوخبردار کرتےہیں کہ اسرائیل کیخلاف دوسرامحاذنہ کھولیں۔

    انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کی حفاظت کریگا، شراکت داروں پر حملہ نہ کیا جائے۔

  • امریکا اسرائیل کی حفاظت کرے گا، امریکی وزیرخا رجہ

    امریکا اسرائیل کی حفاظت کرے گا، امریکی وزیرخا رجہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں امریکی وزیرخا رجہ انٹونی بلنکن نے حماس کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا امریکا اسرائیل کی حفاظت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں امریکا کو اسرائیلی حملے نظر نہ آئے اور حماس کی مذمت کا مطالبہ کردیا۔

    امریکی وزیرخا رجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہےکہ حماس کی مذمت کرے، اقوام متحدہ کوکسی بھی ملک کےاپنےدفاع کےحق کی توثیق کرنی چاہیے۔

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ کونسل کاکوئی رکن،اپنےلوگوں کےقتل عام کوبرداشت نہیں کرسکتی، ضروری ہےہم تنازع میں تمام شہریوں کےتحفظ کےلیےکام کریں، ہمارابنیادی مقصدہےکہ ہر شہری کی زندگی قیمتی ہے۔

    ایران کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ امریکا ایران کےساتھ جنگ نہیں چاہتا، خطےمیں ایرانی پراکسی لڑائیوں کی مذمت کرتے ہیں، حالیہ دنوں میں عراق اورشام میں امریکی اہلکاروں پرحملےکیے گئے، امریکانہیں چاہتاکہ جنگ پھیلے لیکن ایران حملوں کی غلطی نہ کرے۔

    امریکی وزیرخا رجہ نے واضح کہا کہ خطے میں کہیں بھی امریکی اہلکاروں پر حملہ ہوا تو دفاع کریں گے، ایران کوخبردارکرتےہیں کہ اسرائیل کیخلاف دوسرامحاذنہ کھولیں۔

    انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کی حفاظت کریگا، شراکت داروں پر حملہ نہ کیا جائے۔

  • دنیا اپنی انسانیت کھو رہی ہے: اقوام متحدہ

    دنیا اپنی انسانیت کھو رہی ہے: اقوام متحدہ

    فلسطین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے سربراہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملہ پر کہا کہ دنیا اپنی انسانیت کھو رہی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ریلیف ایجنسی کے سربراہ فلپ لازارینی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل، حماس کی جنگ میں مشرق وسطیٰ ایک کھائی کے دہانے پر ہے، اس جنگ کے نتیجے میں پورے خطے میں تشدد پھیل سکتا ہے۔

    فلپ لازارینی نے غزہ میں انسانی امداد کی راہداریوں کا ایک بار پھر مطالبہ کردیا۔

    دوری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد فراہمی کے لئے جنگ بندی کی جائے، کشیدگی میں کمی ہوگی تو غزہ کے لوگوں کو امداد پہنچا سکیں گے، غزہ میں امداد یو این ریسکیو اینڈر ریلیف ادارے کے تحت فراہم کی جائیگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے بعد اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں 25 فیصد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 98 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس تباہ ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں صحت کے سہولت مراکز پر 59 حملوں کے ثبوت موجود ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 17 اسپتالوں اور 23 ایمبولینسز کو نشانہ بنایا۔

  • اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی فوری ضروریات کیلئے کروڑوں ڈالر کا مطالبہ کردیا

    اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی فوری ضروریات کیلئے کروڑوں ڈالر کا مطالبہ کردیا

    اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی فوری ضروریات کیلئے 29 کروڑ  40 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے انسانی امدادی اداروں کی گاڑیوں اور ایمبولینسز کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں ریلیف ورکرز اور پیرا میڈیکس کے اب تک 17 رضاکار شہید ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی ناکابندی کرکے بجلی، پانی، خوراک، ایندھن کی فراہمی بند کر دی ہے، اسرائیلی بمباری سے وسیع تباہی سے غزہ پٹی میں ماحولیاتی آلودگی اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

    تاہم اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی فوری ضروریات کیلئے 29 کروڑ  40 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے، جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  غزہ میں 84 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق 4 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ افراد پناہ لینے پر مجبور ہیں، غزہ کی پٹی میں رہائشیوں کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے۔

    اقوام متحدہ نے مزید بتایا کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والےکارکنوں، اسپتالوں پر حملے ہو رہے ہیں، غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین بھی موجود ہیں۔

  • غزہ: اقوام متحدہ کے زیرانتظام 88 اسکول ہنگامی پناہ گاہ میں تبدیل

    غزہ: اقوام متحدہ کے زیرانتظام 88 اسکول ہنگامی پناہ گاہ میں تبدیل

    اقوام متحدہ کے زیرانتظام 88 اسکولوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا،غزہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد پناہ کی تلاش میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یواین آر ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے غزہ کے باشندوں کے لیے خوراک کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے 88 اسکولوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔

    یو این آر ڈبلیو اے کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک لاکھ 77 ہزار افراد پناہ کی تلاش میں ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو 12 دن تک خوراک اور پانی فراہم کرسکتے ہیں۔

    کنٹری ڈائریکٹریواین آر ڈبلیو اے نے بتایا کہ ہم بہت پریشان ہیں، سپلائی کے حوالے سے مشکلات ہیں۔ ہم خود بنکرز میں موجود ہیں کیونکہ بمباری جاری ہے

    خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس سے غزہ میں یواین اسکول بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔

    غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں میں پناہ مانگی ہے جب کہ اسرائیل فوج نے اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں پر بھی بمباری شروع کردی ہے۔

  • حماس کا حملہ : امریکا کو اقوام متحدہ میں ناکامی کا سامنا

    حماس کا حملہ : امریکا کو اقوام متحدہ میں ناکامی کا سامنا

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے خلاف کارروائی پر حماس کی مذمت کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا ہے، بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ ہنگامی اجلاس میں امریکا نے تمام 15 ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف گھناؤنے اور دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کریں لیکن کونسل کے ارکان نے امریکی مطالبے پر کوئی فوری کارروائی نہیں کی۔

    امریکی نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ کچھ ممالک حماس کے حملے کی مذمت پر آمادہ تھے لیکن کونسل کے تمام اراکین نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

    اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسیلی نیبنزیا نے کہا کہ ہم شہریوں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے  ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روس کا پیغام ہے کہ یہ ضروری ہے کہ لڑائی کو فوری طور پر روکا جائے، جنگ بندی کی جائے اور کئی دہائیوں سے تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں۔

    اس سے قبل چینی سفیر ژانگ جون نے بھی کہا کہ ان کا ملک شہریوں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتا ہے لیکن انہوں نے بھی حماس کا ذکر نہیں کیا۔

    چینی سفیرنے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جائے اور شہریوں کی مزید ہلاکتیں نہ ہوں اور یہ بھی اہم ہے کہ فریقین کو دو ریاستی حل پر واپس آنا ہے۔

  • غزہ تک خوراک پہنچانے کے لیے راہداریاں قائم کی جائیں، یو این مطالبہ

    غزہ تک خوراک پہنچانے کے لیے راہداریاں قائم کی جائیں، یو این مطالبہ

    روم: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ تک خوراک پہنچانے کے لیے راہداریوں کا مطالبہ کیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق روم میں موجود اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اتوار کے روز غزہ تک خوراک پہنچانے کے لیے انسان دوست راہداریوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

    حماس کے مہلک حملوں کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں نے فلسطینی علاقے غزہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے، فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، بچوں اور خاندانوں سمیت عام شہریوں کو خوراک تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

    ایک سال پہلے کہا تھا آزادی حاصل کر لیں گے، اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر کا اہم بیان

    ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کے متاثرہ علاقوں میں خاندانوں اور بچوں کو خوراک پہنچانا ضروری ہے، یو این نے کہا کہ وہ اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو ضروری خوراک پہنچانا چاہتے ہیں، اس کے لیے انسان دوست راہداریاں قائم کی جائیں، تاکہ متاثرہ علاقوں تک محفوظ اور بلا روک ٹوک رسائی ممکن ہو۔

    واضح رہے کہ یو این ایجنسی ماہانہ تقریباً ساڑھے 3 لاکھ فلسطینیوں کو براہ راست خوراک فراہم کرتی ہے، اور کیش ٹرانسفر کے ساتھ شراکت میں تقریباً 10 لاکھ فلسطینیوں کو امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

  • اسرائیل اقوام متحدہ میں اپنی آواز کھو بیٹھا، نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ہال خالی ہو گیا

    اسرائیل اقوام متحدہ میں اپنی آواز کھو بیٹھا، نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ہال خالی ہو گیا

    نیویارک: اسرائیل اقوام متحدہ میں اپنی آواز کھو بیٹھا ہے، اس وقت ایک عبرت ناک منظر دیکھنے کو ملا جب بن یامین نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ہال خالی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو جب یو این جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے آئے تو ایوان نصف سے زائد خالی ہو گیا، کئی ممالک کے مندوبین ہال سے اٹھ کر چلے گئے۔

    مندوبین نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر سننے سے انکار کر دیا، اس عمل سے دو روز قبل اسرائیلی سفارتکار کے اس بھونڈے عمل کا بھانڈا بھی چاک ہو گیا ہے جب اس نے ایرانی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران مہسا امینی کی تصویر اٹھا کر خلل ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

    بن یامین نیتن یاہو کو فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر بین الاقوامی مندوبین نے واضح پیغام دیا، جب وہ خطاب کے دوران مشرق وسطیٰ میں نام نہاد امن کا خاکہ پیش کر رہے تھے تب انھیں سننے کے لیے ہال میں چند ہی مندوبین موجود تھے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو کا نیویارک تک پیچھا کیا، اور اقوام متحدہ کی عمارت پر ایک پیغام روشن کیا گیا جس میں لکھا تھا ’’کرائم منسٹر بن یامین نیتن یاہو پر یقین نہ کریں‘‘:

    اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہے، جس سے عرب اسرائیل تنازعہ ختم ہونے کی راہ ہموار ہوگی اور دیگر عرب ریاستوں کو بھی اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کی ترغیب ملے گی، اور اس سے فلسطینیوں کے ساتھ امن کے امکانات بھی بڑھیں گے۔

    انھوں نے کہا ’’معاہدہ یہودیت اور اسلام کے درمیان، یروشلم اور مکہ کے درمیان، اسحاق کی اولاد اور اسماعیل کی اولاد کے درمیان وسیع تر مفاہمت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔‘‘

    جمعہ کو خطاب میں انھوں نے فلسطینیوں کے ویٹو کے خدشے کا بھی اظہار کیا اور کہا ’’میں طویل عرصے سے فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن میں یہ بھی مانتا ہوں کہ ہمیں عرب ریاستوں کے ساتھ نئے امن معاہدوں پر فلسطینیوں کو ویٹو نہیں دینا چاہیے۔‘‘