Tag: اقوام متحدہ

  • 4 بھارتی شہری دہشت گردوں کی فہرست میں شامل، پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا

    4 بھارتی شہری دہشت گردوں کی فہرست میں شامل، پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے 4 بھارتی شہریوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا، بھارتی دہشت گردوں سے متعلق پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کر دیا۔

    وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق پاکستان نے چار بھارتی شہریوں وینو مادھا ڈونگارا، ایجوئے مسٹری، گوبندھا پٹنائیک اور انگارا آپا جی کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

    ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چاروں افراد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ منسلک ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردوں کو عالمی فہرست میں شامل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو 2019 میں خط لکھا تھا تاہم وینو مادھا ڈونگارا کو دہشت گرد قرار دینے پر اعتراض کیا گیا، امید ہے دیگر تینوں نام اقوام متحدہ کی پابندی لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔

    کراچی اور گھوٹکی حملے کے تانے بانے را سے ملتے ہیں، ابتدائی رپورٹ

    یاد رہے کہ چند دن قبل ایک ہی روز کراچی اور اندرون سندھ گھوٹکی شہر میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے تھے، دونوں شہروں میں رینجرز اہل کاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، سیکورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز پر حملے کے لیے روسی ساختہ ہینڈ گرینیڈ استعمال کیا گیا، گھوٹکی واقعے میں بھی ہینڈ گرینیڈ کے استعمال کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    سیکورٹی اداروں نے حملوں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اسی طرح کے دستی بم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز سے برآمد کیے گئے تھے، اور حملوں کے تانے بانے وہیں سے ملتے ہیں۔

  • موسیقی کا عالمی دن: آپ کو کیسی موسیقی پسند ہے؟

    موسیقی کا عالمی دن: آپ کو کیسی موسیقی پسند ہے؟

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 1981 میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے ہوا، چند ہی سال میں یہ دن ایشیائی ممالک سمیت پوری دنیا میں منایا جانے لگا۔

    یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ انسان نے ابلاغ یا مختلف کیفیات کے اظہار کے لیے کب موسیقی کو ذریعہ بنایا، تاہم ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ سے آلات موسیقی کا برآمد ہونا، جو زیادہ تر پتھروں سے بنائے گئے، اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی کی تاریخ نسل انسانی جتنی ہی پرانی ہے۔

    برصغیر میں موسیقی کی روایت بہت پرانی ہے۔ اس فن نے مغلیہ دور سے بہت پہلے عروج حاصل کر لیا تھا۔ امیر خسرو کے بعد تان سین اور بیجو باورا، کے ایل سہگل اور مختار بیگم سے ماضی قریب تک سینکڑوں کلاسیک گائیک اس فن کے امین بنے۔

    کلاسیکی موسیقی کی خوبصورت جہتوں میں ٹھمری، دادرہ، کافی اور خیال گائیکی شامل ہے جن کے سامعین کی تعداد تو وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی گئی، تاہم اس سے ان جہتوں کی عظمت پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

    قیام پاکستان کے بعد موسیقی کے شعبہ میں نصرت فتح علی خان، نور جہاں، مہدی حسن، فریدہ خانم، اقبال بانو، خورشید بیگم، غلام علی، پرویز مہدی، احمد رشدی اور مسعود رانا جیسے ناموں نے لازوال گیت تخلیق کیے اور گائے۔

    فوک موسیقی میں عالم لوہار، شوکت علی، نذیر بیگم، ثریا ملتانیکر، ریشماں، پٹھانے خان، عابدہ پروین، سائیں اختر، عارف لوہار اور دیگر نے اس فن کو بام عروج پر پہنچایا۔

    موسیقی کی ایک اور جہت قوالی بھی ہے جس کا سب سے درخشاں ستارہ استاد نصرت فتح علی خان ہیں جن کی خوبصورت آواز اور گائیکی دنیا بھر میں مقبول ہے اور آج بھی ان کے چاہنے والے دنیا کے ہر حصے میں موجود ہیں۔

    اس جہت میں غلام فرید صابری اور عزیز میاں سمیت کئی دوسرے قوالوں نے بھی اپنی گائیکی سے دنیا بھر میں اپنے مداح پیدا کیے۔

    وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موسیقی کے رجحانات بھی تبدیل ہوچکے ہیں۔ اب نوجوان نسل زیادہ تر پوپ موسیقی سننا پسند کرتی ہے۔ پاکستان میں پوپ موسیقی کے آغاز کا سہرا نازیہ حسن کے سر ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں اپنے گانوں سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

    موجودہ دور میں پوپ موسیقی میں علی ظفر، عاطف اسلم، عمیر جسوال اور مومنہ مستحسن وغیرہ مقبول نام ہیں۔ 90 کی دہائی کے گلوکار جیسے حدیقہ کیانی اور علی عظمت بھی اب موسیقی کی اسی جہت کو اپنائے ہوئے ہیں۔

  • بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب

    بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب

    نیویارک : بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہوگیا، پاکستان نےغیرمستقل ارکان کےانتخاب میں بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا۔ بھارت کا انتخاب آئندہ دو سال کیلئے ہوا۔ ووٹنگ کے دوران بھارت نے 193 میں سے 184 ووٹ حاصل کئے۔ تاہم پاکستان نے بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

    بھارت کے علاوہ آئرلینڈ،میکسیکواورناروےبھی دوسال کیلئےسیکورٹی کونسل کےغیرمستقل رکن منتخب ہوئے ہیں۔

    پاکستانی مندوب منیراکرم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت کی حمایت نہیں کرسکتے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، بھارت سلامتی کونسل کےممبرشپ کیلئے اہل نہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے دور میں پاکستان نے گزشتہ سال بھارت کی حمایت کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل کی نشست کیلئے بھارت کی توثیق کی تھی تاہم موجودہ کشیدہ حالات کے مد نظر پاکستان نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

    خیال رہے پاکستان بھی سات مرتبہ سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن رہ چکا ہے۔

  • اقوام متحدہ نے کرونا ویکسین کے حوالے سے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے کرونا ویکسین کے حوالے سے خبردار کر دیا

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کر دیا ہے کہ فی الوقت کرونا وائرس کی کوئی ویکسین نہیں ہے، ہمیں اس دوران ایک اہم سبق لینے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فی الوقت کرونا وائرس کی کوئی ویکسین نہیں ہے تاہم ویکسین کی تیاری کی کوششیں جاری ہیں، ہمیں ویکسین کی تیاری کے دوران ایک سبق سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ صرف ویکسین کی تیاری بذات خود کرونا کے خلاف کافی نہیں ہے، ویکسین کی تیاری کے عمل کے دوران ہمیں عالمی یک جہتی کی بھی ضرورت ہے، عالمی یک جہتی ہی سے یہ یقینی ہو سکے گا کہ ہر فرد اور جگہ تک ویکسین کی رسائی ہے۔

    کروناوائرس: اقوام متحدہ نے ایک اور بڑے خطرے کا امکان ظاہر کردیا

    اس سے قبل یو این سیکریٹری جنرل نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بھی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر قیادت کا فقدان نظر آیا، ہر ملک کی الگ پالیسی کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ بنی۔ انھوں نے کہا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات مل کر کرنے چاہیے تھے وہ نہیں کیے جا سکے۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ نے وبا سے جڑے کئی اور خطروں سے بھی آگاہ کر دیا ہے، گزشتہ ماہ اقوام متحدہ نے تمام ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ کرونا وائرس سے مستقبل میں مزید سنگین نتائج کے امکانات ہیں، کئی مقامات پر قحط بھی پڑ سکتا ہے، اس لیے مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو مختلف علاقوں میں بھوک اور افلاس پھیل سکتی ہے۔

  • سیاہ فام کی ہلاکت، اقوام متحدہ میدان میں آگیا

    سیاہ فام کی ہلاکت، اقوام متحدہ میدان میں آگیا

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹرل جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا میں پرتشدد مظاہروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے میزبان ملک اور شہر نیویارک میں سڑکوں پر تشدد دیکھ کر میرا دل دکھ رہا ہے۔

    انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ اور احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ مظاہروں کے ردعمل میں حکومت صبر وتحمل سے کام لے اور مظاہرین بھی پرامن رہیں، نسل پرستی ایک نفرت ہے جسے ہم سب کو مسترد کرنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ امریکا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری جاری ہے۔ کئی شہروں میں مظاہرین نے کرفیو توڑ دیا اور سڑکوں پرنکل آئے۔ واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، ہیوسٹن، شکاگو اور لاس اینجلس کی سڑکوں پر مظاہرے ہورہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے باہر بھی گزشتہ روز پولیس تشدد کے بعد آج پھر شہری جمع ہوگئے۔

    میں نے سیاہ فاموں کی فلاح کے لیے مثالی اقدامات کیے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    پولیس نے کرفیو پر عمل درآمد کی اپیل کی جبکہ مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مقتول جارج فلوئیڈ سے اظہاریکجتہی اور قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلوئیڈ کو پولیس اہلکاروں نے 25مئی کو دوران حراست قتل کیا تھا۔ برطانیہ، آسٹریلیا سمیت کئی ملکوں میں احتجاج کا دائرہ پھیل گیا ہے۔

  • یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کام جاری رکھے گا: آرمی چیف

    یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کام جاری رکھے گا: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو این امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے کام جاری رکھے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان اپنی بہادر امن فورسز کی قربانیوں کے جذبےکی یاد مناتا ہے۔

    آرمی چیف نے پیغام میں کہا کہ امن کے پیامبر دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، پاکستان بھی یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے کام جاری رکھےگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یو این امن مشن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، رواں برس اس دن کا موضوع وومن پیس کیپنگ رکھا گیا ہے۔

    پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی تھی، جب کہ امن مشن کے لیے پاکستان کی معاونت کا آغاز 1960 میں ہوا، 60 سال میں پاکستان 26 ممالک میں 46 امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔

    دنیا میں امن کے لیے پاک فوج کی خدمات بلاشبہ ناقابل تسخیر ہیں جس کا اعتراف اقوام متحدہ کی جانب سے کئی بار کیا گیا ہے۔ اپنے گھر بار چھوڑ کر پاک فوج کے دستے ہزاروں میل دور دوسرے ملکوں میں امن کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    پاک فوج کی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں، عالمی امن کے لیے پاک فوج کے افسران اور متعدد جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

  • کرونا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے،انتونیوگوتریس

    کرونا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے،انتونیوگوتریس

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وبا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جانی چاہیے۔

    انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ کسادبازاری کے باعث کئی ترقی پزیر ممالک غیر محفوظ ہیں،ترقی پذیرممالک پہلے ہی قرضوں کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    وزیراعظم کا ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافے کا مطالبہ

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرونا وبا اور ترقی کے لیے سرمایہ کاری پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وبا ایک عالمی مسئلہ ہے جس نے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں اس وبا سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں، ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

  • کرونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو سنگین خدشات

    کرونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو سنگین خدشات

    نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث عالمی معیشت 3.2 فیصد سکڑنے کا خدشہ ہے، آئندہ سال سے شروع ہونے والی ریکوری بھی انتہائی سست ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث عالمی معیشت 3.2 فیصد سکڑنے کا خدشہ ہے، عالمی معیشت میں یہ کمی رواں سال متوقع ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سال سے شروع ہونے والی ریکوری بھی انتہائی سست ہوگی، رواں سال عالمی معاشی شرح نمو 1.8 سے 2.5 فیصد رہنے کا خدشہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق سال 2020 اور 2021 میں عالمی آؤٹ پٹ میں 8.5 ٹریلین ڈالر کمی کا خدشہ ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس نے ثابت کر دیا معیشت اور صحت کا شعبہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں، معاشی اقدامات اور صحت کے شعبے میں ایک ساتھ سرمایہ کاری کی جانی ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں اب تک 44 لاکھ 30 ہزار 242 افراد کو متاثر کر چکا ہے جبکہ دنیا بھر میں اب تک اس سے 2 لاکھ 98 ہزار 183 اموات ہوچکی ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید

    اقوام متحدہ کی بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید

    نیویارک: اقوام متحدہ نے بھارت کے انسدداد دہشت گردی قوانین پر شدید تنقید کی ہے، یو این انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدے داروں نے بھارتی قوانین پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بھارتی انسداد دہشت گردی قوانین انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے، بھارت ان قوانین پر نظر ثانی کرے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج انہی غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، انسانی حقوق کے عالمی مبصرین متعدد بار بھارتی قوانین پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔

    ادھر اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی قوانین پر اعتراض پاکستانی اور کشمیری مؤقف کی تائید ہے، پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد دہشت گردی نہیں، بھارتی سرکار ان قوانین کا سہارا لے کر اختلاف رائے کو دبا رہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری، خاتون سمیت متعدد افراد زخمی

    یاد رہے کہ بھارت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر چکا ہے، جس کے بعد بھارت مسلسل اس کوشش میں ہے کہ کشمیریوں کو ان کی اپنی زمین پر اقلیت میں بدل دے، جب کہ بھارتی فوج نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد وادی میں لاک ڈاؤن بھی لگایا جو آج تک جاری ہے اور اس دوران ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔

    ادھر گزشتہ روز بھی سری نگر میں بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ضلع بڈگام میں 12 سے زائد نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا۔

  • کروناوائرس: اقوام متحدہ نے ایک اور بڑے خطرے کا امکان ظاہر کردیا

    کروناوائرس: اقوام متحدہ نے ایک اور بڑے خطرے کا امکان ظاہر کردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے دنیا میں کئی مقامات پر قحط آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے نے تمام ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس سے مستقبل میں مزید سنگین نتائج کے امکانات ہیں، کئی مقامات پر قحط پڑسکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو مختلف علاقوں میں بھوک اور افلاس پھیل سکتی ہے، جانیں بچانے کے لیے یو این رکن ممالک مزید 470کروڑ ڈالر کی امداد دیں۔

    ’کرونا سے 3ماہ میں عالمی سطح پر اشیاخوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، بہت سے ممالک میں لاک ڈاؤن کے باعث اشیا کی ترسیل رک چکی ہے، عالمی وبا کو روکنے کے لیے امداد کی ضرورت ہے‘

    کرونا وائرس دنیا بھر میں کس طرح پھیلا؟ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بڑا اعتراف

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقدامات نہ کیے تو کروناوائرس کئی ممالک کی معیشیت کو لے ڈوبیں گی۔ ٹاسک فورس میں شامل 60 ایجنسیوں نے معاشی تباہ کاریوں باعث سنگین نتائج سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مشترکہ اور تیزحکمت عملی نہ اپنائی گئی تو غریب ممالک عدم استحکام کا شکار ہوں گے، کرونا کرائسز سے اکثر ممالک قرضوں کے بحران میں پھنس جائیں گے۔ اقوام متحدہ ٹاسک فورس نے غریب ممالک کے قرضے معطلی کی سفارش کردی اور کہا قرض دینے والے ادارے معطلی کا آغاز کریں۔