Tag: اقوام متحدہ

  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سفارت کار ذوالقرنین چھینہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیریوں کو بولنے کی آزادی تک نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سفارت کار ذوالقرنین چھینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بھارتی جواب کے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی ظالمانہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

    ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قاتل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ ختم کر رہے ہیں۔

    پاکستانی سفارت کار نے کہا کہ ہم نے بھارتی جاسوس گرفتار کیا جس نے پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیری عوام اور بھارت میں مقیم اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جس پر دنیا بھر میں انہیں سراہا جا رہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 56 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 56 واں روز

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 56ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 56ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • ایران سے تعلقات چیلنج ہے، نہیں چاہتے خطہ کسی اور تنازع سے دوچار ہو: شاہ محمود

    ایران سے تعلقات چیلنج ہے، نہیں چاہتے خطہ کسی اور تنازع سے دوچار ہو: شاہ محمود

    نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران سے تعلقات بہت بڑا چیلنج ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارا خطہ کسی اور تنازع سے دو چار ہو، کچھ لوگ آگ لگانا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں چاہتے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ایران، سعودی عرب تنازع میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے، ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سے بھی بات ہوئی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے بعد مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے کرفیو توڑا اور باہر نکل کر آتش بازی کی، تقریر سے قبل اہم پوائنٹس بنائے گئے تھے، دوسری طرف مودی کی تقریر کے دوران باہر شیم شیم کے نعرے لگے۔

    ان کا کہنا تھا ایسا کبھی نہیں ہوا کہ یو این کے باہر ہزاروں پاکستانی اور کشمیریوں نے احتجاج کیا ہو، بھارت کی فرعونیت ہمارے سامنے ہے، آج بھی چھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    وزیر خارجہ نے کہا افغانستان کے مسئلے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے، زلمے خلیل زاد نے ہمیں بتایا کہ طالبان سے تمام معاملات طے ہو گئے تھے، افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا، خوشی ہے افغانستان میں انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا، افغانستان نے بارڈر کھلا رکھنے کی درخواست کی تھی۔

    شاہ محمود نے کہا اللہ نے بھٹو کے بعد کسی کو عزت دی ہے تو وہ عمران خان ہیں، پاکستانی قوم یک جا ہو گئی ہے، کچھ لوگ اپنے مفادات کے لیے کھڑے ہیں، قوم پاکستان کے لیے کھڑی ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے مل کر انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ٹی وی چینل اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرے گا اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرے گا۔

  • کشمیر اقوام متحدہ کا چھوڑا ہوا اہم تنازعہ ہے: چین

    کشمیر اقوام متحدہ کا چھوڑا ہوا اہم تنازعہ ہے: چین

    نیویارک: چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کا چھوڑا ہوا اہم تنازعہ ہے، جسے بھارت مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین بھارت کے کشمیر سے متعلق اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے، یہ اقوام متحدہ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق دنیا بھر میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی جارہی ہے، جبکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا مودی سمجھتا ہے کہ کرفیو کے بعد کشمیری خاموشی سے اسے قبول کرلیں گے، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوری کرفیو اٹھائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی کو اس کے غرور نے اندھا کردیا ہے، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیرمیں خون کی ندیاں بہیں گی، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا پڑے گا۔

  • اقوام متحدہ کشمیریوں پربھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے، وزیراعظم عمران خان

    اقوام متحدہ کشمیریوں پربھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے، وزیراعظم عمران خان

    نیو یارک : وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، وزیر اعظم دورہ امریکہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرکی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے۔

    مظلوم کشمیری53دن سے بھارتی فوج محاصرے میں ہیں، وادی میں کرفیو ہٹنے کے بعد بدترین خونریزی کا خدشہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے، اور کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا7روزہ دورہ امریکا (مشن کشمیر) کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد وطن واپسی کیلئے ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوں گے۔

  • مودی کے خطاب کے دوران ہزاروں افراد کا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج

    مودی کے خطاب کے دوران ہزاروں افراد کا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج

    نیویارک: دنیا کے سب سے بڑے ایوان کے سامنے نریندر مودی کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنانے والے بھارتی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا.

    کشمیروں کے حق میں‌ کیے جانے والے اس مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور نریندر مودی کے غیر قانونی اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا.

    جس وقت نریندر مودی کی جانب سے امن پر لیکچر دیا جارہا تھا، اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد کشمیر کی آزادی کے نعرے لگا رہے تھے.

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    مظاہرین میں‌پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی رہنما شامل تھے، جو امریکا کے مختلف شہروں سے نیویارک پہنچے.

    ٹائمز اسکوائر سمیت کئی مقامات پرکشمیرکی آزادی کی الیکٹرانک اسکرین لگائی گئیں، فری کشمیر ٹرک کا نیویارک کی سڑکوں پر گشت کرتا رہا.

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخ خطاب کرتے ہوئے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا.

  • اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کا تاریخی خطاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کا تاریخی خطاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    نیو یارک : جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو شان دار پذیرائی ملی ہے، وزیراعظم کا خطاب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے ان کے خطاب کے دوران5مرتبہ تالیاں بجا کرخراج تحسین پیش کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریباً 50 منٹ تقریر کی وزیر اعظم عمران خان تاریخی خطاب دنیا کا ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اہم خطاب میں دنیا کو واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ کا آغاز ہوگیا تو اس کے پوری دنیا پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم دن بہ دن بڑھتے چلے جارہے ہیں لیکن عالمی برادری مادیت پرستی کی وجہ سے خاموش ہے.

    دنیا کو بھارت کی بڑی آبادی والی مارکیٹ تو نظر آرہی ہے لیکن وہ 80 لاکھ لوگ نظر نہیں آرہے جنہیں گزشتہ53 روز سے کرفیو کے نام پر قید کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے، ہمارا ایمان’ لا الہ الا اللہ ہے۔

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے، اقلیت سے اچھا سلوک نہ کرنا اسلامی تعلیمات کے برعکس ہے، ہولوکاسٹ کے بارے میں احتیاط کی جاتی ہے کہ یہودیوں کو تکلیف ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں اللہ کے رسول کی عزت کی جائے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 54 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 54 واں روز

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 54ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 54ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • اقوام متحدہ کی حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ رقم نکالنے کی اجازت

    اقوام متحدہ کی حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ رقم نکالنے کی اجازت

    نیویارک : اقوام متحدہ نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی، روزمرہ کے اخراجات کے لئے ہر ماہ بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو منجمداکاؤنٹس سے ماہانہ رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔

    جاری یواین لیٹرکے مطابق حافظ سعید کو منجمداکاؤنٹس کے استعمال کرنے کی اجازت سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی۔

    حافظ سعید کو روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے کیلئے منجمد بینک اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    خیال رہے حافظ سعید کے تمام بینک اکاؤنٹس اقوام متحدہ کی ہدایت پرمنجمد کیے گئے تھے۔

    واضح رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

    بعد ازاں سال 2014 میں امریکا نے بھی جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مالی پابندیاں عائد کیں اور حافظ سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    سنہ 1948 میں پیدا ہونے والے حافظ سعید نے پہلے لشکر طیبہ کے نام سے اپنی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی، جب اس پر پابندی لگی تو انہوں نے جماعت الدعوۃ کے نام سے اپنی سرگرمیاں شروع کردی تھیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 53 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 53 واں روز

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 53ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 53ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔