Tag: اقوام متحدہ

  • اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو بھارت کے خلاف سخت موقف اپنانا ہوگا، بلاول بھٹو

    اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو بھارت کے خلاف سخت موقف اپنانا ہوگا، بلاول بھٹو

    پی پی چیئرمین بلال بھٹو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر مستحکم امن ممکن نہیں اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری بھارت کے خلاف سخت موقف اپنائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ چارٹر کے خلاف پاکستان کی 24 کروڑ عوام کے پانی کے حق پر حملہ کر رہا ہے اور بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کو پانی پر جنگوں پر مجبور کر رہی ہے۔ یہ وقت ہے کہ اب اقوام متحدہ سمیت عالمی براداری کو ہندوستان کے خلاف سخت موقف اپنانا ہوگا۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روک کر ایٹمی جنگ کے خطرے کی بنیاد رکھی ہے۔کسی ملک کا پانی روکنے پر کوئی دوسرا ملک اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔ جس ملک کا پانی روکا جائے گا تو وہ مزاحمت ضرور کرے گا اور پاکستان واضح کہہ چکا ہے کہ پانی روکنے کو جنگ تصور کیا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت کو فوری طور پر سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری پانی کے معاملےپر فوری قدم اٹھائے۔ ہمسائے کو بھی احساس ہونا چاہیے کہ مسائل بیٹھ کر بات کرنے سے ہی حل ہوںگے۔ لیکن بھارت دہشتگردی کے خلاف ہمارے تعاون کی پیشکش اور امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر چکا ہے۔ ہمیں امن کے لیے عالمی برادری کی حمایت چاہیے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانی کامسئلہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے چیلنج ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کسی سطح پر رابطے نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت سے ٹریڈ ڈیل کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک آپس میں تجارت کریں تو اس کا فائدہ امریکا کو بھی ہوگا اور خطے میں امن کو بھی فروغ ملے گا۔

    بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں مستحکم امن ممکن نہیں۔ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ کہتا رہا ہے، لیکن پانچ دنکی جنگ کے نتیجے میں اب بھارتی بھی کشمیر کو دو طرفہ تنازع کہتے ہیں جب کہ امریکی صدر ٹرمپ بھی اس کو عالمی تنازع تسلیم کر چکے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کی پوری آبادی کو قید نہیں رکھا جا سکتا۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت بھی نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گھروں کو بلڈوز کیا جا رہا ہے، اس پر بات کریں گے۔ دنیا کا کوئی مہذب ملک بھارتی اقدامات کی حمایت نہیں کر سکتا۔

    کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہیے۔ پاکستان امن کے لیے بھارت سے ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن بھارت کے ساتھ کشمیر پر بات ہوگی، کیونکہ دونوں ممالک میں یہی تنازع ہے۔ اگر بھارت بات ہی نہیں کرے گا تو مسئلہ کیسے حل ہوگا۔

    بلاول نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔ وہ کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی جیسی دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ کرتا ہے۔پاکستان نے بھارت کے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے کئی ثبوت پیش کیے ہیں۔ بلوچستان سے حاضر سروس بھارتی نیوی افسر کلبھوشن کی گرفتاری اس کا واضح ثبوت ہے۔

    پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سی پیک کی بات کی جاتی ہے۔ کیا اچھا ہو کہ سی پیک کی طرح پاک بھارت اکنامک کوریڈور بھی ہو۔ پاکستانی بندرگاہوں سے چٹاگانگ تک کوریڈور ہو۔ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہوں گے۔

  • غزہ میں 20 لاکھ افراد بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، اقوام متحدہ

    غزہ میں 20 لاکھ افراد بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کار ٹام فلیچر کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد حاصل کرنے کی کوشش میں فلسطینیوں کو مارے جانے کے خوفناک مناظر جان بوجھ کر کیے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہیں۔ پٹی کا اسرائیل نے محاصرہ کیا ہوا ہے، غزہ کی پٹی میں انہیں زندہ رہنے کے وسائل سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا روز بہ روز غزہ میں فلسطینیوں کے خوفناک مناظر دیکھ رہی ہے اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، جنہیں اس وقت گولی ماری جا رہی، زخمی کیا جا رہا یا قتل کیا جا رہا ہے جب وہ صرف خوراک حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ منگل کو اسرائیلی افواج کی جانب سے فائرنگ کے اعلان کے بعد درجنوں مرنے والوں کی لاشوں کو ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ یہ جان بوجھ کر کیے گئے فیصلوں کا ایک سلسلہ ہے جس نے منظم طریقے سے 20 لاکھ افراد کو ان بنیادی ضروریات سے محروم کر دیا ہے جو انہیں زندہ رہنے کے لیے درکار ہیں۔

    فلیچر نے بین الاقوامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کی امدادی مراکز کے قریب ہونے والے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرانے کی اپیل کو بھی دہرایا، انہوں نے واضح کیا کہ یہ الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں اور مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانا بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ غزہ دنیا میں بھوکا اور پیاسہ ترین علاقہ بن گیا۔

    ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے، اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں بھوک پھیلانے کی مہم پر گامزن ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 900 میں سے صرف 600 ٹرک ہی غزہ میں امداد پہنچا سکے ہیں، اسرائیل غزہ کے لیے تیار کھانا لانے کی اجازت بھی نہیں دے رہا، غزہ شہر اور شمالی علاقے میں کئی دن سے ایک دانہ امداد نہیں پہنچی۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی باسی روٹی کھانے پر مجبور ہیں اور والدین بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے پانی دے رہے ہیں۔

    قرار داد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا، پاکستان

    اقوام متحدہ نے امریکی حمایت یافتہ امدادی گروپ جی ایچ ایف پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جی ایچ ایف پر فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے اور توہین آمیز سلوک کا الزام لگایا گیا ہے۔

  • قرار داد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا، پاکستان

    قرار داد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا، پاکستان

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا۔

    یو این سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں اس وقت سنگین صورتحال ہے، جہاں 54ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ قرار داد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا، سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جنگ بندی میں ناکامی تاریخ میں یاد رکھی جائیگی۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔

    اپنے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے اور کتنا وقت چاہیے؟زمین پر غزہ کا حال جہنم سے زیادہ برا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران 100سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کیا جاچکا ہے، اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں : سلامتی کونسل میں غزہ پر قرار داد امریکا نے ویٹو کردی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے لئے غزہ میں شہریوں کا قتل ہورہا ہے، غزہ میں قتل عام بند ہونا چاہیئے، شہریوں کو بھی زندگی جینے کا حق ہے، پاکستان فلسطین کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

  • اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد سے ملاقات

    اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد سے ملاقات

    اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے/ سفیر، جیروم بونافون نے پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی ہے۔

    وفد کی قیادت پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے، پاکستانی وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    بلاول بھٹو نے انھیں آگاہ کیا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی معتبر تحقیقات یا ثبوت کے پاکستان پر عائد کرنا نہایت سنگین نتائج کا باعث بن رہا ہے۔

    انھوں نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر یکطرفہ فوجی حملوں، ہلاکتوں اور زخمیوں، شہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، سندھ طاس معاہدے کو من مانی طور پر معطل کرنے، اور بھارت کی مسلسل جارحانہ روش کی شدید مذمت کی جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے نازک اسٹریٹجک توازن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

    پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کے ذمہ دارانہ اور پُرامن رویے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کا مؤقف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے۔

    انھوں نے متنبہ کیا کہ بھارت خطے میں یکطرفہ حملوں کو "نیا معمول” (نیو نارمل) بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے ایٹمی خطے جیسے جنوبی ایشیا میں نہایت سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    انھوں نے اس امر پر زور دیا کہ سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پاکستان میں ہو رہے ہیں اور پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے، انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، بشمول اُن عناصر کے جو بھارت سے مالی و مادی معاونت حاصل کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور دہشتگردی جیسے سنگین مسئلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا پُرامن حل، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

    انھوں نے فرانس سے اپیل کی کہ وہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاکستان و بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے کردار ادا کرے۔

    اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے ملک کی حمایت اور بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مکالمے کی ضرورت پر زور دیا، انھوں نے تحمل، مکالمے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

    وفد میں شامل اراکین، حنا ربانی کھر، شیری رحمٰن، ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر خان، جلیل عباس جیلانی، تہمینہ جنجوعہ، بشریٰ انجم بٹ اور سید فیصل سبزواری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عاصم افتخار 

    بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عاصم افتخار 

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بیان میں کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری عالمی اقدام ضروری ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کےعوام بھارتی جبروتشدد کاشکار ہیں اور بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی حملوں میں 40شہری شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے لیکن پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صرف فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے خبردار کردیا

    غزہ کے حوالے سے پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں پر حملے پرسلامتی کونسل کو فوری ردعمل دیناچاہئے، انسانی امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو تحفظ دیا جائے۔

    گذشتہ روز پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا تھا بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے اور غیرمحدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سمندروں کو اسٹریٹجک محاذ آرائی کے بجائے مشترکہ خوشحالی کا ذریعہ ہونا چاہیے۔

  • اقوام متحدہ نے غزہ میں امدادی ٹرک بھیجنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا

    اقوام متحدہ نے غزہ میں امدادی ٹرک بھیجنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا

    اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ آٹا، بچوں کی خوراک اور طبی ساز و سامان لے جانے والے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امداد کی تقسیم میں مشکلات کے باعث اب تک ضرورت مند افراد تک کسی قسم کی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی دباؤ کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی بندش کے باعث اسرائیل کو متعدد ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی ہے جب کہ یورپی یونین نے بھی اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل برطانیہ کی حکومت نے 4 ملین پاؤنڈ (5.37 ملین ڈالر) کی انسانی امداد غزہ میں بھیجنے کا وعدہ کیا ہے کیونکہ انکلیو میں حالات خراب ہو رہے ہیں۔

    یہ اعلان برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کی جانب سے جنگ کے دوران برطانیہ کی طرف سے اسرائیل پر آنے والی کچھ سخت ترین سرکاری تنقید کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں اسرائیلی اقدامات کو ”شیطانی”اور ”قاتلانہ”قرار دیا گیا تھا۔

    پوپ لیو نے غزہ میں امداد کی فراہمی بحال کرنے کی اپیل کردی

    یہ اعلان اس وقت بھی آیا جب برطانیہ کی وزیر برائے ترقی جینی چیپ مین اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا دورہ کر رہی ہیں۔

  • بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے خبردار کردیا

    بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے خبردار کردیا

    نیویارک : پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے خبردار کیا بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے اور غیرمحدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سمندروں کو اسٹریٹجک محاذ آرائی کے بجائے مشترکہ خوشحالی کا ذریعہ ہونا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت دریاؤں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش اپنا رہا ہے، بھارتی اقدام معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، عاصم افتخار

    پاکستان کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم اپنے خطے میں سمندری مقامات پر غلبہ حاصل کرنے، قانونی ڈھانچہ کو کمزور کرنے یا کسی بھی بہانے یا بہانے سے دیگر ساحلی ریاستوں کے جائز مفادات کو پس پشت ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔

    سفیر عاصم نے کہا کہ سمندری سلامتی بین الاقوامی امن اور استحکام کے وسیع تر مقصد سے الگ نہیں ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سیاسی یا اسٹریٹجک فائدہ اٹھانے کے لیے سمندری مقامات کو آلہ کار بنانے کی کسی بھی کوشش کو اجتماعی طور پر مسترد کر دینا چاہیے۔

    شروع میں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ پوری انسانیت کا انحصار دنیا کے سمندروں اور سمندروں پر ہے، جس آکسیجن سے ہم سانس لیتے ہیں، اس حیاتیاتی تنوع تک جو تمام زندگیوں کو برقرار رکھتی ہے، معیشتوں، تجارت اور ملازمتوں تک جو سمندری صنعتوں کے ذریعے سپورٹ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سمندری توازن کو نقصان پہنچاتے ہیں اور جامع تعاون کے لیے جگہ کو محدود کرتے ہیں۔

  • غزہ کے 14 ہزار بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے، اقوام متحدہ

    غزہ کے 14 ہزار بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے، اقوام متحدہ

    اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے بعد سے اب تک غزہ کے ہزاروں بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔

    خوراک سے متعلق اقوام متحدہ کے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں 93 فیصد سے زائد یعنی تقریباً 9 لاکھ 30 ہزار بچے قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔

    اقوامِ متحدہ کے امدادی امور کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر تقریباً تین ماہ سے جاری مکمل اسرائیلی محاصرے کے بعد ہزاروں بچے فوری موت کے خطرے سے دوچار ہیں، جہاں قحط نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔

    بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے نمائندہ ٹام فلیچر نے کہا کہ 14 ہزار نوزائیدہ بچے اگلے 48 گھنٹوں میں موت کے خطرے میں ہیں۔

    اقوام متحدہ کے انسانی امور کے نائب سیکریٹری جنرل ٹام فلیچر نے یہ وارننگ اُس وقت دی جب اسرائیل نے پیر کے روز پانچ امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی، جس سے 10 ہفتوں سے جاری فلسطینی علاقے کی ناکہ بندی میں معمولی نرمی آئی ہے۔

    فلیچر کا کہنا ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں میں ان 14,000 بچوں میں سے جتنے زیادہ ہو سکے ان کی جان بچانا چاہتے ہیں۔

    برطانوی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے فلیچر نے بتایا پانچ ٹرکوں میں لائی گئی امداد ضرورت کے مقابلے میں ’’سمندر میں ایک قطرہ‘‘ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 2 مارچ سے اسرائیل نے غزہ میں تمام خوراک، ادویات اور دیگر جان بچانے والی امداد کے داخلے کو مکمل طور پر روک رکھا تھا، پیر کے روز پہلی بار کچھ امداد کے داخلے کی اجازت دی گئی مگر وہ ابھی تک تقسیم نہیں ہو سکی ہے۔

  • پاکستان نے عرب ملکوں کو بھارتی جارحیت اور پاکستانی جواب سے آگاہ کر دیا

    پاکستان نے عرب ملکوں کو بھارتی جارحیت اور پاکستانی جواب سے آگاہ کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے عرب ممالک کو بھارتی جارحیت اور پاکستانی جواب سے آگاہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے حوالے سے عرب گروپ کو تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

    مستقل مندوب عاصم افتخار نے گروپ کو بتایا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کی، جس پر پاکستان نے یو این چارٹر کے تحت دفاع کے حق کا برابر استعمال کیا۔

    عاصم افتخار نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، اس لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔

    عاصم افتخار نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی مؤقف کو سمجھنے پر عرب گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔


    بھارت اسرائیل ہے اور نہ ہی پاکستان فلسطین، دوبارہ حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر


    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے ترک میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے اب اکسایا تو رد عمل فوری اور بے رحمانہ ہوگا، بھارت اسرائیل ہے نہ ہم فلسطین، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔

    انھوں نے کہا بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے علاقائی اور عالمی امن کے لیے اچھا ہوگا، دنیا جانتی ہے پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، بھارت دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے مدد کی درخواست کی تھی، اور نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جرنیلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیے۔

  • روہنگیا مسلمانوں  کو سمندر میں پھینکنے کا معاملہ ،  بھارت سے جواب طلب

    روہنگیا مسلمانوں کو سمندر میں پھینکنے کا معاملہ ، بھارت سے جواب طلب

    نیویارک : اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کیساتھ انسانیت سوزسلوک پر بھارت سے جواب طلب کرلیا اور کہا روہنگیا پناہ گزینوں کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھینکنا اشتعال انگیزی سےکم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کیساتھ انسانیت سوزسلوک پر اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا ، بھارت خطے میں امن کوتہہ و بالاکرنے کےساتھ ساتھ انسانیت سوزمظالم بھی ڈھا رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 8 لاکھ سےزائدفوج نہتے کشمیریوں کے ساتھ بدترین سلوک کر رہی ہے ، بھارتی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بھی بدترین سلوک روارکھا ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھارتی حکام نے دہلی سےدرجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کوانڈمان منتقل کیا، کشتی کے ذریعے بحیرہ انڈمان عبور کروا کر زبردستی میانمار کے جزیرے میں اتاراگیا تاہم پناہ گزین ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے مگران کےبچ جانےکی خبرنہیں آئی۔

    میانمار میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کےخصوصی نمائندےٹام اینڈریوز نے بیان میں کہا کہ روہنگیاپناہ گزینوں کوبحری جہازوں سے سمندر میں پھینکنااشتعال انگیزی سےکم نہیں، واقعے کی مزیدمعلومات حاصل کررہے ہیں،بھارتی حکومت سے بھی کہاہےحساب دیں۔

    ٹام اینڈریوز کا مزید کہنا تھا کہ ایسےاقدامات پرگہری تشویش ہےجوبین الاقوامی تحفظ کےاصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے 3 مارچ کو اینڈریوز نے بھارت کو مراسلہ بھیجا، روہنگیا پناہ گزینوں کی زبردستی واپسی پرتشویش ظاہر کی گئی۔

    اقوام متحدہ نے کہا کہ ٹام اینڈریوز نےبھارت سے حراستوں کے خاتمے اور حراستی مراکز تک رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔