Tag: اقوام متحدہ

  • اقوام متحدہ کا دہرامعیار،اسرائیل سے ہمدردی، حماس کی مذمت

    اقوام متحدہ کا دہرامعیار،اسرائیل سے ہمدردی، حماس کی مذمت

    غزہ : بےگناہ فلسطینیوں کی شہادت پراقوام متحدہ کا دہرا معیار سامنےآگیا، بان کی مون نے مظلوم فلسطینوں کے بجائے بے ضرر راکٹ حملوں پر اسرائیل سے ہمدردی کرتے ہوئے حماس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    فلسطینیوں کے خون ناحق پر اقوام متحدہ کی بے حسی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، جنگ بندی کی کوششوں کے لئے مشرق وسطی میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے جارحیت پسند اسرائیل کی دل جوئی کرنا زیادہ اہم سمجھا، بان کی مون نے راکٹ حملوں اور حماس کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    بان کی مون کے ساتھ موجود اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر حملوں کو اپنے دفاع کا حق قرار دیا، اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کو آئی ایس آئی ایس اور بوکوحرام جیسی تنظیم قرار دیا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ کے بحران کے خاتمے کے لئے لڑائی روک کر بات چیت شروع کریں۔

  • دنیا کا دوسرا بڑا شہر نئی دہلی مسائل کی آماجگاہ بن گیا

    دنیا کا دوسرا بڑا شہر نئی دہلی مسائل کی آماجگاہ بن گیا

    دہلی : دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر نئی دہلی مسائل کی آماجگاہ بن گیاہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے حال ہی میں دہلی کو دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر قرار دیا گیا ہے، بے تحاشہ مسائل کی وجہ سے بھارتی دارالحکومت میں بسنے والے لاکھوں افراد کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ۔

    اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ دیہات سے نقل مکانی کرکے نئی دہلی آرہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر ٹریفک کے مسائل کے ساتھ  پانی کی قلت کا بھی شکار ہے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال قائم رہی تو اگلے کچھ  برسوں میں بھارتی دارالحکومت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن سکتا ہے۔

  • اسرائیلی جارحیت۔مزید بیس افرادشہید،تعداد تین سوسترہوگئی

    اسرائیلی جارحیت۔مزید بیس افرادشہید،تعداد تین سوسترہوگئی

    غزہ میں اسرائیلی فوج نے اپنے اہداف کا دائرہ وسیع کردیا۔اسرائیلی جارحیت نے مزید بیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔شہید فلسطینیوں کی تعداد تین سو ستر ہوگئی۔ اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ دن بہ دن زور پکڑتا جارہاہے اسرائیلی فورسز کی پر تشدد کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے تین سو سے تجاوز کرگئی، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں ضلع شجایا سے بیس افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ۔گزشتہ رات صیہونی فوج نے غزہ میں واقع اسپتال پربمباری کی۔ جس میں درجنوں فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔فلسطین کے ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق اسرائیل فوج کی بمباری کے سبب ہزاروں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج قطر پہنچیں گے جہاں وہ قطری حکام کی مدد سے حماس کے ساتھ غزہ میں قیامِ امن کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔بان کی مون فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بھی کرینگے۔

  • غزہ:تازہ فضائی حملہ 10فلسطینی شہید، بان کی مون کا مشرقی وسطی کا دورہ

    غزہ:تازہ فضائی حملہ 10فلسطینی شہید، بان کی مون کا مشرقی وسطی کا دورہ

    غزہ : جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون جنگ بندی کیلئے آج اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کرینگے ۔

    غزہ پر جاری اسرائیل کی ظلمانہ کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، آج صبح فلسطین کے علاقے خان یونس پر تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت دس افراد شہید ہوگئے، حملہ ایک مسجد کے باہر کھڑے افراد پر کیا گیا ۔

    بارہ روز سے اسرائیلی جارحیت میں اب تک تین سو سے زائد فلسطینی شہید اور بائیس سو سے زائد زخمی ہوگئے،نہتے فلسطینیوں پر حملے روکنے کیلئے سیکریٹری جنرل بان کی مون آ ج مشرقی وسطی کا دورہ کرینگے اور دونوں فریقین کو جنگ بندی کیلئے آمادہ کرینگے۔

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے، جسمیں جنگ بندی کیلئے زور ڈالا جائے گا، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے پیادہ دستے اور ٹینک، غزہ میں داخل ہوئے تو لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر پناہ گاہوں کا رُخ کیا، فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد تقریباً دُگنی ہو کر چالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔