Tag: الائیڈ بینک

  • الائیڈ بینک کے فی حصص کی قیمت ایک سو دس روپے مقرر

    الائیڈ بینک کے فی حصص کی قیمت ایک سو دس روپے مقرر

    اسلام آباد  : کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے الائیڈ بینک کے حکومتی حصص کی ایک سو دس روپے فی شئیر کے حساب سے فروخت کی منظوری دے دی۔

    کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نجکاری محمد زبیر نے بتایا کہ بُک بلڈنگ میں بینک کی فی حصص قیمت ایک سو دس روپے طے ہوئی ہے۔ جو حکومت کی مقرر کردہ فلور پرائس ایک سو پانچ روپے سے پانچ روپے زائد ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ نجکاری کمیشن کو تیرہ کروڑ دس لاکھ حکومتی حصص کی فروخت کے لیے مقامی اور غیر ملک سرمایہ کاروں سے اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ شیئرز کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ حکومت کو الائیڈ بینک کے شئیرز کی فروخت سے چودہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز حاصل ہونگے۔

  • الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کا آغاز

    الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کا آغاز

    لاہور: الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے ۔ الائیڈ بینک کے حصص کی فلور پرائس ایک سو پانچ روپے مقرر کی گئی ہے، حکومتی کی جانب سے الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے اور اس کا اختتام گیارہ دسمبر کو چام پانچ بجے ہوگا۔

    حکومت اپنی تحویل میں موجود تیرہ کروڑ دس لاکھ شیئرز مالیاتی اداروں اور بڑے سرمایہ کاروں کو پیش کرے گی، حکومت نے اے بی ایل کےحصص کی قیمت اسٹاک مارکیٹ کی قیمت سے سات فیصد کم رکھی ہے ۔

    حکومت نے الیگزر سیکیورٹیز ، ایم سی بی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کو لیڈ مینجر مقرر کیا ہے۔

  • الائیڈ بینک کے شیئرزکل سے فروخت کئے جائیں گے

    الائیڈ بینک کے شیئرزکل سے فروخت کئے جائیں گے

    لاہور: کابینہ کی کمیٹی برائےنجکاری کے اجلاس میں آج الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کیلئے فلور پرائس طے کی جائے گی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق حکومتی تحویل میں موجودہ الائیڈ بینک کے دس فیصد کے شیئرز کی فروخت کیلئے آج فلور پرائس کی منظوری دی جائے گی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو پچاسی روپے فی شیئر کے حساب سے نو ارب ستاسی کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے ۔حکومت نے الیگزر سیکیورٹیز، ایم سی بی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کو لیڈ مینجرمقرر کیا ہے ۔

    الائیڈ بینک کے حکومتی حصص دس اور گیارہ دسمبر کو فروخت کئے جائیں گے۔

  • الائیڈ بینک کےدس فیصدحصص کی دسمبرتک فروخت

    الائیڈ بینک کےدس فیصدحصص کی دسمبرتک فروخت

    اسلام آباد: چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نےکہا ہےکہ الائیڈ بینک کےدس فیصدحصص دسمبرتک فروخت کردیئےجائیں گے۔اچھی قیمت ملنےپر اُو جی ڈی سی ایل کےحصص پھرفروخت کرینگے۔

    چیئرمین نجکاری کمیشن کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ الائیڈ بینک کے دس فیصد حصص کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیر کا تقرر کردیا ہے۔جبکہ حبیب بینک کےحکومتی حصص کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیرکا تقرر دو ہفتوں میں کردیا جائے گا۔

    حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا عمل مارچ دو ہزار پندرہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کا عمل اگر کامیاب نہیں رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگربجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری نہ کی جائے۔

    حکومت لیسکو،پیسکو اور آئیسکو کی نجکاری اپنی مقررہ وقت پر کرے گی۔

  • حکومت نےالائیڈ بینک فروخت کرنے کی تیاری کرلی

    حکومت نےالائیڈ بینک فروخت کرنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد: اُو جی ڈی سی ایل کی نجکاری میں کامیاب نہ ہونےوالےنجکاری کمیشن نے اب سرکاری شعبےکےمنافع بخش بینک الائیڈبینک کی نجکاری کاعمل شروع کردیاہے۔

    چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس جمعےکو اسلام آبادمیں ہوا۔اجلاس میں الائیڈ بینک کےشئیرز غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنےکیلئےمالیاتی مشیر مقررکرنےکا جائزہ لیاگیا۔

    ذرائع کےمطابق ملک کےدوسرےسب سےبڑےسرکاری اور منافع بخش الائیڈبینک کی نجکاری کاعمل شروع کردیاگیاہے۔میاں منشاکے ایم سی بی بینک،،ایلگزر سیکیورٹیز اور اےکےڈی سیکیورٹیز پر مشتمل کنسورشیم کومالیاتی مشیرمقررکردیاگیاہے۔