Tag: الازہر گارڈن کا دورہ

  • کور کمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کور کمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتوں میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    کور کمانڈر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور اپیکس کمیٹی کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ملاقات میں دہشتگردی میں ملوث افراد کے کیس فوجی عدالتوں میں بھجوانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سندھ کی اہم انتظامی شخصیات کے درمیان ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب صوبے خصوصا کراچی میں دہشت گردوں اور سماج دشمنوں کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

    اس سے قبل کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دیگراہم امور پر بات چیت ہوئی۔

  • کور کمانڈر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات

    کور کمانڈر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات

    کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر ہاوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں صوبے اور کراچی میں امن ومان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    کراچی میں امن عامہ کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے،رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور قیام امن کیلئے ان کی کوششوں کی تعریف کی ۔

     گورنر سندھ نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال پر شہر کے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے ۔

     انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، گورنر سندھ نے بتایا کہ شہر کی تاجر برادری نے رینجرز کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی بھرپور تعریف کی ہے ۔

  • کور کمانڈر کراچی کا الاظہر گارڈن کا دورہ، شہید ہونے والوں کے لواحقین سےملاقات

    کور کمانڈر کراچی کا الاظہر گارڈن کا دورہ، شہید ہونے والوں کے لواحقین سےملاقات

    کراچی : کور کمانڈر کراچی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے تمام بڑے ملزم پکڑے جاچکےہیں،وہ شہید ہونےوالوں کےلواحقین سے تعزیت کے لیے الاظہر گارڈن پہنچے، لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل جیل کا دورہ بھی کیا۔

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا، اُنہوں پولیس حکام سے ملاقات کی اور جیل سیکورٹی پر بریفنگ لی، کورکمانڈر نے ڈیوٹی پر موجود آرمی اور رینجرز اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

      کور کمانڈر کراچی کے قافلے نے یہاں سے الاظہر گارڈن کا رخ کیا، الاظہر گارڈن کراچی کے صفورہ گوٹھ سانحے کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا، اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد اس اپارٹمنٹ کے رہائشی تھے۔

    کور کمانڈر شہید ہونے والوں کے ورثاء سے ملاقات کے لیے پہنچے، لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ سانحہ صفورہ کو بھلایا نہیں جاسکتا۔