Tag: الباما

  • الباما : گھر کے آنگن میں سیلابی پانی کے ساتھ مگرمچھ بھی آگیا، ویڈیو وائرل

    الباما : گھر کے آنگن میں سیلابی پانی کے ساتھ مگرمچھ بھی آگیا، ویڈیو وائرل

    الباما : امریکی ریاست میں الباما میں سمندری طوفان سیلی نے جہاں تباہی مچادی ، وہیں خاتون کی ایک ویڈیو نے سب حیران کردیا ، خاتون کے گھر کے آنگن میں سیلابی ریلے کے ساتھ مگرمچھ بھی آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الباما میں ایک خاتون نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مگرمچھ سمندری طوفان سیلی کے باعث سیلابی ریلے کے ساتھ اس کے آنگن میں آگیا اور سیلابی پانی میں تیراکی کے مزے لینے لگا۔

    بینیٹ نے پیغام میں لکھا کہ مگر مچھ 10 یا 12 فٹ لمبا ہے ، ہم پانی ، مچھلی اور زہریلے سانپوں کے گرد گھیرے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے سمندری طوفان سیلی نے امریکا کی ریاست الباما میں تباہی مچادی ہے، اس سمندری طوفان کی وجہ سے فلوریڈا اور الاباما میں لاکھوں  افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ آندھی کے سبب مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ۔

    یاد رہے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں  کاؤنٹی ہلزبورف میں ایک مگرمچھ گھر میں گھس کر عقبی صحن میں بنے سوئمنگ پول میں تیراکی کے مزے لے رہا تھا، تاہم گھر والے اسے دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے۔

    گھر کے مالک کارلوس ریورا کا کہنا تھا کہ اس نے دیکھا کہ عقبی صحن کے پول میں ایک مگرمچھ مزے سے تیر رہا ہے، اس نے فوراً گھر کے دیگر افراد کو خبردار کر دیا کہ سوئمنگ پول میں مگرمچھ ہے، تاہم سب یہ سمجھے کہ وہ مزاق کر رہا ہے تاہم جب انھوں نے دیکھا تو سب خوف زدہ ہو گئے تھے۔

  • بہادر کتا گھر کا راستہ بھول جانے والی 4 سالہ بچی کی حفاظت کرتا رہا

    بہادر کتا گھر کا راستہ بھول جانے والی 4 سالہ بچی کی حفاظت کرتا رہا

    امریکا میں 4 سالہ بچی جنگل میں بھٹک گئی، اس کے ساتھ موجود وفادار کتا پولیس کے وہاں پہنچنے اس کی حفاظت کرتا رہا۔

    امریکی ریاست الباما کی رہائشی 4 سالہ ویڈی اپنے گھر کے لان سے 70 سالہ آیا کی نظر بچا کر باہر نکلی اور قریب موجود جنگل میں جا کر کھیلنے لگی تاہم اس کے بعد واپسی کا راستہ بھول گئی۔

    اگلے دو دن تک بچی کا کوئی سراغ نہ ملا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے سینکڑوں اہلکار اور رضا کار ڈرونز اور گھوڑوں کی مدد سے اسے تلاش کرتے رہے اور بالآخر 48 گھنٹوں بعد اس تک پہنچ گئے۔

    ایک رضا کار کے مطابق وہ کتے کے بھونکنے کی آواز سے اس تک پہنچے تو دیکھا کہ کتا بچی کی حفاظت کے لیے چوکس کھڑا تھا، تاہم لوگوں کی بڑی تعداد اپنی طرف آتا دیکھ کر وہ بھاگ نکلا۔

    پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر جھاڑیوں سے لگنے والی معمولی خراشیں ہیں، ان کے علاوہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

    بچی کی بحفاظت تلاش کے بعد اس کے اہلخانہ نے پولیس اور تمام رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا۔ بچی کی دادی کا کہنا ہے کہ ان کا بہادر اور وفادار کتا بھی چند گھنٹوں بعد گھر لوٹ آیا ہے۔

  • شقی القلب والدین نے معصوم بچے کو بھوکا رکھ کر مار دیا

    شقی القلب والدین نے معصوم بچے کو بھوکا رکھ کر مار دیا

    امریکی ریاست الباما میں اپنے 3 سالہ بچے کو فاقوں سے ہلاک کرنے والے والدین پر مقدمے کی کارروائی جلد شروع کردی جائے گی اور انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    الباما کے علاقے ہنٹسول میں پیش آنے والے اس دلدوز واقعے کے ذمہ دار والدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، والدین نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو بھوکا رکھ کر اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔

    شعوری طور پر کی جانے والی اس بدترین غفلت کے بعد اب فریڈرک انتھونی اور اہلیہ ایشلے الزبتھ کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    3 سالہ بچے کی موت چند ماہ قبل ہوئی تھی، بچے کے بے ہوش پائے جانے پر گھر والوں نے ایمرجنسی سروس طلب کی تھی جنہوں نے آ کر بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

    بچے کا وزن صرف 13 پونڈز تھا جبکہ اس کا گھر میں موجود 4 سالہ بھائی بھی صرف 15 پونڈز کا تھا۔ پوسٹ مارٹم سے علم ہوا کہ بچہ بھوک سے جاں بحق ہوا۔

    والدین پر چائلڈ ابیوز کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد مقدمے کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔

  • ماں اور سوتیلے باپ کا 1 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    ماں اور سوتیلے باپ کا 1 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    امریکا میں ماں اور سوتیلے باپ نے 1 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کر کے اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

    افسوسناک واقعہ امریکی ریاست الباما میں پیش آیا جہاں ماں اور سوتیلے باپ نے 1 سالہ بچے پر شدید تشدد کیا اور اسے بھوکا رکھا، بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

    بچے کی ماں، 27 سالہ ماریہ اور اس کے شوہر 28 سالہ جوز کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ ماں بچے کو اس وقت اسپتال لے کر آئی جب وہ مرنے کے قریب تھا اور سانس بھی نہیں لے پارہا تھا، وہ گھر کے قریب 2 اسپتال موجود ہونے کے باوجود اسے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ایک اور اسپتال لے کر آئی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق بچہ غذائی قلت کا شکار تھا، اس کے جسم میں کئی فریکچرز تھے جبکہ اس کے دماغ میں اندورنی طور پر خون بہہ رہا تھا۔ ان کے مطابق اگر بچے کو مزید کچھ دیر تک اسپتال نہ پہنچایا جاتا تو اس کی موت واقع ہوجاتی۔

    مقامی پولیس چیف کے مطابق ان کے 26 سالہ کیریئر میں یہ کسی کم عمر پر تشدد کا بدترین واقعہ ہے۔

    پولیس رپورٹس کے مطابق ماریہ اس سے قبل بھی گھریلو تشدد کے واقعات میں ملوث رہ چکی ہے، اس کا شوہر جوز غیر قانونی تارک وطن تھا۔

    جوڑے کے گھر میں مزید 2 بچے ہیں جن کی عمریں 4 سال اور 1 ماہ ہے۔ پولیس نے دونوں بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • امریکی ریاست الباما میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی

    امریکی ریاست الباما میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی

    الباما: امریکی ریاست الباما میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی، بگولے کی زد میں آنے والے متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہوا کے بگولے نے امریکی ریاست الباما کو اپنی لپیٹ میں لے کر متعدد مکانات تباہ کر دیے، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    [bs-quote quote=”بگولے سے بچنے کے لیے مقامی لوگوں نے گھروں کے تہ خانوں میں پناہ حاصل کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ کن ٹورنیڈو کے بعد قوسِ قزح کے رنگ نمایاں ہو گئے، تاہم متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔

    رپورٹس کے مطابق بگولے نے وسطی الباما کو نشانہ بنایا، بگولے سے بچنے کے لیے مقامی لوگوں نے گھروں کے تہ خانوں میں پناہ حاصل کی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بگولے کی زد میں آنے والے سات گھروں کے علاوہ سو سالہ قدیم چرچ بھی تباہ ہو گیا، جب کہ دوسرے چرچ کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق متعدد لوگوں کو گھروں کے تہ خانوں سے بچایا گیا، جو معمولی زخمی ہوئے۔ خیال رہے کہ ہوا کے بگولے کی آمد سے قبل علاقے میں وارننگ سائرن بھی بجایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  میکسیکو: تیل کی پائپ لائن میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    دریں اثنا میکسیکو میں آئل پائپ لائن میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے، دھماکا جمعے کو اس وقت ہوا جب مقامی افراد کی بڑی تعداد پائپ لائن سے خارج ہونے والے فیول کو جمع کرنے میں مصروف تھی۔