Tag: البرٹا

  • شتر مرغوں کی ایک ’ٹولی‘ کے فرار کی ویڈیو وائرل

    شتر مرغوں کی ایک ’ٹولی‘ کے فرار کی ویڈیو وائرل

    البرٹا: کینیڈا میں شتر مرغوں کی ایک ’ٹولی‘ کے فرار کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ٹولی نے سڑک پر نہ صرف شہریوں کو پریشانی سے دوچار کیا بلکہ پولیس کی بھی دوڑیں لگوا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں البرٹا کے علاقے ٹیبر میں ایک شخص کے فارم سے 20 کے قریب شتر مرغ فرار ہو گئے، پولیس نے پانچ گھنٹوں کی مشقت کے بعد بھاگتے پھرتے شتر مرغوں کو قابو میں کیا۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو صارفین نے بے حد پسند کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی گاڑی ایک شترمرغ کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔

    ایک موقع پر پولیس اہل کار نے چلتی گاڑی میں شتر مرغ کو گردن سے پکڑنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا، اور پرندہ سڑک پر اس کی گاڑی سے ٹکرا کر گرا، لیکن پھر اٹھ کر بھاگ گیا۔

    پولیس کے مطابق اگرچہ تمام شترمرغ پکڑ لیے گئے تاہم ان میں سے ایک شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔

    پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جب انھیں پہلی کال موصول ہوئی تو انھوں نے اسے جعلی کال سمجھا، تاہم اس کے بعد کئی لوگوں کی کالیں آئیں، جن میں کہا جا رہا تھا کہ بڑی تعداد میں شتر مرغ بھاگتے پھر رہے ہیں، اور ٹریفک میں خلل ڈال رہے ہیں۔

  • کینیڈا میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پرتبائی کا خدشہ

    کینیڈا میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پرتبائی کا خدشہ

    کینیڈا: فورٹ میک مرے شہر کو خالی کروانے میں قافلے کو 200 فٹ بلند آگ کے شعلوں سے مذمت کا سامنا ہے.

    تفصیلات کے مطابق البرٹا صوبے میں شہر کے مختلف حصے رواں ہفتے پھیل جانے والی جنگل کی آگ کی زد میں آ کر تباہ ہو گئے ہیں، حکام کےمطابق 24 گھنٹوں میں آگ دگنی ہوجائےگی.

    Canada-post-1

    حکومت کی جانب سے شہریوں کومکانات خالی کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ 5000 سے زائد افراد کو طیاروں کی مدد سے نکالا گیا.

    canada-post-2

    ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 300 سے زیادہ پروازوں کے ذریعے فورٹ میک مرے سے ہزاروں افراد کو صوبائی دارالحکومت ایڈمونٹن پہنچایا گيا ہے۔

    ڈیڑھ ہزار گاڑیوں کے قافلے کو جمعے کی شام شہر کے جنوبی حصے سے گزرنا تھا لیکن شدید دھوئیں کے باعث سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا .

    canada-post-3

    البرٹا کی صوبائي حکومت نے شہر چھوڑنے والوں کے لیے دس کروڑ ڈالر رقم کا اعلان کیا ہے.

    البرٹا کی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شدید تباہی کو درست کرنے میں مہینوں لگیں گے۔

    canada-post-4

    انہوں نے کہا کہ شہر کا اندورنی حصہ محفوظ ہے، اسپتال کام کررہے ہیں اور تمام ترسہولیات موجود ہیں.

    یاد رہے یہ شہر کینڈا کے تیل پیدا کرنے والے علاقے میں ہے،آگ لگنے کی وجہ سے ایک تہائي تیل کی پیداوار روک دی گئي ہے۔