Tag: الجیریا

  • شادی سے انکار پر نوجوان نے ٹیچر کو آگ لگا دی

    شادی سے انکار پر نوجوان نے ٹیچر کو آگ لگا دی

    وزو: الجزائر کے مشرقی صوبے میں نوجوان نے اسکول ٹیچر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق الجزائز کے مشرقی صوبے  تیزی ورو میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر اسکول ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے خاتون کا جسم 60 فیصد تک جھلس گیا۔

    فرانسیسی زبان کی ٹیچر 28 سالہ ریما عنان کو ان کے ہمسائے نے شادی کی بات کی تھی تاہم ریما نے معذرت کرتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا تھا۔

    گزشتہ روز ریما اسکول سے گھر واپس جا رہی تھی کہ ہمسائے نے ریما کو بس پر سوار ہوتے دیکھا تو اس پر حملہ کر دیا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

    ریما عنان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا ہے، ان کا علاج الجزائر میں نہیں ہو سکتا۔

    جس کے بعد ریما کو فوری طور پر فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسپین لے جایا گیا، سوشل میڈیا پر ریما عنان کے یورپ میں علاج کے لیے امدادی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

    ریما کے چچا زاد بھائی کا کہنا تھا کہ ’’شادی سے انکار کے بعد ہمسایہ ریما کو تنگ کرتا رہتا تھا، ریما نے اس کی وجہ سے فرانس جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔‘‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے بعد ریما درد سے کراہ رہی ہے، وہ مسلسل  کہہ رہی تھی کہ اس نے مجھے جلا دیا، میرا مستقبل تباہ کر دیا۔

  • جنگلات میں ہولناک آتش زدگی، درجنوں افراد ہلاک

    جنگلات میں ہولناک آتش زدگی، درجنوں افراد ہلاک

    شمالی افریقی ملک الجیریا میں جنگلات میں ہولناک آتش زدگی سے 26 افراد ہلاک ہوگئے، سینکڑوں مکانات کے رہائشیوں کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق الجیریا کے جنگلات میں آتش زدگی سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    الجیریا کے وزیر داخلہ نے آگ لگنے کے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تیونس کی سرحد کے قریب واقع جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لے رہے ہیں۔ آگ کی وجہ سے 350 رہائشیوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی الجیریا میں ہر سال آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں، گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے واقعے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 1 لاکھ ایکڑ زمین مکمل طور پر جل گئی تھی۔

  • الجیریا کے صدر عبدالعزیز بوتوفلیخا کا استعفی تسلیم کر لیا گیا، کونسل کی تصدیق

    الجیریا کے صدر عبدالعزیز بوتوفلیخا کا استعفی تسلیم کر لیا گیا، کونسل کی تصدیق

    الجزائر : الجیریا کی آئینی کونسل نے بیس برس سے صدارت پر براجمان 82 سالہ صدر عبدالعزیز بوتوفلیخا کا استعفیٰ تسلیم کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر عبدالعزیز  بوتوفلیخا گزشتہ 20 برس نے صدارت کی کرسی پر قبضہ جمائے ہوئے تھے، عارضہ قلب میں مبتلا عبدالعزیز نے پانچویں مرتبہ صدارتی الیکشن میں شامل ہونے کی منصوبہ بندی پہلے ہی ترک کردی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الجیریا کی آئینی کونسل نے پارلیمان کو صدر کی پوزیشن کی دستیابی کے بارے میں باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ الجیرین صدر نے اپنی مستعفی ہوتے ہوئے عوام سے معافی بھی مانگی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ’وہ مملکت کی ترقی میں اپنا حصّہ شامل کرنے پر فخر محسوس کرتے تھے لیکن انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی ذمہ داری انجام دینے میں ناکام ہوگئے‘۔

    عبدالعزیز بوتوفلیخا کا کہنا تھا کہ انہیں سیاست چھوڑتے ہوئے الجیریا کے مستقبل کے حوالے سے نہ ہی کوئی خوف ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی افسوس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائیوں اور بہنوں ’آپ کے شفقت و احترام پر آپ کا شکر گزار ہوں، انسان سے غلطی ہوتی ہے، میں آپ سے ہر غلطی کی معافی مانگتا ہوں‘۔

    مزید پڑھیں : الجیرین عوام کا احتجاج، صدرعبدالعزیز 20 سال بعد عہدے سے مستعفی

    خیال رہے کہ صدر عبدالعزیز نے ایک روز قبل چھ ہفتوں کے شدید عوامی احتجاج کے نتیجے میں استعفیٰ دیا تھا، الجیریا کے آرمی چیف نے بھی گزشتہ کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد صلاح کا کہنا تھا کہ ’عبدالعزیز مزید اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل نہیں ہیں انہیں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے‘۔

  • پاک بحریہ کے جہاز کا الجیریا کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز کا الجیریا کی بندرگاہ کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی افریقی ملک الجیریا کی بندرگاہ الجزائر کا دورہ کیا۔ الجزائر نیول بیس کے کمانڈر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے کسی بھی جہاز کا الجزائر کی بندرگاہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈر سینٹرل میری ٹائم ریجن سے ملاقات کی۔

    مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی چیف آف آپریشنز سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے وفد نے الجیرین نیول اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔ الجیرین نیول اکیڈمی کمانڈنٹ نے وفد کا استقبال کیا۔

    الجیریا کی سول و عسکری رہنماؤں نے پی این ایس اصلت کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر دونو ں ممالک کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔