Tag: الرٹ

  • برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

    برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

    لندن: برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا، ملک کے بیشتر حصوں میں گرم موسم کا نیا ریکارڈ بن سکتا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں سخت گرمی کی لہر اگلے ہفتے کے اوائل تک جاری رہے گی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں رواں ہفتے شدید گرمی کی لہر اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے دوران انگلینڈ اور ویلز کے بڑے حصوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    پیر کو محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جنوبی اور وسطیٰ انگلینڈ اور ویلز میں رواں ہفتے کے بیشتر حصے میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ منگل کو جنوب مشرقی انگلینڈ میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جانے کا امکان ہے۔

    تاہم انگلینڈ کا موسم اسپین اور پرتگال کے درجہ حرارت اور ہیٹ ویو سے پھر بھی کئی ڈگری کم ہوگا جہاں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جاتا رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی ڈپٹی چیف میٹرولوجسٹ ربیکا شیرون نے بتایا کہ برطانیہ میں سخت گرمی کی لہر اگلے ہفتے کے اوائل تک جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار اور پیر تک جنوب مشرقی انگلینڈ میں درجہ حرارت 35 ڈگری سے زیادہ رہنے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے مکمل یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوسری جگہوں پر، انگلینڈ اور ویلز میں درجہ حرارت کافی حد تک 32 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو سکتا ہے، اور مزید شمال میں اوسطاً سے زیادہ 20 سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

    25 جولائی 2019 کو مشرقی انگلینڈ کے کیمبرج بوٹینک گارڈن میں برطانیہ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، شیرون کا کہنا ہے کہ ماہرین موسمیات اس ریکارڈ کے ٹوٹنے کو خارج از امکان نہیں سمجھتے تاہم فی الوقت یہ صرف ایک امکان ہی ہے۔

    شدید گرمی کی وارننگ کو امبر یا گہرے زرد رنگ کے طور پر درجہ بندی میں رکھا گیا ہے جو حد درجہ 3 میں سے دوسرے نمبر پر ہے، اس شدت کی گرمی روزمرہ کی زندگی اور لوگوں کی صحت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

    میٹ آفس نیشنل کلائمٹ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ مارک میکارتھی نے بتایا کہ یورپ بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید حدت میں اضافہ برطانیہ میں گرم موسم کے نئے ریکارڈ کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔

  • پولیس افسران اور اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ، تھریٹ الرٹ جاری

    پولیس افسران اور اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ، تھریٹ الرٹ جاری

    اسلام آباد: حساس اداروں نے پولیس افسران اور اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے کا انکشاف کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ ہو سکتی ہے۔

    تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہل کاروں کو اغوا بھی کیا جا سکتا ہے، اس لیے متعلقہ سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیں۔

    تھریٹ الرٹ کے مطابق ٹارگٹ کلرز نے اس مقصد کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر I-9 میں واقع پولیس چیک پوسٹ کی جاسوسی بھی کی ہے۔

    تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکوں پر بھی پولیس اہل کاروں کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے، اس لیے خفیہ آپریشن اور سرچ آپریشن فوری طور پر شروع کیے جائیں۔

    اس تھریٹ الرٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی والے ہوشیار! شدید گرمی کا الرٹ جاری

    کراچی والے ہوشیار! شدید گرمی کا الرٹ جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کل سے شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا گیا، شدید گرمی کی نئی لہر یکم اپریل تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا، کراچی میں کل درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی نئی لہر یکم اپریل تک جاری رہے گی۔

    اس دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، گرم اور خشک ہوا سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

  • سعودی عرب: موسم کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: موسم کا الرٹ جاری

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر شہروں میں تیز ہوائیں چلیں گی جس کے باعث سمندر میں طغیانی بھی پیدا ہوگی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی۔

    محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، تبوک، شمالی حدود، الجوف، القصیم اور مشرقی ریجنز میں ہوا میں تیزی محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ کے علاوہ تمام ساحلی علاقوں میں رات 8 بجے تک تیز ہوا چلنے کا امکان ہے جس کے باعث دھول مٹی اڑے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی۔ اسی سے ملتی جلتی کیفیت مدینہ منورہ کے علاوہ الحناکیہ اور الیتمہ میں ہوگی تاہم یہاں فضا گرد آلود رہے گی۔

    بدر، ینبع اور الرایس کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی۔

    دوسری جانب ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا کہنا ہے کہ ریاض میں موسم اعتدال کی طرف مائل رہے گا، فجر کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ جبکہ دوپہر میں زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ ہوگا۔

  • کراچی والے ہوشیار! گرمی کا الرٹ جاری

    کراچی والے ہوشیار! گرمی کا الرٹ جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کا الرٹ جاری کردیا گیا، شہر میں پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کا الرٹ جاری کر دیا، شہر میں 25 سے 27 مارچ کے دوران شدید گرمی ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم گرم اور خشک ہوا کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس ہوگی۔

    شہر قائد میں 27 مارچ کے بعد گرمی میں کمی کا امکان ہے۔

  • موسم کی تازہ ترین صورت حال، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

    موسم کی تازہ ترین صورت حال، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

    کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی تازہ ترین صورت حال کے ساتھ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر (رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، اور جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری / ژالہ باری متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔

    پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات بھی جاری ہوئی ہیں، تاکہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کیے جا سکیں۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورت حال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

  • سمندری طوفان شاہین کے حوالے سے ایک اور الرٹ جاری

    سمندری طوفان شاہین کے حوالے سے ایک اور الرٹ جاری

    کراچی: محکمہ موسمیات نے طوفان شاہین کے حوالے سے نواں الرٹ جاری کردیا، طوفان شاہین گوادر سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جس کے اثرات سے گوادر، کیچ اور پنجگور میں آج بارشوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے طوفان شاہین کے حوالے سے نواں الرٹ جاری کردیا، طوفان شاہین بحریہ عرب کے شمال مغرب اور خلیج عمان کے ملحقہ ایریاز پر موجود ہے، طوفان 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں مغرب کی جانب بڑھا۔

    سمندری طوفان کراچی سے 780 کلو میٹر اور اورماڑہ سے 530 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔

    طوفان شاہین گوادر سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، سمندری طوفان کے اثرات سے گوادر، کیچ اور پنجگور میں آج بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طغیانی کے باعث بلوچستان کے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں، سندھ کے ماہی گیر آج سے سمندر میں اپنی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

  • کراچی: بارش میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    کراچی: بارش میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بارش میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں کاموں کی نگرانی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں ، ٹریفک پولیس،کے الیکٹرک سے رابطہ رکھیں،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

    افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ بارش کا پانی تیزی سے نکالا جائے ،نشیبی علاقوں میں شہریوں کی مدد پر توجہ دی جائے۔

    دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے بارش کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام انڈر پاسز پر نظر رکھی جائے، سٹی وارڈنز کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہری بجلی کے کھمبو ں اور تنصیبات سے دور رہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

    واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کا آغاز گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے ذریعے ہوگیا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

  • سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

    سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

    کراچی: آئی جی سندھ نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پولیس کو آئندہ احکامات تک الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی جی سندھ نے چھٹیوں پر گئے تمام افسران اور اہلکاروں کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور چھٹیاں منسوخ بھی کردی جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو سخت مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی گئی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر کلیم امام نے حساس تنصیبات، ریڈزونز، عوامی اور اہم مقامات پر سیکیورٹی کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور ضلعی سطح پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے قیام کی منظوری بھی دی۔

    آئی جی سندھ نے صوبائی سطح پر انٹیلی جنس معلومات کو بڑھانے اور تمام افسران کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔ ڈاکٹر کلیم امام کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیکیورٹی کے نظام اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنایا جائے جبکہ پیٹرولنگ کا وقت بھی بڑایا جائے۔

    قبل ازیں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی سربراہی میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کراچی کے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پی ایس ایل فور کے میچز  اور فائنل کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

  • محکمہ صحت  پنجاب نےکانگو وائرس سےمتعلق الرٹ جاری کردیا

    محکمہ صحت پنجاب نےکانگو وائرس سےمتعلق الرٹ جاری کردیا

    لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت نے کانگو وائرس سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو حفاظتی کٹ استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کانگو وائرس سےمتعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کانگو وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کریں۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس جانور سےانسان اور دوسرے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور کانگو وائرس سے بچنے کے لیے جانورکو ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے۔


    کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر


    محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اورنرسوں کو حفاظتی کٹ استعمال کرنےکی ہدایت کی ہے۔


    کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی


    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ملک کے مختلف شہروں میں کانگو وائرس سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔