Tag: الرٹ جاری

  • عوام تیار ہوجائیں !   موسلادھار بارش اور طوفان کی پیش گوئی ، الرٹ جاری

    عوام تیار ہوجائیں ! موسلادھار بارش اور طوفان کی پیش گوئی ، الرٹ جاری

    اسلام آباد : رمضان کا آخرے عشرے میں موسلادھار بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 مارچ کی رات سے ملک میں داخل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بارش،آندھی اورگرج چمک کیساتھ طوفان کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 مارچ کی رات سے ملک میں داخل ہوگا، 25 سے 27 مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش ، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا کہ جی بی اورکشمیرمیں 25 سے 28 مارچ تک وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ کے پی کے مختلف علاقوں میں 25 سے 27 مارچ گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

    پنجاب اور اسلام آباد میں 25 سے27 مارچ کےدوران بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 25 اور 26 مارچ کو بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سندھ کےبالائی علاقوں میں 25 اور 26 مارچ کو گرد آلود ہوائیں،آندھی چلنے کا امکان ہے۔

    تیز ہواؤں،آندھی،ژالہ باری سے بجلی کے کھمبے،درخت اور سولر پینلز کونقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر اور سوات میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔

    چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں 26 اور 27 مارچ کو سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے

  • کانگو میں پراسرار بیماری سے 53 ہلاک، الرٹ جاری

    کانگو میں پراسرار بیماری سے 53 ہلاک، الرٹ جاری

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کانگو کے شمال مشرق میں 21 جنوری سے پھیلنے والی ایک پراسرار بیماری سے تاحال سیکڑوں افراد متاثر جبکہ 53 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پر اسرار وائرس سب سے پہلے بولوکو کے قصبے میں ظاہر ہوا تھا جہاں 3 بچے ایک مردہ چمگادڑ کھانے کے بعد ناک سے خون بہنے اور خون کی قے کے باعث چل بسے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق پراسرار بیماری کے زیرِ اثر زیادہ تر مریضوں کی پہلی علامت ظاہر ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر موت واقع ہوئی۔

    ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کونگو میں پھیلے اس پراسرار وائرس کے باعث صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں اموات کی شرح 12.3 فیصد ہے جس سے متاثرہ افراد ملک کے لیے اہم خطرہ ہیں، لیبارٹری ٹیسٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس بیماری کا ایبولا یا ماربرگ جیسی زیادہ تشویش ناک بیماریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    اس سے قبل کانگو کی ایک جھیل میں کشتی اُلٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیاتھا جس کے نتیجے میں 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    کانگو کی جھیل کیوو میں 278 مسافروں سے بھری کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس سے کم از کم 78 افراد جھیل میں ڈوب گئے۔

    کانگو میں امریکی اور برطانویوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک بھاری ملٹی ڈیک جہاز کو پانی میں اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مسافر تیرتے ہوئے اپنی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

  • برطانیہ میں شدید برف باری کا الرٹ جاری

    برطانیہ میں شدید برف باری کا الرٹ جاری

    برطانیہ میں شدید برف باری کے باعث 3 روزہ وارننگ جاری کردی گئی ہے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں ہفتے سے پیر تک شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شدید برفباری، بارش، پھسلن، سیلاب، یخ بستہ درجہ حرارت کے باعث اسکول، سڑکیں بند، پروازوں اور ٹرینوں کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل بھی برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 100سے زائد پروازیں منسوخ کردی تھیں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس کو بھی معطل کردیاگیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ، ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کی گئی تھی۔

    برطانیہ کا انسانی اسمگلروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    برطانیہ میں کرسمس منانے کیلئے گھروں سے گاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی تیز ہواؤں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

  • بحیرہ عرب میں بڑے طوفان کا خطرہ : پیشگی الرٹ جاری

    بحیرہ عرب میں بڑے طوفان کا خطرہ : پیشگی الرٹ جاری

    کراچی : نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کے پیش  نظر الرٹ جاری کیا ہے۔

    جاری الرٹ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سمندر میں موجود سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    این ڈی ایم کے مطابق ممکنہ طوفان پیدا کرنے والا یہ سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی جو انڈیا کے قریب واقع ہے کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا یہ سسٹم کے طوفان میں تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی کا پیش خیمہ ہے۔

    ابتدائی پیشی گوئی کے مطابق اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکراسکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثرکر ے گا۔

    این ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں کے مکینوں اور متعلقہ اداروں کا محتاط اور تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔

  • سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں پیر سے جمعے تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ شہری دفاع نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے بیان کے مطابق ’بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے‘۔

    بارشوں کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں۔

    محکمہ شہری دفاع کے مطابق ریاض ریجن میں عفیف، الدوامی، القویعیہ، الافلاج، السلیل اور وادی الدواسیر میں بارش ہوگی۔ مکہ مکرمہ ریجن بارش سے متاثر ہوگا۔

    مراکش میں شدید بارشوں سے تباہی، 11 ہلاک، متعدد لاپتہ

    حائل، مدینہ، نجران، قصیم، الشرقیہ کے علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے جبکہ الباحہ، عسیر، جازان شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔

  • شدید بارشوں کی پیشگوئی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا

    شدید بارشوں کی پیشگوئی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا

    اسلام آباد: شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ سامنے آنے کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 26 تا 28 اگست کے دوران پنجاب، کے پی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    این ڈی ایم اے نے کہا کہ موسلا دھار بارش سے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    کے پی میں سوات، دیر، مردان، کوہستان اور بونیرمیں ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، گلیات، پشاور، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت اور مانسہرہ میں بھی بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے۔

    بٹگرام، کوہاٹ، اورکزئی، خیبر اور ڈی آئی خان کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے، نشیبی علاقوں میں طغیانی، موسلادھاربارش اور بجلی گرنے سےمعمولات متاثر ہوسکتے ہیں، کچے مقانات کی چھتوں، دیواروں، کھمبوں، بل بورڈز اور سولرپینل وغیرہ کونقصان کا خدشہ ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اےالرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، سیاح اور مسافر شدید بارشوں کے دوران ان علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

  • دنیا کے بیشتر ممالک میں شدید گرمی کی لہر، الرٹ جاری

    دنیا کے بیشتر ممالک میں شدید گرمی کی لہر، الرٹ جاری

    پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جنوبی وسطی ایشیائی ریاستیں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد آچکی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے سعودی عرب تک ہیٹ ویو کی لہرجاری ہے،راجستھان اور نئی دہلی سمیت شمال مغربی بھارتی ریاستوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔

    رپورٹس کے مطابق راجستھان میں درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے، بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں بھی شدید ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    سعودی مرکز موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں یکم جون سے پارہ پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، شدید دھوپ میں کارکنوں سے کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال سعودی عرب کے وسطی اور مشرقی علاقے میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    بھارت بھی ان دنوں شدید گرم موسم اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔ راجستھان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سے اوپر جاچکا ہے، نئی دلی میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ریمل نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی، 48 ہلاک

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر کئی ریاستوں میں بھی درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ 30 مئی کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

  • اگلے 36 گھنٹے اہم، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    اگلے 36 گھنٹے اہم، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    بھارت میں محکمہ موسمیات نے اگلے 36 گھنٹوں کے دوران گریٹر حیدرآباد کے بیشتر حصوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کے حکام نے گریٹر حیدرآباد کے لیے الرٹ وارننگ جاری کردی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے بعض علاقوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی ہے۔

    شہر کے بعض علاقوں میں کل رات بارش ہوئی، حیات نگر، بی این ریڈی، اوپل، ناگول، ایل بی نگر، دلسکھ نگر، ونستھلی پورم، کرمان گھاٹ، ملک پیٹ، چارمینار، مہدی پٹنم، سرر نگر اور دیگر مقامات پر منگل کی صبح بھی ہلکی بارش ہوئی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقے آئندہ ہفتے بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بعض مقامات پر گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔

    مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا کہ11 مئی تک مملکت کے بالائی علاقوں کے علاوہ جازان، عسیر، الباحہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔

  • طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری

    طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری

    کراچی: کراچی میں ممکنہ آندھی اور طوفانی بارشوں کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کیا جائے اور چھوٹے طیاروں کے ونگز کے ساتھ وزن لگا کر پارک کیا جائے۔

    بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آسکتے ہیں تو محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر تعینات کیے جائیں۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ بارش کے دوران طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔

  • بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ،  محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے25 فروری سے بارشوں کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کردیا، جس میں بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی  گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کے بعد محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ 25 فروری سے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 26 فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

    محکمہ موسمیات نے 25 کی رات اور 26 فروری کو بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، چاغی، نوشکی ، خاران ، گوادر ،پنجگور ، آواران خضدار ، سبی میں بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن ،پشین قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی۔

    ، محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ژوب ، شیرانی ، بارکھان، موسی خیل اور کوہلو میں بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

    شمالی بلوچستان میں برفباری سے سڑکیں بند اور ٹریفک میں خلل کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، گوادر ،کیچ پنجگور آواران میں ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔