Tag: الرٹ جاری

  • بارشوں اورتیزہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، الرٹ جاری

    بارشوں اورتیزہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، الرٹ جاری

    پشاور : پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیزہواؤں  کا الرٹ جاری کردیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کاسلسلہ جمعرات تک جاری رہنےکاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اورتیزہواؤں کاسلسلہ آج شام سےاتوارتک جاری رہنے اور بیشتراضلاع میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کاسلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا ، تما م ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایات کردیں ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاحوں کوموسم کی پیشگی صورت حال سےآگاہ کیاجائے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان کےبیشتر میدانی علاقوں اورسندھ میں شدید گرم رہے گا۔

    مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان، کوہاٹ ،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،اسلام آباد ،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں آج بھی موسم گرم ،مرطوب اور مطلع جزوی طورپرابرآلودرہےگا لیکن بارش کاامکان نہیں۔

  • بحیرہ عرب میں طوفان کا خطرہ، ماہی گیروں کو جانے سے روک دیا گیا

    بحیرہ عرب میں طوفان کا خطرہ، ماہی گیروں کو جانے سے روک دیا گیا

    کراچی : بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے، ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے خدشہ کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان عمان کے شہرصلالہ سے550ناٹیکل میل دور ہے، طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، لہٰذا ماہی گیرچھوٹی کشتیاں کھلے سمندرمیں جانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ چار روز قبل خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننا شروع ہوگیا تھا، اس حوالے سے ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کی شدت اور اُس کا رخ 8 اکتوبر تک واضح ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، ’لوہان‘ نامی طوفان آنے کا خدشہ

    اگر یہ طوفان بنا تو ماہرین اسے ’لوہان‘ کا نام دیں گے، ترجمان میٹ آفس کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔

  • کراچی  میں نیگلیریا وائرس الرٹ جاری

    کراچی میں نیگلیریا وائرس الرٹ جاری

    کراچی : کراچی میں نیگلیریا وائرس الرٹ جاری کر دیا گیا ، ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول میں نہانےسےگریز کیا جائے اور نہانےکیلئے پانی کو گرم کرکے استعمال کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں نیگلیریا وائرس الرٹ جاری کر دیا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے پر نیگلیریا شہریوں کومتاثرکرسکتا ہے۔

    ڈائریکٹرہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹربیربل کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول ، جوہڑ اور تالابوں میں نہانے سے گریزکیا جائے، ایک ہزار لیٹرپانی میں ایک چمچہ کلورین شامل کی جائے۔

    ڈاکٹربیربل نے کہا کہ بچےبارش سےجمع پانی میں نہانےسےگریزکریں اور نہانےکیلئےپانی کو گرم کرکے استعمال کیا جائے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں رواں سال نگلیریا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چالیس سالہ پرویز نجی اسپتال میں چل بسا تھا جبکہ محکمہ صحت نے نگلیریا سے ہلاکت کی تصدیق کر دی تھی۔

    گزشتہ سال کراچی میں نیگلیریاکےباعث6ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

    نگلیریا کیا ہے؟


    نگلیریا ایک ایسا امیبا ہے، جو اگر ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوجائے تو دماغ کو پوری طرح چاٹ جاتا ہے، جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ نگلیریا سوئمنگ پول، تالاب چھت اور زیر زمین پانی کی ٹینکیوں میں پیدا ہوتا ہے۔

    شدید گرمی نگلیریا کی افزائش کا سبب بنتی ہے، نگلیریا سے بچنے کیلئے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار ضروری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی، راؤ انوار ہٹ لسٹ پر

    کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی، راؤ انوار ہٹ لسٹ پر

    کراچی: حساس اداروں نے شہر قائد میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کردیا اور کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہی ہیں، راؤ انوار سمیت دیگر سی ٹی ڈی کے پولیس افسران کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ،حساس اداروں نے شہر قائد میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں حالات خراب کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں اور اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے دہشت گردی کرنا چاہتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں نے پولیس افسران کو بھی ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ایس ایس پی راؤ انوار کا نام سرفہرست ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیمیں سی ٹی ڈی کے افسران کو بھی ٹارگٹ کرسکتی ہیں ان میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا اور راجہ خالد کے نام شامل ہیں۔

    حساس اداروں نے الرٹ میں مزید کہاہے کہ پولیس افسران کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

  • پاکستان میں 70 سال بعد سپر مون کا نظارہ

    پاکستان میں 70 سال بعد سپر مون کا نظارہ

    کوئٹہ : پاکستان میں 70 برس بعد سپر مون کا نظارہ ہوا جس میں چاند معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا روشن دکھائی دیا،سپر مون کے موقع پر بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لیے خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا۔


    Super Moon sighted in Lahore by arynews

    ستر سال بعد دنیا کے کئی ممالک میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا جس میں پاکستان بھی شامل ہے، سپر مون کے دوران چاند زمین کے انتہائی قریب آجاتا ہے اور فاصلہ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔

    http://www.arynews.tv/ud/super-moon-rises-today/

    اس سال نظر آنے والا سپر مون عام چاند سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصدزیادہ روشن تھا یعنی ایسا نظارہ گزشتہ 70 برس میں دیکھنے میں نہیں آیا۔


    مزید پڑھیں : چاند میں سترسال بعد آنے والی حیرت انگیزتبدیلی


    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ 14 نومبر کو ہونے والا یہ سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند ہے بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون ہے۔

    اسی سے متعلق: اسپین اور امریکا میں سپر مون کا نظارہ

    غیر معمولی طور پر اتنے خوبصورت چاند کا نظارہ دوبارہ دیکھنے کے لیے 25 نومبر 2034ء تک انتظار کرنا ہوگا۔

    بین الاقوامی وقت کے مطابق سپر مون دوپہر 1 بج کر 52 منٹ پر ہوگا یعنی پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 52 منٹ پر ہوا۔


    Super moon dazzles across Pakistan, by arynews

    دوسری جانب وفاقی وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے سپرمون الرٹ جاری کیا ہے جس میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں قلات، مکران، گوادر، لسبیلہ اور دیگر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    الرٹ کے مطابق سپرمون سے زمین کی کشش ثقل پر اثر پڑے گا، سپرمون کے باعث سمندر کی لہروں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ پیدا ہوگا، لہروں میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال 48 سے 72گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں پر رہنے والے عوام کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس ضمن میں میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے خبردار کیا ہے کہ سپرمون دیکھنے کے لیے ساحل سمندر پر آنے والے لوگ محتاط رہیں۔

    سپرمون دیکھنے کیلئے ساحل سمندر پر آنے والے لوگ محتاط رہیں، چیف میٹرالوجسٹ

     

    The effects of Super Moon on the entire planet by arynews

     

  • ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    کراچی: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نکٹا)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اور مسافر بردار طیاروں پر القاعدہ اور الشباب کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ممکنہ حملے کی روک تھام کے لیے نیکٹا نے مراسلہ جاری کردیا جس میں الشباب اور القاعدہ کی جانب سے لیپ ٹاپ کے ذریعے دھماکے کیے جانے کا امکان ہے۔

    مراسلے کے مطابق دھماکا خیز مواد لیپ ٹاپ کی ہارڈ ڈسک نکال کر نصب کیا جاسکتا ہے، ایک کلو دھماکا خیز پر مبنی لیپ ٹاپ کو غیر تسلی بخش سیکیورٹی کے حامل ائرپورٹس پر لے جائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر بھی کیا گیا ہے۔

    ary

    نکٹا نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ کچھ لیپ ٹاپس کے ماڈل میں اسکرین کے ساتھ نصب شیٹ کے ذریعے pressed دھماکا خیز مواد لے جایا جا سکتا ہے جس کا سراغ لگانا آسان کام نہیں ہے۔

    نیکٹا کی جانب سے جاری شدہ خط میں بتایا کہ الشباب کے دہشت گرد جو کہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کو لیپ ٹاپ میں چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں وہ ملک کے ایسے ائیر پورٹ جہاں سیکیورٹی غیر تسلی بخش ہے وہاں سے ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر بھیج سکتے ہیں۔

    ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مراسلہ سیکریٹری ایوی ایشن اور تمام صوبوں کے متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے، کارروائی کے لیے مراسلہ ایف آئی اے ،ایف سی اور اے ایس ایف کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

  • پشاور: بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری

    پشاور: بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری

    پشاور:  دریائے کابل میں پانی کی سطح میں اضافے سےسردریاب میں الرٹ جاری کر دیاگیا، سوات میں جاری بارش اور برفباری سے شہری محظوظ ہوتے رہے۔

    پشاور میں دوروز سے جاری بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے بعد سردریاب کی مقامی آبادی کو الرٹ کردیا گیا۔

    دریا میں پانی کی سطح میں اضافے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر پشاور نے رین الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    موسلادھار بارشوں سے کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر مزید بارش کاامکان ظاہر کیا ہے،  ادھرسوات میں بارش اور برفباری کے بعد سیاحوں نے جنت نظیر وادی کا رخ کرلیا ہے۔