Tag: الزامات کی تردید

  • نگراں پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو کے الزامات کی تردید کردی

    نگراں پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو کے الزامات کی تردید کردی

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا موازنہ سندھ سے کرنا سراسر غلط ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پچھلے ساڑھے9ماہ سے کام کررہی ہے، اس کاموازنہ سندھ سے کرنا سراسر غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل ہوئی ہے، اس کو تحلیل ہوئے ڈھائی ماہ کاعرصہ ہوا ہے، پنجاب حکومت نے جو بھی منصوبے کیے وہ کسی بھی طرح سیاسی نہیں۔

    ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن ہر طرح سے تسلی کرتا ہے کہ کوئی بھی منصوبہ سیاسی نہ ہو، الیکشن کمیشن اپنی تسلی کرنے کے بعد ہی منصوبے کی منظوری دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کی اجازت سندھ حکومت بھی مانگے گی تو ملے گی، پنجاب حکومت نے سابق ایم این اے، ایم پی ایز کے ترقیاتی کام روک دیے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پرغیرجانبدار ہے، کسی قسم کے سیاسی ایجنڈے کے بغیر عوام کو ریلیف کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

  • سلمان مجاہد کے سنگین الزامات کی بلدیہ افسران نے تردید کردی

    سلمان مجاہد کے سنگین الزامات کی بلدیہ افسران نے تردید کردی

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خط میں شامل دو بلدیہ افسران نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے سلمان مجاہد کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو لکھے جانے والے خط نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    اے آر وائی نیوز نے خط میں شامل بلدیہ افسران آصف بیگ اورشاہنواز بھٹی کو ڈھونڈ نکالا۔ سرکاری افسران نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

    سلمان مجاہد نے ڈی جی رینجرز کو لکھے گئے خط میں سانحہ بلدیہ فیکٹری اہم انکشافات کیے تھے، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیہ افسر آصف بیگ نے دعویٰ کیا واقعہ سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

    سلمان مجاہد بلوچ نے مجھے فون پر جان سے مارنے اور سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیں تھیں جس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

    دوسرے افسرشاہنوازبھٹی نے کہا کہ میں سانحہ کے وقت معطل تھا، الزامات پرحیران ہوں، اگر ملوث ہوتا تو اپنی سیٹ پر نہ ہوتا، انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی عزت بچانے کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔


    مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ،سرکاری افسران سہولت کار تھے، سلمان مجاہد کا ڈی جی رینجرزکوخط


    واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز کو لکھےگئے سلمان مجاہد کے خط میں کہا گیا تھا کہ بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے میں چار سرکاری افسروں نےسہولت کاری کی۔

    خط کے مطابق اکمل صدیقی، مرزا آصف بیگ، امیرعلی قادری اور شاہنوازبھٹی سیکٹرانچارج رحمان بھولا سےرابطے میں تھے۔

    سلمان مجاہد بلوچ نے لکھا کہ شاہنوازبھٹی نے رحمان بھولا کی ہدایت پر فیکٹری کی مشینری منتقل کی، چاروں افسران تحقیقات کے دوران فرار ہوگئےتھے جو بعد ازاں دوبارہ بلدیہ ٹاؤن زون میں واپس آگئے ہیں۔

  • ایم کیو ایم کی محکمہ انکم ٹیکس کے حوالےسے الزامات کی تردید

    ایم کیو ایم کی محکمہ انکم ٹیکس کے حوالےسے الزامات کی تردید

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے بعض میڈیا پرنشرہونے والی ایک خبر میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ایم کیوایم کے یونٹ آفس، ذمہ داروں اور ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اورانہیں سراسرمن گھڑت اوربے بنیادقراردیاہے۔

    اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ آج میڈیاپرنشرہونے والی اس خبرمیں لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ یہ خبرمیڈیاٹرائل کے ذریعے ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی کوششوں کاحصہ ہے۔

    ترجمان نے کہاکہ تحقیق وتفتیش اورثبوت وشواہد کے بغیرکسی بھی سیاسی جماعت، اس کے دفتر، اس کے منتخب نمائندوں یاذمہ داروں پر الزام تراشی کاعمل کسی بھی طرح درست اور جائز قرار نہیں دیاجاسکتا۔