Tag: الزامات

  • جاسوسی کےالزامات کاامریکہ کوجواب دیناہوگا‘ روس

    جاسوسی کےالزامات کاامریکہ کوجواب دیناہوگا‘ روس

    ماسکو: روسی دفتر خارجہ کےترجمان کا کہناہےکہ وکی لیکس کے تازہ انکشافات پرامریکہ کو جواب دیناہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق ترجمان روسی دفتر خارجہ ماریہ زاک ہاروا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وکی لیکس نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے پردنیا بھر میں جاسوسی کے جو الزامات عائد کیے ہیں،جس کا واضح اور موثر جواب امریکہ کودینا ہوگا۔

    ترجمان روسی دفترخارجہ نےکہا اگروکی لیکس کی یہ رپورٹ صداقت پر منبی ہوئی تو اس سے دنیا بھر کی سیکورٹی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے تعلقات میں بہتری کے بجائے تناؤ پیدا ہوتا ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں وکی لیکس نے سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف کیاتھا،جس کے مطابق سی آئی اے کے پاس کمپیوٹر، فون ہیکنگ کے خفیہ ہتھیار موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں:عالمی خبریں وکی لیکس کے انکشافات، امریکی صدر ٹرمپ کا اظہارِ تشویش

    یاد رہےکہ دوروزقبل امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ نے وکی لیکس کی جانب سے امریکی سی آئی اے پر لگائے گئےالزام پرشدید تشویش کا اظہار کیاتھا۔

    مزید پڑھیں: امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات تک عوام کی رسائی

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک کروڑ تیس لاکھ صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کیں تھی۔

  • روس کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کےبارے میں کوئی خفیہ معلومات نہیں‘پیوٹن

    روس کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کےبارے میں کوئی خفیہ معلومات نہیں‘پیوٹن

    ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ان الزامات کی تردید کی ہےکہ روس کے پاس امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خفیہ معلومات ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہاکہ روسی انٹیلی جنس ادارے ٹرمپ کے سیاست میں آنے سے قبل ان کی جاسوسی کیوں کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سےگزشتہ دنوں ایسی خبریں شائع ہوئی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن ٹیم نے روس کے ساتھ ساز بازکررکھی تھی کیونکہ روس کے پاس ٹرمپ قابل اعتراض ویڈیوز ہیں۔

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان الزامات کی تردید کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان کے پیچھے ایک سابق برطانوی جاسوس ہیں اور یہ غلط خبرہے۔

    روسی صدر نے کہا کہ شائع ہونے والی دستاویزات’واضح طور پر جعلی ہیں اور ان کا مقصد منتخب صدر کے قانونی جواز کو نقصان پہنچانا ہے۔

    ولادی میر پیوٹن کا کہناتھاکہ جب ٹرمپ ماسکو آئے تب وہ سیاسی شخصیت نہیں تھے،ہمیں یہ تک معلوم نہیں تھا کہ ان کے سیاسی عزائم ہیں۔کیا کوئی سمجھتا ہے کہ ہمارے خفیہ ادارے ہر امریکی ارب پتی کا تعاقب کریں گے؟ ۔

    روسی صدر کے بیان سے قبل روسی وزیرِ خارجہ سرگے لاوروف نے کہا تھا کہ وہ برطانوی سابق جاسوس جس نے یہ میمو تیار کیا ہے وہ ایم آئی سکس کابھگوڑا ہے۔

    مزید پڑھیں:بزفیڈ اورسی این این جھوٹی خبریں دیتے ہیں ،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبزفیڈ اور سی این این کو مخاطب کرتے ہوئے کہاتھا کہ تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو، روسی ہیکنگ کی کہانیاں جھوٹی ہیں جو کچھ لوگوں نے مل کر بنائی ہیں۔

  • صدارتی انتخابات میں ہیکنگ‘روس ملوث ہوسکتاہے‘ٹرمپ

    صدارتی انتخابات میں ہیکنگ‘روس ملوث ہوسکتاہے‘ٹرمپ

    نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ہیکنگ میں روس ملوث ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں صدارتی انتخاب سے متعلق ہیکنگ میں روس کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ’روسی صدر ولادی میر پیوٹن اگر مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ خوشی کی بات ہے،لیکن روس سے میری کوئی ڈیل نہیں۔‘

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اوباما انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا، جبکہ 20 جنوری کے بعد جاپان، روس اور چین کو امریکہ کا احترام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے چند میڈیا ہاؤسز کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے میڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران 90 روز کے اندر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے متعلق اصلاحات کی جامع رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے خود کو کاروبار سے علیحدہ کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے دو بیٹے ان کا تمام کاروبار سنبھالیں گے اور ان سے تجارت سے متعلق کوئی بھی بات نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گےاور وہ امریکہ کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔

  • کرپشن کےالزامات کی تحقیقات :پولیس اسرائیلی وزیراعظم کےگھرپہنچ گئی

    کرپشن کےالزامات کی تحقیقات :پولیس اسرائیلی وزیراعظم کےگھرپہنچ گئی

    یروشلم : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو پر لگے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کرنے کے لیے پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار اپنے اوپر لگائے گئے بدعنوانی کے تمام ترالزامات کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ مخالفین کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا وہ سوچ رہے ہیں۔’

    اسرائیلی وزارتِ انصاف کے مطابق ’وزیر اعظم سے کاروباری شخصیات سے فائدے حاصل کرنے کے حوالے سے پولیس سوالات کیے گئے۔‘

    اسرائیلی وزیراعظم سے یروشلم میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس کے3افسران نے تین گھنٹے تک تفتیش کی۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم پر کاروباری شخصیات سےبڑے پیمانے پر تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں۔

    مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا حکم

    یاد رہےکہ نیتن یاہو کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے سکینڈلز پر ان کے مخالفین نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم ان میں سے ایک پر بھی مقدمہ نہ چل سکا۔

    واضح رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم پر1لاکھ 27 ہزار ڈالرزبرطانیہ کے ایک دورے کے دوران حسب ضرورت ذاتی بیڈ روم پرخرچ کرنے کا الزام ہے۔

  • امریکہ روسی ہیکنگ کےثبوث سامنےلائےورنہ خاموش رہے،روس

    امریکہ روسی ہیکنگ کےثبوث سامنےلائےورنہ خاموش رہے،روس

    ماسکو: روس کا کہناہے کہ امریکہ روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش ہو جائے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کےالزام کےردعمل میں کہا ہےکہ امریکہ روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش رہے۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو یاتو یہ بات کرنا ختم کرنی چاہیے یا پھر اس کا ثبوت شواہد پیش کرے۔

    مزید پڑھیں: امریکی انتخابات میں ہیکنگ‘روسی صدر ملوث تھے،امریکہ

    خیال رہےکہ گزشتہ روزوائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت میں روسی صدر ولادمیر پیوٹن خود ملوث تھے۔

    دوسری جانب روس پر امریکہ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں ہیکنگ کے الزام پر روس نے سختی سے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار روس ہے:ہلیری

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کے لیے پہلی بار روس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

  • کیپٹن صفدرنے اہلیہ کی آف شور کمپنی سے انکارکردیا

    کیپٹن صفدرنے اہلیہ کی آف شور کمپنی سے انکارکردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم کے دامادکیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کی آف شور کمپنی کی موجودگی سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کیپٹن صفدر نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے لگائے گئے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے لہذٰا ان کی درخواستوں کو خارج کیا جائے۔

    کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اہلیہ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس اداکرتی ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

    انہوں نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے میری نااہلی کےلیے اسپیکر کو کوئی ریفرنس نہیں بھیجا جبکہ دفعہ 62اور 63کے تحت نااہلی کا دائرہ کار بہت محدود ہے ۔

    کیپٹن صفدر نے کہا ہےکہ الیکشن سے پہلے آرٹیکل 62کے تحت نااہلی کا سوال نہیں اٹھایا گیا،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف عمران خان نے جھوٹا مقدمہ بنایا جسے خارج کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: پاناما لیکس: ذرائع آمدنی نہ بتانے پرجائیداد بے نامی ہونے کا امکان

    واضح رہےکہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کا کہناتھاکہ وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نوازاورصاحبزادی مریم صفدر کواپنی جائیداد بنانے کے ذرائع کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا اگر ایسا نہیں ہوا تو نیب آرڈیننس کے مطابق ان کی جائیداد بے نامی قراردی جاسکتی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

    aaa

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرپشن کے الزام لگانے پرعمران خان کوقانونی نوٹس کو بھجوا دیا۔شہبازشریف نے چودہ دن میں الزام واپس لے کر معافی نہ مانگنے پر26 ارب ہرجانے کا دعوےکرنےکی وارننگ دے دی۔

    aaaa

    عمران خان کو بھیجے گئےلیگل نوٹس میں کہا گیا ہے جاوید صادق کےحوالے سے شہباز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،الزامات عائد کرکے ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا،پورے خاندان اور کارکنوں کی دل آزاری ہوئی۔

    aaaaa

    شہباز شریف نے نوٹس میں کپتان کو 14دن کا وقت دیتے ہوئے کہا وہ الزامات واپس لےکر معافی مانگیں،ایسا نہ کیا تو26 ارب روپے ہرجانے کا دعوے اور فوجداری کارروائی کے لئے تیار رہیں۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کا عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

    aaaaaa

    یاد رہے کہ دوروز قبل شہباز شریف نے کہاتھاکہ عمران خان نے مجھ پر اربوں روپےکی کرپشن کے دعوے کیے لیکن ثبوت آج تک پیش نہ کرسکے،عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔

    مزید پڑھیں:شہباز شریف کے فرنٹ مین نے ٹھیکوں سے اربوں کمائے، عمران خان

    واضح رہےکہ دوروز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کرپشن میں ملوث ہیں،ان کے فرنٹ مین جاوید صادق ہیں جو اب تک مختلف ٹھیکوں کے ذریعے 15 ارب روپے کمیشن وصول کرچکے ہیں۔

  • عشرت العباد گورنر کے منصب کا اخلاقی جواز کھو چکے، شاہی سید

    عشرت العباد گورنر کے منصب کا اخلاقی جواز کھو چکے، شاہی سید

    کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے الزامات میں بے گناہوں کا لہو بول رہا ہے مگر ریاست پھر بھی حرکت میں نہیں آرہی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے کئی بار 12 مئی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا مگر کسی نے کان نہیں دھرے۔

    انہوں نے  کہا کہ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال 12 مئی کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کررہے ہیں، اب گھر کے بھیدی خود لنکا ڈھا رہے ہیں مگر ریاست پھر بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    پڑھیں:  جرم کے ساتھی ایک دوسرے کے راز کھول رہے ہیں، نثار کھوڑو

     عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ کراچی میں قتل کیے جانے والے بے گناہ افراد کا لہو چیخ چیخ کر انصاف مانگ رہا ہے مگر ریاست تحقیقات میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔ شاہی سید نے مزید کہا کہ عشرت العباد گورنر کے منصب کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں لہذا انہیں چاہیے کہ فوری طور پر مستعفیٰ ہوجائیں۔

    دوسری جانب پی پی کے نومنتخب صدر سندھ نےبھی گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہر کراچی کو تعصب کی سیاست اور دہشت گردی نے تباہ کردیا، آج جرم کے ساتھی ایک دوسرے کے راز کھول رہے ہیں‘‘۔

  • امریکہ خود سیاسی مقاصدکیلئے سائبر حملوں میں ملوث ہے،پیوٹن

    امریکہ خود سیاسی مقاصدکیلئے سائبر حملوں میں ملوث ہے،پیوٹن

    گوا: روسں کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ خود سیاسی مقاصد کے لیے سائبرحملوں میں ملوث ہے۔انہوں نے امریکہ کی جانب سے لگائے گئے روس پرہیکنگ کے الزمات کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر گوا میں منعقدہ برکس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا امریکہ کی جانب سے روس پر ہیکنگ کے الزامات صدارتی الیکشن کےلیے وائٹ ہاوس کی انتخابی مہم کاحصہ ہوسکتے ہیں۔

    صدر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدارتی الیکشن کے بعد دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

    مزیدپڑھیں:امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

    خیال رہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکہ کی جانب سے پہلی بار روس کو باضابطہ طور پرڈیموکریٹک پارٹی کے اکاونٹس کی ہیکنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیاتھا۔

    مزیدپڑھیں:امریکہ اوراس کےاتحادی شامی تنازع پرسیاست کررہےہیں، پیوٹن

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےروسی صدرولادیمیرپیوٹن کا کہناتھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شامی تنازع پر سیاست کررہے ہیں۔یورپی ممالک اورامریکہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کےذمہ دار ہیں۔

  • اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے،ٹرمپ

    اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے،ٹرمپ

    واشنگٹن : ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کلنٹن کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا نیو ہیمشائر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے مباحثے سے قبل ہلیری کلنٹن اور میرامنشیات ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرے صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کافی پرجوش تھیں لیکن مباحثے کے اختتام پر وہ اپنی کار تک بہت مشکل سے پہنچ سکی تھیں لیکن انہوں نے اس حوالےسے کوئی ثبوت نہیں دیے۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہلیری کلنٹن کےبارے میں یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہےجب انہیں خود خواتین کے حوالے سے دیے جانے والےبیانات پر تنقید کا سامنا ہے۔

    مزیدپڑھیں: ٹرمپ کابیان ظالمانہ،خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مشیل اوباما

    واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے ہیمپشائر میں اپنے خطاب میں عورتوں سے متعلق ٹرمپ کے عمل کے بارے میں کہا تھا کہ یہ تذلیل پر مبنی اور قابلِ نفرت ہے۔