Tag: الزام

  • روسی صدرکوانتخابات سےپہلےتنبیہ کی تھی،اوباما

    روسی صدرکوانتخابات سےپہلےتنبیہ کی تھی،اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر اوباما کا کہناہے کہ انہوں نے صدارتی انتخابات سے پہلے روسی صدر کو تنبیہ کی تھی کہ وہ انتخابات میں مداخلت نہ کریں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر کا کہناہےکہ ولادی میر پیوٹن کی مداخلت کے بغیر روس میں زیادہ کچھ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے ستمبر میں پیوٹن کو کہا تھا کہ انتخابات میں مداخلت کرنے سے صورتحال خراب ہوگی۔

    خیال رہے کہ رواں سال روسی صدر کو تنبیہ کرنے کے ایک ماہ بعد امریکہ کی جانب سے روس پر امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار روس ہے:ہلیری

    امریکی صدر اوباما نے تجویز دی ہے کہ امریکہ کو اس معاملے پر اپنی سائبر صلاحیتوں کودکھانا چاہیے اور جو وہ ہمارے ساتھ کر رہے ہیں ہم اُن کے ساتھ بھی ویسا ہی کر سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ روسی ہیکنگ کےثبوث سامنےلائےورنہ خاموش رہے،روس

    انہوں نےڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ بعض ریپبلکن امریکی انتخاب میں روس کی مداخلت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

    امریکی صدراوباما نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ روس کے سائبر حملے کی مکمل تحقیقات کروائیں۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان دعوؤں کی تردید کی تھی کہ روسی انٹیلی جنس نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہلکار اور ہیلری کلنٹن کے اتحادی کی ای میلز ہیک کیں۔

  • جلماروسیف کا برازیل کے صدر پررشوت لینے کاالزام

    جلماروسیف کا برازیل کے صدر پررشوت لینے کاالزام

    برا زیلیا: برازیل کی سابق صدر جلما روسیف کی جانب سے صدر مائیکل ٹیمر پر تعیمراتی کمپنی سے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق برازیل کی سابق صدر جلما روسیف کے وکلا کی جانب سےجمعرات کےروز عدالت میں جمع کروائے جانے والے دستاویزات کےمطابق مائیکل ٹیمر کو تعیمراتی کمپنی کی جانب سے 2لاکھ، 95 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی گئی تھی۔

    سابق صدر کے وکلا کی جانب سے جمع کروائے جانے والےدستاویزات کے مطابق تعمیراتی کمپنی کے سابق سی ای اواوٹاویو ازیویڈو نے یہ رقم برازیلین ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کے فنڈ میں براہ راست منتقل کی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اوٹاویو ازیویڈو نے پلی بارگین کے تحت گواہی دی تھی کہ جیلما روسیف کو رشوت دی گئی تھی۔عدالت میں جمع کیے گئے دستاویزات کےمطابق منتقل کی جانے والی رقم مبینہ طور پر مائیکل ٹیمر کی ذاتی مہم فنڈ کو دیا گیا۔

    جیلما روسیف کے وکلا کا کہنا ہے کہ اوٹاویو ازیویڈو نے جھوٹ بولا تھا اور رشوت کی رقم مائیکل ٹیمر کو دی گئی لہذا ان کا مواخذہ ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر کا کہناہے کہ جلما روسیف پارٹی کی سربراہ تھیں اور وہ ہی ان سب کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ملنے والا چندہ قانونی ہے اور اسے الیکٹورل کورٹ کے سامنے ظاہر کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:برازیل کی سابق صدرعہدے سے برطرف

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبرمیں برازیل کی سابق صدر جلما روسیف کو سینیٹ نےان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھاان پر ملک کے بجٹ کے اعداد وشمار میں ہیرا پھیری کا الزام تھا۔

  • دہشت گردی کے الزام میں ترکی کے2میئرز گرفتار

    دہشت گردی کے الزام میں ترکی کے2میئرز گرفتار

    انقرہ : ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلےمیں جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز کو گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز گلتن کیسانک اور فرات انلی کو دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے پولیس نےگرفتارکر لیا۔

    دیاباقر کےمیئرگلتن کیسانک کو ایئرپورٹ سے جبکہ فرات انلی کو ان کے گھر سے گرفتارکیاگیا۔سیکورٹی کی بھاری نفری نے ٹائون ہال میں واقع سرکاری دفاترکی تلاشی بھی لی گئی اور اہم دستاویزات کو قبضے میں لیاگیا۔

    ترک سیکورٹی حکام کا کہناہےکہ دونوں میئرز پر کردش باغیوں سے ہمدردی اور انہیں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہیں گرفتارکیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:ترکی میں 20 ٹی وی اور ریڈیو سیٹ بند کرنے کا حکم

    یاد رہے کہ رواں ماہ ترک حکومت نے جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ ایمرجنسی کے تحت 20 ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

    مزید پڑھیں:ترکی میں 28 منتخب میئرز برطرف

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے ترکی میں اکثریتی قصبوں کے 28 منتخب میئرز کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیاتھا۔

  • جرمنی میں دہشتگردی کےالزام میں گرفتارقیدی کی خودکشی

    جرمنی میں دہشتگردی کےالزام میں گرفتارقیدی کی خودکشی

    برلن : برلن ایئر پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار قیدی نےلایپزیگ شہر کی جیل میں خودکشی کر لی۔

    تفصیلات کےمطابق جرمن حکام کاکہناہےکہ برلن ائیرپورٹ پردہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار جابر البکرنامی شامی شہری جیل کے سیل میں خودکشی کرلی۔چوبیس گھنٹےنگرانی میں موجود جابر البکربھوک ہڑتال پرتھا۔

    پولیس جبار کی کئی ماہ سے نگرانی کر رہی تھی اور انٹیلیجنس حکام کو ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ وہ ممکنہ طور پر کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس پر حکام نے مشرقی ریاست زاکسن میں پولیس کو الرٹ کیاتھا۔

    خیال رہے کہ ہفتے کے روز جابر البکرکی گرفتاری کےلیےاس کےفلیٹ پرچھاپہ ماراگیا تھا جہاں سے 1.5 کلوگرام گھریلو سطح پر تیار کیے جانے والا دھماکہ خیز مواد ملا تاہم وہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا پیر کے روز جابرکو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بائیس سالہ شامی پناہ گزین جابرالبکرکوگزشتہ سال جرمنی میں پناہ دی گئی تھی۔

  • امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

    امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

    واشنگٹن: امریکہ نے روس پرانتخابات میں مداخلت کرنے کے لیے سیاسی تنظیموں پر سائبر حملے کرنے کاالزام لگا دیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہیک کی جانے والی ای میلز کا طریقہ کار مسلسل روسی کوششوں جیسا ہی ہے۔

    امریکی سیکورٹی حکام نے کہا کہ رواں سال ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان ہونے والے اہم معلوماتی مباحثے کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔

    ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی اور نیشنل انٹیلی جنس آن الیکشن سکیورٹی کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کامیاب حملوں میں تقریباً لازمی طور پر روس کے اعلیٰ عہدیدار ملوث ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں ایک گوسیفائیر 2.0 نامی ہیکر نے ڈیموکریٹک پاٹی کی دستاویزات کو شائع کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکی حکام کا کہنا ہےکہ بیلٹ پیپر یا انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنا انتہائی مشکل ہوگا جس کی وجہ ان پر کئی جگہوں پر نظر رکھنا اور ڈی سینٹرالائزڈ نظام ہے۔

  • توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    عمان: توہین اسلام کے الزام میں گرفتار اردن کےمصنف ناہد حطار کو عدالت کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ناہد حطار توہین اسلام کے الزام میں عدالت میں پیشی کے لیے جارہے تھے جب ان کو فائرنگ کرکے موت کےگھاٹ اتاردیا گیا۔

    عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے ناہد حطار نے فیس بک پر ایک متنازع کارٹون پوسٹ کیا تھا جسے توہین اسلام قرار دے کر گزشتہ ماہ انہیں گرفتار کیاگیا تھا۔

    اردنی حکام کا موقف تھا کہ یہ خاکہ شیئر کرکے حطار نے قانون کی خلاف ورزی کی جبکہ مذہبی حلقے بھی اس اقدام کے خلاف غم وغصہ پایا جاتاتھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکارٹون شیئر کرنے پر مصنف ناہد حتار کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    واضح رہے کہ 56 سالہ ناہد حطار پر انتہائی قریب سے3 فائر کیے اور تینوں ہی گولیاں ان کے جسم میں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • بھارت الزام لگانے کے بجائےمسئلہ کشمیر پر توجہ دے،اعزازچوہدری

    بھارت الزام لگانے کے بجائےمسئلہ کشمیر پر توجہ دے،اعزازچوہدری

    نیویارک: سیکٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان پر الزام لگانے کے بجائےمسئلہ کشمیر پر توجہ دینی چاہیے جبکہ مقبوضہ کشمیرکےمعاملےپرصورتحال جنگ کی جانب نہیں جانی چاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا ردعمل سامنے آتا رہے گا جبکہ بھارت کو کشمیری عوام کی آواز سننے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کےدھمکی آمیزبیانات سےعلاقائی امن کوخطرات لاحق ہیں لہذا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر صورتحال جنگ کی جانب نہیں جانی چاہیے جبکہ امریکا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کر سکتا ہے۔

    سیکٹری خارجہ نے بتایا کہ اوآئی سی کے کشمیر پررابطہ گروپ کا اہم اجلاس ہوا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے مسلم دنیا کو کشمیر کے ایشو پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جبکہ کشمیری عوام کی آوازبین الاقوامی برادری تک پہنچانا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔

    اعزازچودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں جان کیری نےانسداددہشت گردی کےلیےپاکستانی کوششوں کوتسلیم کیا جبکہ وزیراعظم نے جان کیری کو نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سےآگاہ کیا بلکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب سے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات ہوئی جبکہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر بات کی گئی ہے۔

  • بھارتی وزیرجنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    بھارتی وزیرجنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    دہلی : بھارتی دارالحکومت دہلی میں پولیس نےعام آدمی پارٹی کے سابق وزیر برائے خواتین اور بچوں کی بہبود سندیپ کمار کو جنسی زیادتی کا الزام لگنے کے بعدگرفتار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ایک مبینہ ٹیپ منظر عام پر آنے کے بعد سندیپ کمار کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے.اس ویڈیو میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پردیکھا جاسکتا تھا.

    ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً ایک برس قبل کا ہے اور یہ ویڈیو ان کے علم کے بغیر بنائی گئی ہے.اس خاتون نے اب سابق وزیر پر زیادتی کا الزام لگایا ہے.

    دوسری جانب سندیپ کمار کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کی غلط حرکت نہیں کی ہے اور مبینہ ویڈیو جعلی ہے.

    انہوں نے کہا کہ جس سی ڈی کے حوالے سے انہیں برطرف کیا گیا ہے اس میں وہ نہیں ہیں. یہ تفتیش کا معاملہ ہے اور میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے.

    دہلی میں اس وقت عام آدمی پارٹی کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اسکینڈل یا بدعنوانی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گی.

    اس سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ ان کو سندیپ کمار کی ایک ’قابل اعتراض‘ سی ڈی موصول ہوئی تھی اور کمار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا.

    واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کی دہلی میں حکومت ہے اور وہ اس جماعت کے ایسے دوسرے وزیر ہیں جن کو عہدے سے برطرف کیا گیا.گذشتہ سال وزیر خوراک کو رشوت لینے کے الزام میں برطرف کیا گیا تھا.