Tag: السعودیہ

  • السعودیہ نے مسافروں کو خاص سہولت فراہم کردی

    السعودیہ نے مسافروں کو خاص سہولت فراہم کردی

    سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر گم شدہ سامان کو ٹریک کرنے لیے نئی سہولت فراہم کردی ہے، ’شیئر آئٹم لوکیشن‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس نئی سہولت کے ذریعے مسافر اپنے سامان کو’ایئرٹیگ‘ سے ٹریک کرسکتے ہیں جس کے لیے ’فائنڈ مائی نیٹ ورک‘ کا آپشن فراہم کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مسافر اپنے آئی فون، آئی پیڈ یا میک پر’فائنڈ مائی‘ ایپلی کیشن کے ذریعے سامان کا ٹریکنگ لنک حاصل کرسکتے ہیں جسے السعودیہ کے ڈیجیٹل پورٹل پربا آسانی شیئرکیا جاسکتا ہے۔

    ٹریکنگ لنک سامان کی وصول کے بعد از خود ختم ہوجاتا ہے جبکہ مسافرجب چا ہیں اسے لاگ آف کرسکتے ہیں۔

    سعودیہ گروپ کے چیف ڈیٹا اینڈ ٹیکنالوجی آفیسرعبدالقادر عطیہ نے بتایا کہ نیا فیچر گروپ کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عزم اور مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ سعودیہ گروپ کی جانب سے عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی اور اپنے صارفین کے فضائی سفر کو بہتر بنانے کیلیے کوشش ہمیشہ جاری رہتی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں رواں ماہ کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فضائی ٹکٹوں کی قیمت میں اس اضافے کی وجہ مقامی اور بین الاقوامی عوامل کا مجموعہ ہے جنہوں نے مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سال 2025 کی پہلی ششماہی میں بین الاقوامی ٹکٹ کی اوسط لاگت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

    اس کے اہم اسباب میں ہوائی اڈوں کی فیسوں میں اضافہ، آپریٹنگ اخراجات، اجرتیں اور دیکھ بھال کے اخراجات شامل ہیں۔

    ایک اور یورپی ملک کا غزہ کیلیے فضائی امدادی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

    ایئرلائنز کی تجزیاتی رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بڑھنا ہے۔

  • سعودی عرب: فضائی کمپنی السعودیہ کا بعد ازحج آپریشن مکمل

    سعودی عرب: فضائی کمپنی السعودیہ کا بعد ازحج آپریشن مکمل

    سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کا بعد ازحج آپریشن مکمل ہو گیا۔ ایئر لائن کی آخری فلائٹ گزشتہ روز مدینہ منورہ سے انڈونیشی حجاج کو لے کرروانہ ہوئی۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ ایئرلائن کے ڈائریکٹر گراونڈ آپریشن محمد عبدالرزاق نے کہا کہ رواں برس حج سیزن کے دونوں مراحل 74 دن پر مشتمل تھے۔

    رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کے ذریعے 8 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ حجاج کو دوطرفہ سفری سہولت فراہم کی گئیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایئرلائن کے ذریعے 145 ممالک سے حجاج کو سفری سہولت فراہم کی گئی جس میں 147 طیاروں کے ذریعے 4400 پروازوں کو آپریٹ کیا گیا۔

    السعودیہ کا ’حج بغیرسامان‘ کا اقدام کافی کامیاب رہا جس سے حجاج کو سہولت ہوئی اور ایئرپورٹس پر حجاج کو آمد و رفت میں کسی قسم کی پریشانی نہیں اُٹھانا پڑی۔

    رپورٹس کے مطابق آپریشن کے دوران 2 لاکھ 40 ہزار آب زم زم کی بوتلین حجاج کو فراہم کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب سال 2026 میں حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی، رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

    حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے، توسیع کے بعد نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پ رجسٹریشن 11 جولائی تک جاری رہے گی۔

    عازمین حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اب تک 313,000 افراد حج 2026 کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں تاہم حج اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان حج پالیسی کے مطابق الگ سے کیا جائے گا۔

    حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری

    یاد رہے حج 2026 کے لیے عازمین کی قبل از وقت رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی تاہم کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

    رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھرمیں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔

  • سعودی عرب: قومی فضائی کمپنی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سعودی عرب: قومی فضائی کمپنی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی (السعودیہ) اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آن ٹائم پرفارمنس کی عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے اور مسلسل دوسری مرتبہ یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈیپینڈنٹ ایوی ایشن ٹریکنگ سائٹ سیریم کی جولائی 2024 کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی ایئرلائن نے چار براعظموں میں 100 سے زیادہ مقامات کے نیٹ ورک میں 16 ہزار 503 پروازوں کو آپریٹ کیااور 88.12 فیصد کی بروقت آمد اور 88.15 فیصد کی بروقت روانگی کی شرح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    السعودیہ گروپ کے جنرل منیجرر انجینئر ابراہیم العمر کا کہنا تھا کہ السعودیہ گروپ میں بہترین آن ٹائم پرفارمنس کا حصول ایک بنیادی مقصد رہا ہے کیونکہ اس کا براہ راست تعلق مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے سے ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اس سال مصروف سیزن کے دوران اسے کامیابی سے برقرار رکھا ہے، یہ السعودیہ گروپ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کے باعث ممکن ہوسکا ہے۔

    امریکا سمیت متعدد ایئرلائنز نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں

    السعودیہ گروپ کے جنرل منیجرر انجینئر ابراہیم العمر کا کہنا تھا کہ آئندہ چند سالوں میں السعودیہ کو 103 نئے طیارے ملیں گے جو ایئر لائن کی نشستوں کی تعداد کو دگنا کرنے اور نئے عالمی مقامات تک توسیع کرنے کی حکمت عملی کے ساتھ وژن 2030 کے مطابق دنیا کو سعودی عرب کی طرف راغب کرنے کے عزم کے مطابق ہے۔

  • ’’السعودیہ‘‘ ایئرلائنز نے بڑی تندیلی کا اعلان کردیا

    ’’السعودیہ‘‘ ایئرلائنز نے بڑی تندیلی کا اعلان کردیا

    جدہ :سعودی عرب کی قومی ایئرلائن ’’السعودیہ‘‘ ایئرلائنز  نے اپنی نئی شناختی علامت کی نقاب کشائی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے اپنی نئے لوگو کی جدہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران رونمائی کی۔

    السعودیہ کے 1980 کی دہائی کے برانڈ ڈیزائن کو معمولی اپ ڈیٹس کے ساتھ واپس لایا گیا ہے، سعودی ایئر لائنز کا نیا لوگو 1980 کی دہائی میں اس کی شناخت سے متاثر ہے۔

    لوگو میں صارفین کے لیے مزید بہتر پیکجز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سروسز میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے نئے لوگو کے اجراء کے ساتھ ہی ڈیجیٹل تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جس میں ورچوئل اسسٹنٹ ’السعودیہ‘ کا اضافہ قابل ذکر ہے جس کے تحت ایئر لائن اپنے صارفین کو بکنگ و دیگر امور کی انجام دہی کے لیے تحریری اور صوتی چیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں ڈیجیٹل والٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت سرکاری اور عوامی سیکٹر کو ٹکٹ کے اجرا کے حوالے سے بہتر خدمت فراہم کی گئی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی الفرسان پروگرام کے تمام آپریشنز اور فیچرز کو بھی ڈیجیٹل طور پر فعال کیا گیا ہے۔
    ایئر لائن نے اپنے فضائی میزبانوں اورعملے کے یونیفارمز میں بھی تبدیلی کی ہے جس سے مملکت کی شناخت بھی نمایاں ہوتی ہے۔

    مسافروں کا استقبال اعلٰی معیار کی کھجو ر اورعربی قہوے سے کیا جاتا ہے۔ ایئرلائن کے کچن میں سعودی عرب کا مینو شامل کر دیا گیا تاکہ ارض وطن کی درست معنوں میں عکاسی ہو سکے۔

    السعودیہ کی نئی کلر اسکیم میں تین رنگوں کا امتزاج رکھا گیا ہے جس میں سبز رنگ مملکت کے پرچم کی عکاسی کرتا ہے جبکہ کھجور کا درخت جو مملکت کی مہمان نوازی اورثقافت کا آئنہ دار اورنیلا رنگ مملکت کے سمندر اور آسمانی سے عبارت ہے۔

    السعودیہ گروپ کے ڈائریکٹرجنرل انجینئرابراہیم العمر نے بتایا ’ایئرلائن نئے دور کے تقاضوں کومد نظررکھتے ہوئے بہتری کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے۔‘

    ایئرلائن نے اپنے سفر کا آغاز ایک جہاز سے کیا تھا اور اب اس کے بیٹرے میں 140 جہاز ہیں جو چار براعظموں کے ایک سو سے زائد اسٹیشنز پرخدمات انجام دیتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا ایئرلائن کا نام ’السعودیہ‘ اوراس کا لوگو مملکت میں ایئرلائن کی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔

  • السعودیہ نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی

    السعودیہ نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی

    ریاض: سعودی عرب کی ایئر لائن السعودیہ نے خلیجی ممالک کے باشندوں کو ٹکٹوں میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) نے جدہ سیزن کے لیے جی سی سی ممالک کے باشندوں کو ٹکٹوں میں 30 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    کسی بھی خلیجی ملک سے آنے والے وزیٹرز کو 30 فیصد تک رعایت دی جائے گی، السعودیہ نے رعایت کا فیصلہ سعودی محکمہ سیاحت کے ساتھ شراکت کے تحت کیا ہے۔

    السعودیہ قومی فضائی کمپنی کی حیثیت سے جدہ سیزن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، جدہ سیزن 2022 کے اسپانسرز میں سے بھی ایک ہے۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 30 فیصد تک رعایت کی پیشکش 16 جون 2022 سے شروع ہوچکی ہے، جولائی کے آخر تک بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔

    السعودیہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ السعودیہ کی ویب سائٹ اور اسمارٹ فون پر ایپ اور رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسیوں کے ذریعے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

  • سعودی عرب: عید الفطر کے موقع پر اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

    سعودی عرب: عید الفطر کے موقع پر اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کی ایئر لائن السعودیہ نے عید الفطر کے دوران فضائی سفر کی سہولیات میں اضافے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے عید الفطر کے دوران سفر کی سہولت بڑھانے کے لیے داخلی پروازوں میں 10 ہزار نشستوں کا اضافہ کر دیا ہے۔

    سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے دوران زیادہ سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے داخلی پروازوں میں 10 ہزار سے زیادہ نشستوں کا اضافہ کر دیا گیا۔

    السعودیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات 28 اپریل 2022 سے لے کر عید الفطر کی تعطیلات کے اختتام تک 10 ہزار سے زائد اضافی نشستیں اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے مہیا ہوں گی۔

    ایئر لائن کے مطابق بعض پروازوں کے لیے بڑے طیارے استعمال کیے جائیں گے اور اضافی پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

  • کرونا وبا کے دوران منسوخ ہوجانے والی پروازوں کے حوالے سے السعودیہ کی وضاحت

    کرونا وبا کے دوران منسوخ ہوجانے والی پروازوں کے حوالے سے السعودیہ کی وضاحت

    ریاض: سعودی عرب کی ایئر لائن السعودیہ کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے دوران منسوخ ہوجانے والی پروازوں کا ٹکٹ ایک سال تک مؤثر رہے گا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں ٹکٹ کی میعاد سفر کی تاریخ سے ایک سال کے لیے بڑھا دی جاتی ہے۔

    السعودیہ نے یہ بات ایک شہری کے استفسار پر بتائی جس نے دریافت کیا کہ کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ ٹکٹ کے بدلے جاری ہونے والے ٹکٹ کی میعاد کتنی ہوگی، آیا اجرا کی تاریخ سے ایک برس شمار کیا جائے گا یا پرواز کی تاریخ سے ایک سال شمار کیا جائے گا۔

    السعودیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عام حالات میں ٹکٹ اجرا کی تاریخ سے ایک سال تک مؤثر رہتا ہے۔

    جہاں تک وبا کے دوران منسوخ کی جانے والی پروازوں سے متعلق پالیسی کی بات ہے تو یہ پروازیں مجبوراً منسوخ کی گئی ہیں ان پر ہنگامی حالات کا ضابطہ نافذ ہوگا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے ٹکٹ سفر کی تاریخ سے ایک برس تک مؤثر ہوں گے۔

    السعودیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جو لوگ کرونا وائرس وبا کے باعث سفری ہدایات اور پابندی کی تفصیلات جاننا چاہتے ہوں وہ السعودیہ کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

  • سعودی ایئر لائن کی جانب سے بڑی خوش خبری

    سعودی ایئر لائن کی جانب سے بڑی خوش خبری

    ریاض: السعودیہ اگلے ماہ سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کرنے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی ایئر لائن السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ نومبر سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔

    ان 33 شہروں میں براعظم یورپ، ایشیا اور افریقہ کے کئی بڑے ایئر پورٹس شامل ہیں، جب کہ امریکا کے لیے سفر کرنے والے سعودی شہری صرف واشنگٹن کے ایئر پورٹ جا سکیں گے۔

    ایئر لائن کا کہنا ہے کہ فلائٹس میں صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت ملے گی جو سعودی حکومت کی جانب سے فضائی سفر کے لیے بنائے گئے کرونا ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تک فضائی سفر پر پابندیوں کے بعد مملکت کی قومی ایئر لائن نے گزشتہ ماہ 15 ستمبر کے بعد دنیا کے 20 شہروں کے لیے اپنی فلائٹس دوبارہ شروع کی تھیں۔

    ادھر سعودی وزارت داخلہ نے خوش خبری دی ہے کہ بیرون ملک سفر کے حوالے سے تمام پابندیاں اگلے سال کے آغاز پر ختم کر دی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ کرونا وبا سے قبل السعودیہ دنیا کے 85 شہروں کے ایئر پورٹس کے لیے فلائٹس آپریٹ کرتی تھی۔

  • سعودی عرب: اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار جاری

    سعودی عرب: اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار جاری

    ریاض: سعودی عرب کی ایک ایئرلائن نے مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار بتا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے مسافروں کے لیے اضافی بیگ لے جانے کے طریقہ کار کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ان کے مسافر اپنے ساتھ اضافی سامان لے جا سکتے ہیں۔

    جیسا کہ عام طور پر السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو 2 بیگ ہمراہ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے، اب ایئر لائن نے وہ طریقہ کار بھی بتا دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے مسافر تیسرا بیگ بھی ساتھ لے جا سکیں گے۔

    ایئر لائن السعودیہ کے مطابق اضافی بیگ ساتھ لے جانے کے لیے مسافر ایئرلائن کی ویب سائٹ وزٹ کر کے ’ادارۃ حجوزات‘ کا انتخاب کریں، اس کے بعد اضافۃ الامتعۃ کا انتخاب کریں، یہ کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد مسافر اضافی سامان لے جاسکیں گے۔

    دراصل اس سلسلے میں ایک مسافر نے ایئرلائن سے دریافت کیا تھا کہ اپنے ساتھ تیسرا بیگ بھی کیا لے جایا جا سکتا ہے، اور کیا اس کے لیے اضافی رقم درکار ہوگی؟ اس پر ایئرلائن کی جانب سے ٹویٹر پر جواب دیا گیا کہ اضافی سامان کے کرائے کا جدول ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔