Tag: السی کے بیج

  • السی کے بیجوں سے چہرے کی لٹکی ہوئی جلد کیسے ختم ہوگی؟

    السی کے بیجوں سے چہرے کی لٹکی ہوئی جلد کیسے ختم ہوگی؟

    چہرے کی لٹکی ہوئی جلد کی شکایات صرف بڑی عمر کے افراد میں ہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی اس پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    چہرے کی ڈھیلی اور ڈھلکی ہوئی جلد دیکھنے میں بھی بدنما لگتی ہے جس کا شخصیت پر بھی منفی اثر پڑتا ہے، اگر آپ بھی اس سے پریشان ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ گھربیٹھے آسان نسخے سے جلد کو جوان اور صحت مند بناسکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ماہر امراض جلد ڈاکٹر فیصل سید نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کیلئے ایک گھریلو نسخہ انتہائی کارآمد ہے جس سے آپ کی اسکن ٹائٹ اور خوبصورت ہوجائے گی۔

    Lemon Peel

    انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے تین چیزوں کی ضروت ہے، لیموں کے چھلکے، السی کے بیج اور گوند کتیرا، نسخہ تیار کرنے کیلئے لیموں کے چھلکوں کو پیس کر اس کا پیسٹ بنالیں اس کئے بعد السی کے بیجوں کو ایک برتن میں پانی ڈال کر پکالیں اور جب وہ ایک جیل کی شکل میں ہوجائے تو اسے اتار کر چھان لیں۔ اس کے بعد گوند کتیرا کا پاؤڈر پیس لیں۔

    Flax Seeds

    انہوں نے بتایا کہ آدھا چمچ گوند کتیرا کا پاؤڈر، ایک سے ڈیڑھ چمچ السی کا جیل اور ایک چمچ لیموں کے چھلکوں کا پیسٹ ملا کر 10 سے 15 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ اور اگر یہ زیادہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں عرق گلاب یا تھوڑا سا پانی شامل کرلیں۔

    Edible Gum

    اس کو لگاتے ہوئے یاد رکھیں کہ چہرے پر اس طرح لگائیں کہ ہاتھ نیچے سے اوپر کی طرف جائے اور گردن پر بھی لازمی لگائیں، اس کو لگانے کے بعد بغیر تکیے کے آدھا گھنٹے کیلئے سیدھا لیٹ جائیں اور اس دوران نہ ہنسیں اور نہ ہی کسی سے کوئی بات کریں اور کمرے کا درجہ حرارت نارمل ہو پنکھا بھی بند رہے۔

    یاد رکھیں لیموں کا شمار دنیا کے مفید ترین پھلوں میں ہوتا ہے جس میں وٹامن سی کی خاصی مقدار ہوتی ہے جبکہ یہ بھی کولاجن بڑھاوا دینے والے مادوں کو توڑ کر جلد کو جوان بناتا ہے جب کہ لیموں جھریوں کے خاتمہ کے لیے بھی کارآمد ہے۔

  • السی کے بیجوں کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے؟

    السی کے بیجوں کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے؟

    السی کے براؤن رنگ کے بیج اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتے ہیں، ان کا باقاعدہ استعمال اندرونی و بیرونی طبی مسائل کو حل کرتی ہے۔

    ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ السی میں اومیگا تھری، فائبر، متعدد منرلز، وٹامنز اور انوکھی قسم کی جڑی بوٹی کمپاؤنڈز پائے جانے کے باعث اس کا استعمال دل کے مریضوں کے لیے بہترین غذا ہے۔

    یہ کینسر اور ذیابیطس 2 سے بھی بچاتی ہے، اس کے علاوہ گڈ فیٹ اور پروٹین حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔

    اگر السی کے بیجوں کو کوٹ کر پانی میں ابال کر سات تولہ کی مقدار میں یہ پانی پیا جائے تو اس سے قے سہولت سے آجائے گی۔ خواہ کسی فرد کو قے کرنا کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔

    السی کے بیج پانی میں ابال کر اور اس میں روغن گل ملا کر اس پانی سے حقنہ کرنے سے آنتوں کے پھوڑوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

    السی کے بیجوں کا لعاب روغنِ گل کے ساتھ پینے سے بھی گردے، مثانہ اور رحم کے زخموں کو فائدہ پہنچتا ہے۔

    یہ پیشاب کے مسائل حل کرنے اور گردے کی پتھری کو پیشاب کے ذریعے نکالنے کے لیے خاصے مددگار ہیں۔

    یہ ہر قسم کے ورم اور سوجن میں بھی فائدہ مند ہے۔