Tag: الشباب

  • صومالیہ میں‌الشباب کے خلاف امریکی کارروائی میں‌عام شہری بھی ہلاک ہوئے، رپورٹ

    صومالیہ میں‌الشباب کے خلاف امریکی کارروائی میں‌عام شہری بھی ہلاک ہوئے، رپورٹ

    موغادیشو : صومالیہ میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف امریکی فضائی کارروائی میں دو شہری بھی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صومالیہ میں دہشت گردوں کے خلاف امریکی افواج کی فضائی کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکت سے متعلق برطانیہ کی غیر سرکاری انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ تیار کی تھی،جس کی امریکی فوج نے تصدیق کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فورسز نے صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف فضائی کارروائیوں میں ایک درجن سے زائد عام شہری بھی ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی حکام نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس اپریل کے اوائل میں صومالیہ میں کی گئی فضائی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی لقمہ اجل بنے تھے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے ایک ہفتہ قبل انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کی رپورٹ کو مسترد کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد الشباب کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی افواج 2018 سے اب تک صومالیہ میں 47 فوجی کارروائیاں کرچکی ہے۔

    امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی افواج کی جانب سے 2 برس کے دوران صومالیہ میں 110 فضائی حملے کیے گئے ہیں جس میں آٹھ سو افراد ہلاک ہوئے تھے، ہلاک شدگان میں کوئی بھی شہری شامل نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی فورسز نے صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف سنہ 2011 میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے احکامات کے تحت شروع کیا تھا۔

  • صومالیہ: امریکی فوج کا فضائی حملہ، 60 شدت پسند ہلاک

    صومالیہ: امریکی فوج کا فضائی حملہ، 60 شدت پسند ہلاک

    موغادیشو: صومالیہ میں امریکی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں 60 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صومالیہ کے مرکز میں واقع علاقہ ہرارڈیر میں موجود عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے فضائی حملے کے باعث ساٹھ جنگجوں ہلاک ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں شدت پسند تنظیم ’الشباب‘ کے 60 جنگجوں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے، حملہ گذشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل نومبر 2017ء میں صومالییہ میں ایک امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 100 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

    امریکی فوجی حکام کے مطابق اس حملے میں صومالیہ کی فوج نے بھی مدد فراہم کی، اور یہ 2017 کے بعد سب سے بڑی کارروائی ہے۔

    حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ الشباب دہشت گرد گروہ خطے کے لیے ایک بڑا چیلج اور خطرہ ہے، جس کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔

    امریکی فضائیہ رواں سال دو درجن سے فضائی حملے صومالیہ میں کرچکی ہے، جس میں ڈرون اٹیک بھی شامل ہے۔

    امریکا نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ شدت پسندوں کو خطے میں کمزور کردیا ہے، الشباب کے روابط دہشت گروہ القاعدہ سے بھی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کیے جانے والے امریکی فضائی حملے میں متعدد عام شہری بھی مارے گئے تھے جس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے حملوں کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

  • صومالیہ میں ریسٹورنٹ پرخودکش حملہ‘ 31افراد ہلاک

    صومالیہ میں ریسٹورنٹ پرخودکش حملہ‘ 31افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالیا کے دارالحکومت موغادیشو میں ریسٹورنٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں31 افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملہ آور نے مشہور ہوٹل کے باہر بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی۔

    دھماکے کےبعد فوجی وردیوں میں ملبوس پانچ حملہ آوروں نے اسی علاقے میں پیزا ریسٹورینٹ میں گھس کر 20 افراد کو یرغمال بنالیا۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس میں تمام پانچوں حملہ آور مارے گئے۔

    موغادیشو کے ڈپٹی پولیس چیف نے واقعے میں ایک شامی شہری سمیت 31 افراد کے ہلاک جبکہ 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم کار بم حملے میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


    صومالیہ میں دھماکہ‘34افراد ہلاک


    واضح رہےکہ رواں سال 20 فروری کو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 34افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • صومالیہ میں کینیا کی فوج کا آپریشن،الشباب کے 52 جنگجو ہلاک

    صومالیہ میں کینیا کی فوج کا آپریشن،الشباب کے 52 جنگجو ہلاک

    نیروبی: جنوبی صومالیہ میں کینیا کی فوج نے آپریشن کےدوران دہشت گرد تنظیم الشباب کے 52 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کےمطابق کینیا کے فوجی ترجمان کرنل جوزف اوتھ کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی فوج نے صومالیہ کے جنوبی صوبے بطاطی میں دہشت گرد تنظیم الشباب کےمرکز پر حملہ کر کے 52 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    ترجمان کرنل جوزف کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران الشباب کے درجنوں شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔

    کرنل جوزف کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا تاہم الشباب کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کینیا کے ہزاروں کی تعداد میں فوجی افریقین یونین مشن کے تحت صومالیہ سے الشبات کا خاتمہ کرنے کے لیے تعینات ہیں۔ الشباب کی جانب سے کینیا میں حملے کے بعد افریقی ملک نے 2011 میں پہلی مرتبہ اپنی فوج صومالیہ بھیجی تھی۔


    الشباب کی کینیا کےفوجی بیس پر حملہ‘کم ازکم 57فوجی ہلاک


    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب نےکینیا کے فوجی بیس پر حملےمیں کم ازکم 57 فوجی ہلاک کردیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • صومالیہ میں دھماکہ‘34افراد ہلاک

    صومالیہ میں دھماکہ‘34افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 34افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشوکےمعروف کاروباری مرکزمیں دھماکہ اس وقت کیاگیا جب بڑی تعداد میں لوگ مارکیٹ میں موجود تھے۔کار بم دھماکے میں کم ازکم 34افراد ہلاک جبکہ 50افراد زخمی ہیں۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والےایک شخص کےمطابق کوئی اپنی گاڑی کپڑوں کے دکان کے سامنے کھڑی کرکےگیا تھا جس کے تھوڑے ہی دیر بعد دھماکا ہوگیا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ 8 فروری کو محمد عبداللہ محمدصومالیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے اور ان کے منتخب ہونے کے بعد صومالیہ میں ہونے والا یہ پہلا بڑادھماکہ ہے۔

    موغادیشو کے کاروباری مرکز میں یہ دھماکہ دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے نئے صدر کی حکومت کےخلاف جنگ جاری رکھنے کئ اعلان کےبعد ہوا۔

    مزید پڑھیں:صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، 20افراد ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ سال اگست میں صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئےتھے، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    واضح رہےکہ صومالیہ کی 22 ہزار سے زائد فورسز الشباب کے خلاف آپریشن کررہی ہےتاہم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو روکنےمیں ناکام رہی ہے

  • الشباب کی کینیا کےفوجی بیس پر حملہ‘کم ازکم 57فوجی ہلاک

    الشباب کی کینیا کےفوجی بیس پر حملہ‘کم ازکم 57فوجی ہلاک

    نیروبی : صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کےکینیا کے فوجی بیس پر حملےمیں کم ازکم 57 فوجی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کیااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دیں۔

    دھماکے کے نتیجے میں کینیا کےکم ازکم 57 فوجی ہلاک ہوگئےجبکہ الشباب نے دعویٰ کیا ہے حملے کے بعد اُن کے جنگجوؤں نے بیس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد وہاں تعینات افریقن یونین مشن فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب کینیا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں:صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایاگیاتھاجس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • صومالیہ میں فوجی قافلےپرحملہ،جنرل سمیت6افراد ہلاک

    صومالیہ میں فوجی قافلےپرحملہ،جنرل سمیت6افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالیہ میں حکام کے مطابق ایک خودکش حملے میں فوج کے ایک اعلیٰ افسر سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں حملہ آور نے وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی جنرل محمد جمالے گوبالے کے قافلے سے ٹکرا دی۔

    عینی شاہدین کے مطابق جنرل گوبالے کی گاڑی سڑک پر جارہی تھی جب ایک اور گاڑی نے اس کو ٹکر ماری اور دھماکہ ہوا۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ فوجی ہسپتال سے نکل کر وزارت دفاع کی جانب جا رہا تھا۔

    خیال رہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی جنرل پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملے ہوچکے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔

    مزید پڑھیں: صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، 20افراد ہلاک

    صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنرل گوبالے کے خاندان کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

    واضح رہے کہ جنرل گوبالے صومالی فوج کے تھرڈ بریگیڈ کو کمانڈ کر رہے تھے جو جنوبی صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف برسرپیکار ہے۔

  • صومالیہ:  دوخودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

    صومالیہ: دوخودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

    موغادیشو : صومالیہ میں دو خود کُش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں دونوں حملہ آوروں سمیت20 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمہ ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صومالیہ میں بارود سے بھرے ایک ٹرک کو موغادیشو سے ساڑھے سات سو کلومیٹر شمال کی جانب گَلکایو کے مقام پر ایک انتظامی عمارت سے ٹکرا دیا گیا.

    اسی علاقے میں دوسرا کار بم حملہ اُس وقت ہوا،جب لوگ پہلے دھماکے کے متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے.

    مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک مقامی پولیس کمانڈر اور اُس کا نائب بھی شامل ہے.

    دھماکے اس قدرشدیدتھے کہ قریب موجود متعددعمارتوں کو شدیدنقصان پہنچا ہے.

    *صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    یاد رہے گزشتہ ماہ صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے،دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.

    واضح رہے کہ دونوں دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے.

  • کینیا کا صومالیہ پر فضائی حملہ، الشباب کے 30دہشت گرد ہلاک

    کینیا کا صومالیہ پر فضائی حملہ، الشباب کے 30دہشت گرد ہلاک

    کینیا نے صومالیہ پر فضائی حملہ میں الشباب کے تیس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    کینیا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نے صومالیہ کی عسکریت پسند تنظیم الشباب کے اڈوں پر فضائی حملہ کیا ہے، جس میں تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    کینیا ڈیفینس فورس کے ترجمان کے مطابق لڑاکا جیٹ طیاروں نے الشباب کے کیمپوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں ایک میٹنگ جاری تھی جبکہ عسکریت پسندوں نے اس دعوے کی فوری تردید کی ہے۔

    کینیا اکتوبر دوہزار گیارہ سے صومالی تنظیم کے خلاف زمینی اور فضائی حملے کر رہا ہے ۔