Tag: الطاف حسین کی عوام سے اپیل

  • ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے ماحول کشیدہ ہو، الطاف حسین کی اپیل

    ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے ماحول کشیدہ ہو، الطاف حسین کی اپیل

    لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم آباد میں پیش آنے والے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    الطاف حسین نے حلقہ این اے ایک سو چھالیس کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران صبر و تحمل اور ضبط و برداشت سے کام لیں اور ایسا کوئی بھی عمل نہ کریں، جس سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہو اور افہام وتفہیم کی فضاء خراب ہو۔

    الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں اور منتخب نمائندوں کو تاکید کی کہ وہ ماحول کو پُرامن رکھنے اور ضبط وبرداشت کی فضاء برقراررکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان ایک بار پھر آمنا سامنا ہوا، مشتعل کارکنان نے پی ٹی آئی کا کیمپ اکھاڑ دیا تھا، اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء بھی حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کریم آباد پہنچ گئے۔

    انہوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور  پی ٹی آئی کے تباہ شدہ کیمپ کو دوبارہ بحال کرانے کی کوشش کی۔