Tag: الطاف حسین کے خلاف

  • الطاف حسین کے خلاف حکومتی کارروائی کا آغاز

    الطاف حسین کے خلاف حکومتی کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد: حکومت نے الطاف حسین کے خلاف قانونی ریفرنس تیار کر لیا ہے۔

    قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیز تقاریر الطاف حسین کو مہنگی پڑگئیں، حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے،  وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق الطاف حسین کے خلاف قانونی ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے، جو وزیرِاعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد برطانوی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

      چند روز قبل وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا تھا،  ذرائع کے مطابق قانونی ریفرنس میں الطاف حسین کے خلاف پاک فوج کو دھمکیاں دینےاور ان کےخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سمیت پاکستان کےخلاف را سے مدد مانگنے سے متعلق نکات شامل ہیں۔

      گزشتہ روز کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے الطاف حسین کے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، وارنٹ نے کرنل طاہردھمکی کیس میں جاری کئے گئے، عدالت نےالطاف حسین کو بیس اگست تک پیش کرنے کا حکم جاری کیا ۔

  • الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف نے مسلح افواج کے خلاف شر انگیز پروپیگنڈا کرنے پر متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروا دی، قرار داد میں الطاف حسین کو برطانیہ سے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا مطالبہ بھی کردیا گیا۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے ذرائع کے مطابق متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر محمود الرشید نے جمع کروائی۔

    قرار داد میں مسلح افواج کے خلاف الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ الطاف حسین کو پاکستان لا کر غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں جبکہ الطاف حسین اپنی تقاریر کے ذریعے پاکستان کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • تحریک انصاف کا لندن میں ایم کیوایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان

    تحریک انصاف کا لندن میں ایم کیوایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان

    لندن : تحریکِ انصاف نے لندن میں الطاف حسین کے خلاف مظاہروں کا اعلان کردیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا آج لندن ائیرپورٹ پر ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ پچیس جولائی کو ایم کیوایم سیکریٹریٹ لندن کے سامنے اور چھبیس جولائی کو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر الطاف حسین کے خلاف مظاہروں کا اعلان کرینگے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو یہ احساس دلانے کیلئے ہر طریقہ اختیار کرنا ہوگا کہ ایک برطانوی شہری دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور پاکستانی مسلح افواج کیخلاف نفرت انگیز تقاریر میں ملوث ہے۔