Tag: الطاف حسین

  • الطاف حسین کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج

    الطاف حسین کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج

    اسلام آباد / کراچی /لاہور / کوئٹہ : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    لاہور تھانہ ستوکلتہ اور تھانہ پرانی انار کلی میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف دو الگ الگ ایف آئی آر درج ہو گئی، پنجاب بھر کے متعدد تھانوں میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف دن بھر درخواستیں جمع کروائی گئی ، بلآخر اب سے کچھ دیر قبل لاہور کے تھانہ ستوکتلہ اور پرانی انار کلی میں شہریوں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

    مقدمات ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کی پاک فوج اور سیکورٹی داروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی بنا پر درج کروا گیا ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔

    درخواست سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک کی جانب سے داخل کرائی ۔ درخواست گذار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مسلح افواج اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے خلاف بیان بازی آئین کے آرٹیکل ایک سوننانوے کے تحت ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے اس لیے عدالت ایم کیو ایم کے سربراہ کے خلاف غداری کا مقدمی درج کرنے کا حکم دے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ، بارہ کہو اور گولڑہ میں چار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حیدر آباد کے تھانہ فورٹ میں مقدمہ وحید نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مٹیاری پولیس نے عثمان جوکھیو کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی۔

    جیکب آباد کے تینوں تھانوں میں بھی مختلف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ تینوں مقدمات دفعہ 153 کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

    خیرپور میرس کے تھانہ تھری میرواہ اور فیض گنج میں بھی دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ دادو کے تھانہ اے سیکشن میں دو مقدمات درج ہوئے۔

    شکار پور کے مختلف تھانوں میں بھی الطاف حسین کے خلاف تین مقدمات درج ہوئے ہیں۔ لاڑکانہ، میر پور خاص اور سکھر میں دو، دو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ بدین میں تین جبکہ ٹھٹھہ، گھوٹکی اور ٹنڈو الہ یار میں ایک ایک مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ کنری اور مٹھی کے تھانوں میں بھی الطاف حسین کی تقریر پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ سٹی اور تھانہ گوالمنڈی میں بھی مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ہرنائی پولیس اسٹیشن میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی۔ چمن میں مقامی شہری کی درخواست پر بھی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے۔

  • جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں، حکمراں اپنی صفوں کاجائزہ لیں، الطاف حسین

    جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں، حکمراں اپنی صفوں کاجائزہ لیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اُنھیں دھمکیاں دینے کے بجائے حکمراں اپنی صفوں میں جائزہ لیں۔

    حیدرآبادزونل کمیٹی کےارکان سے ٹیلی فون پرگفتگومیں الطاف حسین کا کہنا تھا آئی ایس آئی کے سابق سربراہوں کے خلاف خواجہ آصف کے بیان پر چوہدری نثار خاموش رہے، اُن پرجھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں اُنھوں نے ملک کے خلاف بات نہیں کی۔

     الطاف حسین نے کہاکہ اُنھیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجا جاسکتاہے، مافیاز کے ذریعے قتل بھی کرایاجاسکتاہے،اگراُنھیں کچھ ہوجائے تو کارکنان تحریک زندہ رکھیں اورکسی قیمت پرقانون ہاتھ میں نہ لیں۔

  • الطاف حسین پردرج مقدمات کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

    الطاف حسین پردرج مقدمات کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

    کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے الطاف حسین کے بارے میں ریمارکس اور الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج ہونے پر پر ایم کیوایم نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

    کراچی میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر خواتین کارکنان اور رینجرز اہلکاروں کا آمنا سامنا بھی ہوا۔

    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ ہمارے ساتھ ظلم بند کیاجائے۔

    مظاہرے میں آنے پر بھی فاروق ستار کی گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فاروق ستار کو پوچھ گچھ کے بعد جانے دیا

     لاہورپریس کلب کے باہر ایم کیوایم سنٹرل پنجاب ایڈہاک کمیٹی کا نےاحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نےخواجہ آصف اور چوہدری نثار کے خلاف نعرے بازی کی ۔

    کوئٹہ میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،کارکنوں نے الطاف حسین کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    سکھر ،نواب شاہ،میرپور خاص اور ٹنڈو الٰہ یارمیں بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج ہونے کے خلاف کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ، مظاہروں میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔

  • فیصل آباد : الطاف حسین اور آصف زرداری کے خلاف مقدمے کی درخواستیں

    فیصل آباد : الطاف حسین اور آصف زرداری کے خلاف مقدمے کی درخواستیں

    فیصل آباد : ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف فوج کے خلاف تقریر کرنے پر مقدمے کے اندراج کے لئے عدالت میں تین آئینی درخواستیں دائر کی گئیں۔

    شاہد رفیق ایڈووکیٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پیش کی گئی رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے سولہ جون کو حکومت اور پاک فوج کے خلاف شرانگیز تقریر کرتے ہوئے ملک میں سڑکیں اور کاروبار بند کرنے کی دھمکی دی۔

    درخواست گزار نے الطاف حسین اور آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور رٹ پٹیشن بھی دائر کی، سیشن جج نے تینوں درخواستیں ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات سیال کی عدالت کو بھجوا دیں، جس کی سماعت تئیس جولائی کو ہوگی۔

  • کے الیکٹرک بجلی دوورنہ کراچی سے دفتراٹھا کرلے جاؤ، الطاف حسین

    کے الیکٹرک بجلی دوورنہ کراچی سے دفتراٹھا کرلے جاؤ، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے کہا ہے کہ نائن زیرو سے برآمد اسلحہ لائسنس یافتہ تھا، باورچی کو بھی گرفتار کرکے مطلوب دہشت گرد کہا گیا، ایم کیو ایم بھتہ خور جماعت نہیں۔

    اپنے خطاب میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کےجھوٹےدعوےپرکارروائی نہیں کی گئی، رینجرزغنڈہ گردی کے لئے بنائی گئی ہے یا تحفظ کےلئے؟۔

     الطاف حسین نے کہا کہ خورشید بیگم میموریل ہال سےگرفتارباورچی کومطلوب دہشت گرد بتایا گیا،انہوں نے کہا کہ فوج میں موجودکچھ لوگ ادارےکی بدنامی کاسبب بن رہےہیں۔

     الطا ف حسین نے کہا کہ زکوٰۃ، فطرےجمع کرنےوالےکارکنان پربھتہ خوری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

     الطاف حسین نے کے الیکٹرک سے کہا کہ بجلی دوورنہ کراچی سےدفتراٹھاکرلےجاؤ،جبکہ رابطہ کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خلاف جلد مشترکہ مظاہرے کااعلان کریگی۔

  • تحریکی جدوجہد میں قصبہ علی گڑھ کے کارکنان،عوام کابڑاکردارہے،الطاف حسین

    تحریکی جدوجہد میں قصبہ علی گڑھ کے کارکنان،عوام کابڑاکردارہے،الطاف حسین

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکنان،عوام ، ماوٴں بہنوں اوربزرگوں کابڑاکردارہے۔

    انہوں نے یہ بات آج قصبہ علی گڑھ سیکٹرسے تعلق رکھنے والے بزرگ کارکنوں اورشعبہ خواتین کی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں کئی بارسخت کٹھن اورآزمائش کے دور آئے لیکن ہرکڑے وقت میں قصبہ علی گڑھ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اورعوام نے تمام ترکٹھن حالات میں بھی ایم کیوایم کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی وہ تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود جس طرح ہمت وحوصلے سے کام کررہے ہیں اس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین اورسلام پیش کرتاہوں۔

    اس موقع پر خواتین اوربزرگوں نے الطا ف حسین کویقین دلایا کہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں وہ ایم کیوایم کاساتھ نہیں چھوڑیں گے اورآپ کی قیادت میں جدوجہدجاری رکھیں گے۔

  • منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین اور دیگرکی ضمانت میں توسیع

    منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین اور دیگرکی ضمانت میں توسیع

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں قائدتحریک الطاف حسین کی پولیس ضمانت میں 5اکتوبر2015ء تک کی توسیع کردی ہے ۔

    ترجمان نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے سینئرممبرسیدطارق میرکی ضمانت میں 6 اکتوبرجبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن محمدانور کی ضمانت میں 7اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام  میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کی تھی۔

  • الطاف حسین اور آغاسراج درانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    الطاف حسین اور آغاسراج درانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اوراسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے درمیان آج ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں ملک بالخصوص سندھ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    الطاف حسین نے اسپیکرسندھ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رینجرز کی جانب سے صوبہ سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے بجائے صوبے کے عام شہریوں کے خلاف ایکشن کیا جارہا ہے اور بے گناہ شہریوں کو مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی جانب سے ایف آئی اے کوصرف صوبہ سندھ میں خصوصی اختیارات دیئے جارہے ہیں جوکہ سندھ پر حملہ کے مترادف ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ عملی طور پر صوبہ کو مقبوضہ سندھ بنادیا گیا ہے اور صوبے کے عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر صوبہ سندھ کو کب تک مقبوضہ رکھا جائے گا؟

    اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے الطاف حسین سے کہاکہ آپ کے خیالات بہت اچھے ہیں اورمیں آپ کے جذبات کو دوسرے دوستوں تک بھی پہنچاؤں گا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ جب تک صوبہ کی تمام سیاسی قوتیں ایک نکتہ پر متحد نہیں ہوں گی سندھ دھرتی اور اس کے عوام کے حقوق کو اسی طرح غصب کیاجاتا رہے گا۔

  • ایم کیو ایم کے فلاحی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،الطاف حسین

    ایم کیو ایم کے فلاحی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،الطاف حسین

    لندن /کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ رینجرز کا تنظیمی کمیٹی پرعسکری ونگ کوتربیت دینے کاالزام غلط ہے۔

    عمران خان،نوازشریف اورطاہرالقادری کولوگ پیسے دیں توچندہ ،اورعوام ہمیں دیں توبھتہ کیوں کہاجاتاہے؟ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لال قلعہ گراؤنڈ میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ  بتایا جائے کس آئین اور قانون کے تحت زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرنا جرم ہے، الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے فلاحی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کھل کر اعلانات کئے جارہے ہیں کہ ایم کیوایم کو زکوۃ اور فطرہ جمع کرنے نہیں دیا جائےگا۔

  • عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، عابد شیرعلی

    عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، عابد شیرعلی

    فیصل آباد: وزیرمملکت عابد شیر علی کہتے ہیں کہ عمران خان ایک جھوٹ کانام ہے، عمران خان نےپاکستان کونقصان پہنچایا۔

      فیصل آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پینتیس پنکچرکےبیان پرکہاکہ سیاسی تھا، عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان ایک جھوٹ کا نام ہے۔

    عابد شیرعلی نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سےکراچی میں اموات ہوئیں، کراچی کے لوگوں کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑا جائے گا۔

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ الطاف حسین کےخلاف برطانیہ میں مقدمات چل رہےہیں۔