Tag: الطاف حسین

  • ہمیں ایجنٹ کہنے والے ثبوت لائیں ،مان جائیں گے، مصطفی کمال

    ہمیں ایجنٹ کہنے والے ثبوت لائیں ،مان جائیں گے، مصطفی کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کی سربراہ مصطفے کمال کہتے ہیں کہ کوئی بھی اس شہر کو لاوارث نہ سمجھے، حکومت اپنا طرز عمل درست کرے ورنہ عید کے بعد آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

    کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ تین ماہ کا سفر خوشی کا نہیں ہے جب کوئی امید نہیں رہی تو قدم اٹھایا یہ شہر روشنیوں کا شہر ہوتا تھاآج یہاں اتنی کرپشن ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے تین سو ارب روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کام کروائے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج شہر کراچی میں ایسا بیج بویا جا رہا کہ ہر طرف تباہی اور بربادی ہو، شہر کی تعمیر اور ترقی کیلئے کوئی نہیں سوچ رہا،اپنے دور نظامت میں لیاری ایکسپریس وے کو جیسے چھوڑا تھا آج بھی اسی حال میں ہے ۔

    مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ آج بلدیاتی اختیارات مانگنے والے شہر کی بربادی کے وقت کہاں تھے ، دس روپے میں دی جانیوالی سفری سہولت آج اینٹوں پر کھڑی ہے ، شہری کے مینڈیٹ کا دعویٰ کرنے والے شناختی کارڈ کے لیے تو احتجاج کرتے ہیں لیکن شہر کی تباہی کے خلاف کیوں خاموش ہیں۔

  • صبا قمر کی بالی وڈ فلم کے سیٹ کی تصاویر

    صبا قمر کی بالی وڈ فلم کے سیٹ کی تصاویر

    صبا قمر بالی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم کے لیے تیار ہیں اور ان کی عرفان خان کے ساتھ اولین تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

    بالی وڈ فلم ڈائریکٹر ساکت چوہدری جو اس سے قبل ’پیار کے سائیڈ افیکٹس‘ اور ’شادی کے سائیڈ افیکٹس‘ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں، ایک اور کامیڈی فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں مرکزی کردار پاکستانی اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں۔

    sq-2

    فوٹو کریڈٹ: آل پاکستان ڈرامہ پیج

    sq-3

    فوٹو کریڈٹ: آل پاکستان ڈرامہ پیج

    اس سے قبل صبا قمر نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بالی وڈ فلم میں عرفان خان کے ساتھ ایک حاکمانہ مزاج والی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    sq-1

    فوٹو کریڈٹ: آل پاکستان ڈرامہ پیج

    فلم میں صبا قمر کے ساتھ شوہر کا کردار عرفان خان ادا کر رہے ہیں۔ ان دونوں کی سیٹ کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں دونوں اداکاروں کے بیچ زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے۔

  • قائد ایم کیوایم 22سال سے ”را“ کیلئے کام کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    قائد ایم کیوایم 22سال سے ”را“ کیلئے کام کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد پر پھر سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ را سے رقم کراچی کی بھلائی کے لئے نہیں بلکہ شہر کی تباہی کے لئے لیتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے پہلے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں سچ بتا رہا ہوں کہ قائد ایم کیوایم 22سال سے ”را“ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

    کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاک سرزمین پارٹی کے پہلے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سمیت صوبے بھر سے خواتین بچوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    کنونشن سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ کے پاس پچاسی فیصد مینڈیٹ اس لیے تھا کہ کوئی اس کو چیلنج کرنے والا کوئی نہیں تھا.

    قائد ایم کیو ایم کے پاسپورٹ کے لئے کارکنوں کو سڑکوں پر لایا گیا لیکن کسی عوامی مسئلے پر ایسا نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کو بربادی سے بچانے اور عوام میں خوشحالی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک شہر کی نہیں پورے ملک کی جنگ لڑ رہے ہیں شہروں سے قبضہ ختم کرانا ہوگا اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جانا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو سیدھی راہ پر چلنے کے لیے ایک موقع دیا جائے

    انہوں نے کہا کہ حکومت سب حقیقت جاننے کے باوجود برائی روکنے کو کیوں تیار نہیں؟  قائد ایم کیوایم کے جرائم کی لسٹ حکومت کو سوٹ کرتی ہے۔

    صوبے کے نام پر مہاجر قوم کو ورغلا کر بے وقوف بنایا جارہا ہے سندھ میں اردو بولنے والوں کو سندھیوں سے لڑا کر اپنی سیاست کو چمکا کر اپنے گناہ چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو اقتدارکوطول دینے کیلئے ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے، جنہیں مرضی کے مطابق استعمال کیا جائے، اپنے مفادات کیلئے حکومت ایم کیو ایم کے خلاف حتمی فیصلہ نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سچ بولتا ہوں توقائد ایم کیو ایم برے دکھتے ہیں، اور سچ بولوں گا تو وہ اوربرے دکھیں گے۔

    کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ اب اس قافلے کو کوئی نہیں روک سکتا، پتھر اور ٹماٹر کھانے کے باوجود کوئی ردعمل نہیں دینگے۔

    اختلاف کے باوجود تشدد کا راستہ نہیں اپنائیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ تین جون کو پارٹی کا مرکزی سیکریٹریٹ اور چھ ضلعی دفاتر کا افتتاح کیا جائے گا۔

     

  • ڈاکٹرعاصم کیس : تفتیشی افسرالطاف حسین کو کیس سے ہٹایا جائے، رینجرز

    ڈاکٹرعاصم کیس : تفتیشی افسرالطاف حسین کو کیس سے ہٹایا جائے، رینجرز

    کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ رینجرز کےوکلاء نے دہشت گردوں کے علاج کے بلوں کی کاپیاں عدالت میں پیش کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے پی پی کے رہنماء  ڈاکٹرعاصم  حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق مبنیہ طورپرغائب ہونے والی بلز کی کاپیاں عدالت میں پیش کردیں۔

    رینجرز کے وکیل نے دوران سماعت پہلے دہشت گردوں کے علاج کے بلز کی کاپیاں اور پھر تفتیشی افسر کے خلاف درخواست پیش کی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ موجودہ تفتیشی افسرالطاف حسین پرایم کیو ایم کے کارکنان کے علاج کے بل غائب کرنے کا الزام ثابت ہوچکا ہے لہٰذا انہیں مذکورہ کیس سے ہٹایا جائے۔

    عدالت نے فریقین کو چار جون کےلئے نوٹس جاری کردیئے، اس سے قبل  ڈاکٹر عاصم حسین آج عدالت پیش ہوئے تو انہوں نے پولیس اہلکار کا سہارا لیکر سیڑھیاں چڑھیں ۔

    صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگائے گئے کسی الزام سے مطمئن نہیں آپ لوگ جانتے ہیں کہ مجھے کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت

  • سندھ کے لوگ نفرتیں نہیں چاہتے، مصطفی کمال

    سندھ کے لوگ نفرتیں نہیں چاہتے، مصطفی کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ نفرتیں نہیں چاہتے۔اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے پاکستان خوشحال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کے خصوصاً سندھ کے عوام بہت تیزی سے پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔

    سندھ کے لوگ قومیتوں، مسالک، پارٹیوں کی بنیاد پر نفرتیں نہیں چاہتے، لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارگی اور محبت سے رہنا چاہتے ہیں۔

    عام آدمی کو اس بات سے غرض نہیں کہ سعودیہ عرب کی جانب سے پاکستانی فوج لڑے گی یا نہیں، کشمیر کا مسئلہ کب حل ہوگا، ہر شخص کو پانی اور بنیادی سہولتوں سے غرض ہے اور وہ ان کے حصول کے لئے نمائندوں کو منتخب کرتا ہے،بدقسمتی سے چاروں صوبوں کی تقدیر کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کیا جاتاہے۔

    اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے سے اس کے براہ راست ثمرات عوام کو حاصل ہوں گے اور اس کے ذریعے کرپشن پر بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے گھروں تک پہنچانا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے سندھ کے علاقے تھر کے علاقے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ تھر میں پانی موجود نہیں ہے ایک ماں جس کے بچے پانی نہ ہونے کےباعث ماں کے سامنے سسکتے بلکتے مر جاتے ہیں اُس خاتون کو صرف پانی اور بنیادی سہولیات سے مطلب ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا مسئلہ ہے، افغانستان ، کشمیر اور خارجہ مسائل پر باقاعدہ پالیسی ترتیب دے کر باضابطہ اعلان کیا جائےگا۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے اوپر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے متعلق فنڈنگ کے الزامات پر آج تک کوئی جواب نہیں دیا، اس کا واضح مطلب ہے کہ ان کے را سے تعلقات ہیں۔

    پاک سرزمین اپنے منشور کے مطابق نسلی اور مسلکی بنیادوں پر قائم نفرتوں کو ختم کر کے لوگوں میں محبتیں قائم کرنے کا جذبہ رکھتی ہے، عوام کی جانب سے ملنے والا رسپانس ہماری کامیابی کی نشانی ہے۔

  • عمران فاروق قتل کیس، ملزم معظم علی کی درخواستِ ضمانت مسترد

    عمران فاروق قتل کیس، ملزم معظم علی کی درخواستِ ضمانت مسترد

    اسلام آباد:ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکی جسے مسترد کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں کراچی سے گرفتار ہونے والے  ملزم معظم علی نے اپنے وکلاء شاہد کمال اور منصور آفریدی کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی۔

    معظم علی کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کا قتل لندن میں ہوا، تفتیسی حکام کے مطابق منصوبہ بندی کراچی میں تیار کی گئی، ملزم کی گرفتاری بھی کراچی سے ہوئی تاہم مقدمہ اسلام آباد میں درج کر کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔

    وکلاء کا مزید کہنا تھا کہ ملزم معظم علی کے خلاف براہ راست قتل میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں،اس لیے ملزم پرانسدادِ دہشت گردی کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا۔

    اس موقع پرملزم معظم علی کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی درخواستِ ضمانت قبول کرکے رہا کیا جائے۔

    اس موقع پرعدالت نےوکلاء کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس ایک ہائی پروفائل کیس ہے، جس میں ضمانت ممکن نہیں۔

    یاد رہے ایم کیو ایم کے ممتاز رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو پانچ سال قبل لندن میں قتل کردیا گیاتھا،قتل کے سہولت کار ہونے کی وجہ سے ملزم معظم علی کو ایک سال قبل کراچی کے علاقے عزیزآباد سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا.

  • قائد ایم کیو ایم نے ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے ڈیڑھ کروڑ دیئے، مصطفیٰ کمال

    قائد ایم کیو ایم نے ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے ڈیڑھ کروڑ دیئے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم نے ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرنےکےلئےایک جعلساز کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیئےتھے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں واقعے کوتسلیم کیا تھا۔ پنجاب سے ایم کیوایم کے رکن افتخار رندھاوا کی جانب سے مصطفٰی کمال گروپ جوائن کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے دعوٰی کیا کہ قائدایم کیوایم نےآئی ایس آئی سے بات کرنےکےلئےکسی جعلساز کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیئےتھے۔

    یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستارنےاے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں اس واقعے کی تصدیق کی تھی مصطفٰی کمال نے بتایا کہ جعلی ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرکےقائد ایم کیوایم نے کارکنوں کویاسلام کا ورد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    مصطفٰی کمال نے دعوٰی کیا کہ ڈیڑھ کروڑ واپس لینے کےلئے ایم کیوایم نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی رابطہ کیا تھا، جبکہ بابرغوری نے اس جعلساز کی ضمانت لی تھی کہ ڈیڑھ کروڑ روپے واپس ہوجائیں گے۔

     

  • متحدہ قیادت پرالزاما ت، سرفرازمرچنٹ کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    متحدہ قیادت پرالزاما ت، سرفرازمرچنٹ کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    اسلام آباد : متحدہ قومی مو ومنٹ کی مرکزی قیادت پر مختلف الزاما ت عائد کر نے پر پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ کو ایف آئی اے نے پندرہ مارچ کو طلب کرلیا۔ طلبی سے متعلق سمن گذشتہ روز جاری کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم مارچ دوہزار سولہ کو پاکستانی تاجرسرفرازمرچنٹ نے ایم کیو ایم کی مرکزی قا ئدین پر فنڈز اور بھا رتی روابط کے الزامات عائد کئے تھے۔

    ان انکشافات کے بعد حکومت پاکستان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو سرفراز مرچنٹ کے ان الزامات کی انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ جس پر ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کو پندرہ مارچ کو طلب کرلیاہے۔

    سرفراز مرچنٹ کی طلبی سے متعلق سمن گذشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔ ایک مقامی اخبار میں حکومت کی جانب سے اشتہار بھی دیا گیا ہے کہ جس شخص کے پاس اس کیس سے متعلق معلومات ، دستاویزات یا ثبوت ہوں وہ ذاتی طور پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سے رابطہ کرسکتا ہے۔

     

  • ایم کیو ایم کے قائد سیمت 23 رہنماؤں کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    ایم کیو ایم کے قائد سیمت 23 رہنماؤں کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد سمیت 23 رہنماؤں کے خلاف کیخلاف اشتعال انگیز تقاریرکرنے پر اورمقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمہ ایک شہری دلاور خان کی مدعیت میں ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی اور ٹیلی گرافی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے میں فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، امین الحق، عامر خان ،آصف حسنین، خواجہ اظہار الحسن، خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، کشور زہرہ سمیت 23 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں بغاوت، انسداد دہشت گردی اور ٹیلی گرافک ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

     

  • ہوسکتا ہے مجھے قتل کرا دیا جائے، مصطفٰی کمال

    ہوسکتا ہے مجھے قتل کرا دیا جائے، مصطفٰی کمال

    کراچی : سابق سٹی ناظم کراچی مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کسی رہنما کو ساتھ ملنےکانہیں کہوں گا ہوسکتا ہےانہیں لوگوں کےذریعےمجھے قتل کرا دیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے اے آروائی کے پروگرام پاور پلے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےقائد کو کہتا ہوں کہ وہ لوگوں کوورغلانےسےبازآجائیں۔ گلی گلی خون بہانے کی باتوں سے گریز کرنا چاہیئے،

    انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان واپس آنے کا مقصد ٹیک اوور نہیں کرناہے بلکہ عوام کو دعوت دیناہے۔

    مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر وہی بات دہراتے ہوئے کہا کہ وہ برائی کو روک نہیں سکتے لیکن برائی چھوڑ تو سکتے تھے اس لیے انہوں نے یہاں سے جانے کافیصلہ کیا ،لوگ تو کونسلر شپ نہیں چھوڑتے لیکن میں نے سینیٹرشپ چھوڑ دی تھی۔

    مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین لوگوں سے جھوٹ بول رہے ہیں ،لوگوں کو دھوکہ دینے کے بجائے اب سچ بولنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ اپنے ضمیر کی آواز سنیں کسی انسان کو خدا نہ مانیں، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی اگر اس سانحے میں ملوث ہوئے تو پہلے مجھے پھانسی دی جائے۔