Tag: الطاف حسین

  • الطاف حسین کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرکارکنان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین

    الطاف حسین کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرکارکنان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی، سمیت سندھ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں شرکت کرنے اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ قائم کرنے پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان ، کے کے ایف کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

     الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہی اور سرکار دو عالم پر درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں ۔الطاف حسین نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایم کیو ایم کے تمام رہنماوٴں ، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اور کارکنوں نے عاشقان رسول کی سہولت کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے۔

    جلوسوں کے شرکاء کیلئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ، دودھ کے شربت اور لنگر تقسیم کیا جس پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات بالخصوص میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان جلوس کے شرکاء کیلئے رضاکارانہ طورپر اپنی خدمات پیش کرنے کراچی سمیت سندھ بھر کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

     

  • الطاف حسین اورگورنرسندھ کی جانب سے امت مسلمہ کو عیدمیلادالنبی ﷺ کی مبارک باد

    الطاف حسین اورگورنرسندھ کی جانب سے امت مسلمہ کو عیدمیلادالنبی ﷺ کی مبارک باد

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورگورنرسندھ نےاپنے خصوصی پیغامات میں امت مسلمہ کو عیدمیلادالنبی ﷺ کی مبارک باد دی ہے، الطاف حسین کہتے ہیں علمائے کرام اس بابرکت موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیں۔

    نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ﷺکے جشن ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺنے تلوارکے بجائے اپنے عمل و کردار حسن اخلاق اورپاکیزہ تعلیمات کے ذریعہ دین اسلام کو پھیلایا ۔

    آپ ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل کیاجائے اور تمام مذاہب ومسالک کا احترام کرتے ہوئے سب کے حقوق کا احترام کیاجائے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر عالم اسلام کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا داعی ہے جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا۔

  • آرٹیکل 6 کے مقدمے پر عاصمہ جہانگیر کا جراتمندانہ موقف قابل تعریف ہے، الطاف حسین

    آرٹیکل 6 کے مقدمے پر عاصمہ جہانگیر کا جراتمندانہ موقف قابل تعریف ہے، الطاف حسین

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کے مقدمے پر عاصمہ جہانگیر کا اصولی اور جراتمندانہ موقف قابل تعریف ہے۔

    انسانی حقوق کی رہنما اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر سے ٹیلی فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے پرویز مشرف کے معاملے پر جراتمندانہ موقف اختیار کرنے پر انھیں بہادر خاتون قرار دیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ اس وقت سب کو سچ بولناچاہیےاورحقیقت پسندانہ سوچ وفکر اختیار کرنا چاہیے۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھنا ہوگی کہ انتقام کاطرزعمل اختیارکرکے ملک کوکہاں لے جایا جارہا ہے۔

     

  • الطاف حسین کی امیر مقام کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

    الطاف حسین کی امیر مقام کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

     الطاف حسین نے کہاکہ دہشتگرد ملکی سالمیت کے درپے ہیں اور مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز اور عوام کوکھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ایسی سنگین صورتحال تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو متحد و منظم ہوکر دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونے کا عندیہ دے رہی ہے ۔

    انہو ں نے بم دھماکوں میں شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ا لطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
       

  • بہادر پولیس افسران کوبلٹ پروف گاڑیاں دی جائیں،الطاف حسین

    بہادر پولیس افسران کوبلٹ پروف گاڑیاں دی جائیں،الطاف حسین

    الطاف حسین نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ بہادر پولیس افسران سمیت تمام پولیس کے محکمہ کے جوانوں اور افسران کو جدید ترین اسلحہ، کمیونیکیشن کے آلات اور بلٹ پروف گاڑیاں فی الفور فراہم کی جائیں اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر فولادی اعصاب رکھنے والے اور انتہائی جری اور بہادر پولیس آفیسر چوہدری اسلم کی سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے پرزور مطالبہ کیا کہ جن پولیس افسران کو عدالت کے فیصلے کے تحت تنزلی کی گئی تھی، دوبارہ ان کو نہ صرف عہدوں پر بحال کردیا جائے بلکہ ان کو مزید ترقی دی جائے۔

    الطاف حسن نے کہا کہ عدالتی حکم کے تحت تنزلی کے شکار ان افسران نے تنزلی کے باوجود اپنے فرائض ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور سیکڑوں پولیس افسران نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    الطاف حسین نے حکومت سندھ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔
           

  • الطاف حسین کی ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت پرگہرے رنج وغم کا اظہار

    الطاف حسین کی ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت پرگہرے رنج وغم کا اظہار

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پاکستان میں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف سرگرم تھے اورانہوں نے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اور دیگرجرائم پیشہ عناصرکے خلاف بڑ ی جرات و بہادری سے کارروائیاں کیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ چوہدری اسلم کی شہادت سے کراچی پولیس ہی نہیں بلکہ پاکستان ایک انتہائی بہادر ، نڈراور جرات مند افسرسے محروم ہوگیا ہے اوریہ پاکستان کانقصان ہے۔ یہ ایک بڑاسانحہ ہے اورکراچی کے امن پسند باسی اس المناک سانحہ پرافسردہ اوراشکبار ہیں۔

    الطاف حسین نے چوہدری اسلم کی شہادت پر ان کے تمام ساتھیوں،شہید کی بیوہ اورتمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے اس المناک سانحہ پر مجھ سمیت کراچی کے تمام شہری آپکے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

    الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ چوہدری اسلم کی شہادت کے المناک سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتارکیاجائے اور جوسفاک دہشت گردپولیس وسیکوریٹی فورسز اورپاکستان کے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ان دہشت گردوں کاقلع قمع کیاجائے ۔

  • مری بس حادثہ: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مذمت

    مری بس حادثہ: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مذمت

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مری میں دو بسوں کی کھائی میں گرنے سے متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کھائی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے فوری امدادی کاررائیاں کی جائے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اوردعا کی الطاف حسین نے حادثے میں زخمی ہونے والے افرادکے لئے جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

  • مہاجرہونےکی بنیاد پرمشرف کی تذلیل کی جارہی ہے، الطاف حسین

    مہاجرہونےکی بنیاد پرمشرف کی تذلیل کی جارہی ہے، الطاف حسین

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بعض متعصب عناصرکی جانب سے سابق صدر اورسابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ توہین آمیزاورتضحیک آمیزرویہ اختیارکرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے جولوگ بھی پرویزمشرف کی کھلی تذلیل کررہے ہیں وہ صرف مہاجرہونے کی بنیادپر ایساکررہے ہیں ۔

    انہوں نے یہ بات پیرکی شب رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی الطاف حسین نے کہاکہ یہ صرف پرویزمشرف کی تضحیک نہیں بلکہ پورے تین کروڑمہاجروں کی تذلیل کے مترادف ہے اورہم اس تذلیل کاتحریری،زبانی اورجسمانی طورپرہرطرح کاجواب دینے کے لئے تیارہیں۔

     

  • دہشتگردی کےخاتمےکیلیےفیصلہ ناگزیرہے، الطاف حسین

    دہشتگردی کےخاتمےکیلیےفیصلہ ناگزیرہے، الطاف حسین

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا دہشت گرد ملک کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں ۔دہشت گردی کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے ۔

    الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل اور تیراہ میں درس مرکز کو بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ملک کے استحکام اور سا لمیت کے لئے قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل اور فیصلہ کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا حکومت ، مسلح افواج اورمقتدر حلقے و ارباب اختیار دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے اور قومی سلامتی کی خاطر متحد و منظم ہوجائیں۔الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
       

  • الطاف حسین کے بیان  پر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی تنقید

    الطاف حسین کے بیان پر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی تنقید

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کاکہناہے الطاف حسین سندھ دھرتی کو ماں کہتے ہیں تو ماں کو تقسیم نہیں کیا جاتا، ہزار جنم لیں تب بھی سندھ کو تقسیم نہیں کرسکتے۔

    امیرجماعت اسلامی سید منورحسن کاکہناہے الطاف حسین پاکستان آکرسیاست کریں اورلوگوں کےدکھ درد بانٹیں ان کاکہناتھا پیپلزپارٹی عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرے۔

     اے این پی کے رہنما حاجی عدیل کاکہناہےسندھ بھی کالاباغ ڈیم کے حق میں نہیں، سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے سندھ کے بیٹے نہیں ہوسکتے۔

     پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محموقریشی کاکہناہے رابطہ کمیٹی وضاحت کرچکی ہے کہ ایم کیوایم سندھ کی نہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، وضاحت کے بعد حالات بہترہوجانے چاہئیں۔