Tag: الطاف حسین

  • محروم عوام کو حقوق دئے بغیر قومی یکجحتی پیدا نہیں ہو سکتی، الطاف حسین

    محروم عوام کو حقوق دئے بغیر قومی یکجحتی پیدا نہیں ہو سکتی، الطاف حسین

    لندن سیکرٹریٹ میں رابطہ کمیٹی اور اراکین سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سنگین خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے ، حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک اسی وقت مضبوط ہو گا جب نسلی اور لسانی اکائیوں کو ایک نظر سے دیکھا جائے اور چھوٹی قوموں کے احساس محرومی کو دور کیا جائے۔

    محروم عوام کو حقوق دیئے بغیر قومی یکجحتی پیدا نہیں کی جاسکتی، ان کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں اور پروپیگینڈوں کے باوجود عوام جانتی ہے کہ ان کی نجات دہندہ جماعت صرف ایم کیو ایم ہے ، کیونکہ متحدہ ہی ملک کو مضبوط اور مستحکم بنا سکتی ہے،  الطاف حسین نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔

  • وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی راولپنڈی دھماکہ کی مذمت

    وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی راولپنڈی دھماکہ کی مذمت

    وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی خود دھماکے کی مذمت کی ہے۔۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور مجلس وحدت المسلمین نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

    مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصرعباس نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان قائم کرنےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔۔ چہلم امام حسین سے پہلے اس طرح کے واقعات حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ حکومت حالات کنٹر ول کر نے میں ناکام ہو چکی، وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ مستعفی ہو جائیں۔

    جعفریہ الائنس نے بھی راولپنڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔۔ متحدہ بین المسلمین فورم کے سربراہ مولانا تنویر الحق تھانوی بھی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

  • فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست، الطاف حسین

    فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست، الطاف حسین

    ایم کیو ایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے اب گومگوں کی کیفیت سے باہر نکل کر مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست ان کا کہنا تھا زندہ قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔

    سقوط ڈھاکہ سے قبل بھی اجتماعی غفلت طاری تھی اور آج بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے ،خیبر پختونخواہ میں ڈیورنڈ لائن کا تنازع ہے۔

    اندرون سندھ سندھو دیش تحریک کے حمایتی موجود ہیں ماضی میں گریٹر پنجاب کے منصوبے کا انکشاف بھی ہوا ۔۔ الطاف حسین نے کہا اردو بولنے والوں میں بھی یہ احساس جنم لے رہا ہے کہ انکا مستقبل کیا ہوگا ، الطاف حسین کا کہنا تھا پاکستان بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے پاکستان بچانے کیلئے اب فیصلے کرنا ہونگے۔